🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب أفضل الأعمال وأحبها إلى الله تعالى الإيمان
سب سے افضل اور اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب عمل ایمان ہے۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 2 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2
الفتح الربانی: 5425، 11037
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: وَثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَجَاةِ هَذَا الْأَمْرِ، فَقَالَ: مِنْ قِبَلِ الْكَلِمَةِ الَّتِي عَرَضْتُهَا عَلَى عَمِّي فَرَدَّهَا عَلَيَّ فَهِيَ لَهُ نَجَاةٌ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، ثَنَا مَسْرُوقُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ عُثْمَانَ ابْنِ عَفَّانَ، قَالَ: "لَمَّا قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُسْوِسَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَكُنْتُ فِيمَنْ وُسْوِسَ، قَالَ: فَمَّرَ عُمَرُ عَلَيَّ فَسَلَّمَ عَلَيَّ فَلَمْ أَرُدَّ عَلَيْهِ، فَشَكَانِي إِلَى أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: فَجَاءَ فَقَالَ لِي: سَلَّمَ عَلَيْكَ أَخُوكَ فَلَمْ تَرُدَّ عَلَيْهِ؟! قَالَ: قُلْتُ: مَا عَلِمْتُ بِتَسْلِيمِهِ، وَإِنِّي عَنْ ذَلِكَ فِي شُغُلٍ، قَالَ: وَلِمَ؟ قُلْتُ: قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ أَسْأَلْهُ عَنْ نَجَاةِ هَذَا الْأَمْرِ. قَالَ: فَقَدْ سَأَلْتُهُ. فَقَالَ: فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَاعْتَنَقْتُهُ. قَالَ: قُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، أَنْتَ أَحَقُّ بِذَلِكَ. قَالَ: قَدْ سَأَلْتُهُ. فَقَالَ: مِنْ قِبَلِ الْكَلِمَةِ الَّتِي عَرَضْتُهَا... " فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ مِنْ طَرِيقِ حُمْرَانَ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "إِنِّي لَأَعْلَمُ كَلِمَةً لَا يَقُولُهَا عَبْدٌ حَقًّا مِنْ قَلْبِهِ... " فَذَكَرَهُ بِتَقْدِيمٍ وَتَأْخِيرٍ.
وَحَدِيثُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس معاملے (دین و ایمان) میں نجات کی راہ کے متعلق دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نجات اس کلمے کی قبولیت میں ہے جو میں نے اپنے چچا کے سامنے پیش کیا تھا مگر انہوں نے اسے مجھ پر رد کر دیا (یعنی قبول نہ کیا)، پس وہی کلمہ (پڑھنے والے کے لیے) باعثِ نجات ہے“۔
اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی روایت کیا ہے جس میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ”جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سخت صدمے اور گہری سوچ میں مبتلا ہو گئے اور میں بھی انہی میں سے ایک تھا؛ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ میرے پاس سے گزرے اور انہوں نے مجھے سلام کیا لیکن میں (شدتِ غم و تفکر کی وجہ سے) انہیں جواب نہ دے سکا، چنانچہ انہوں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے میری شکایت کی۔ پھر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: تمہارے بھائی نے تمہیں سلام کیا اور تم نے جواب نہیں دیا؟ میں نے عرض کیا: مجھے ان کے سلام کا علم ہی نہیں ہوا، میں تو اس وقت ایک شدید فکر میں مشغول تھا۔ انہوں نے پوچھا: وہ کیا فکر ہے؟ میں نے عرض کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس معاملے کی نجات کے متعلق دریافت نہ کر سکا کہ اب خلاصی کس چیز میں ہے؟ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھ لیا تھا۔ (یہ سن کر) میں کھڑا ہو گیا اور ان سے معانقہ کیا اور عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، آپ ہی اس (سعادت) کے زیادہ حقدار تھے۔ انہوں نے فرمایا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(نجات) اس کلمے کی بدولت ہے جو میں نے اپنے چچا کے سامنے پیش کیا تھا...“ پھر پوری حدیث ذکر کی۔
میں کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل نے حمران رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میں یقیناً ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں جسے کوئی بھی بندہ سچے دل سے کہے گا...“ پھر اسے الفاظ کی تقدیم و تاخیر کے ساتھ بیان کیا۔
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے مروی اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 2]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح»
«(2/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 21، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20554، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 84»
«(2/2) أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 250، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 250، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2860»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5425
عَنْهُ أَيْضًا فَقَالَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَوَفَّى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ نَسْأَلَهُ عَنْ نَجَاةِ هَذَا الْأَمْرِ قَالَ أَبُو بَكْرٍ قَدْ سَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ قَالَ فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي أَنْتَ أَحَقُّ بِهَا قَالَ أَبُو بَكْرٍ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا نَجَاةُ هَذَا الْأَمْرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَبِلَ مِنِّي الْكَلِمَةَ الَّتِي عَرَضْتُ عَلَى عَمِّي فَرَدَّهَا عَلَيَّ فَهِيَ لَهُ نَجَاةٌ
۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو وفات دے دی، جبکہ ابھی تک ہم نے یہ سوال ہی نہیں کیا تھا کہ اس امر کی نجات کیا ہے، سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا تھا، میں اٹھ کر ان کے پاس چلا گیا اور کہا: میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں، تم ہی اس چیز کے زیادہ مستحق تھے، سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس امر کی نجات کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ سے وہ کلمہ قبول کر لیا، جو میں نے اپنے چچا پر پیش کیا تھا، لیکن اس نے اس کو قبول نہیں کیا تھا، تو یہ کلمہ اس کے لیے نجات ہو گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5425]
تخریج الحدیث: «صحيح بشواھده، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20»
وضاحت: فوائد: … امر سے مراد وہ وسوسے اور شرّ کی انواع ہیں، جو شیطان بندوں کے نفسوں میں ڈالتا ہے، چونکہ سب سے زیادہ فضیلت والا، بخشش کا ذریعہ بننے والا، توحید کو ثابت کرنے والا اور شرک کی نفی کرنے والا ذکر لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ ہے، اس لیے ایسے عظیم ذکر سے ہی شیطان اور اس کے وسوسوں سے بچا جا سکتا ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح بشواھده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11037
عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُحَدِّثُ أَنَّ رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حِينَ تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَزِنُوا عَلَيْهِ حَتَّى كَادَ بَعْضُهُمْ يُوَسْوِسُ قَالَ عُثْمَانُ وَكُنْتُ مِنْهُمْ فَبَيْنَا أَنَا جَالِسٌ فِي ظِلِّ أُطُمٍ مِنَ الْآطَامِ مَرَّ عَلَيَّ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَسَلَّمَ عَلَيَّ فَلَمْ أَشْعُرْ أَنَّهُ مَرَّ وَلَا سَلَّمَ فَانْطَلَقَ عُمَرُ حَتَّى دَخَلَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ لَهُ مَا يُعْجِبُكَ أَنِّي مَرَرْتُ عَلَى عُثْمَانَ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ السَّلَامَ وَأَقْبَلَ هُوَ وَأَبُو بَكْرٍ فِي وِلَايَةِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَتَّى سَلَّمَا عَلَيَّ جَمِيعًا ثُمَّ قَالَ أَبُو بَكْرٍ جَاءَنِي أَخُوكَ عُمَرُ فَذَكَرَ أَنَّهُ مَرَّ عَلَيْكَ فَسَلَّمَ فَلَمْ تَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ فَمَا الَّذِي حَمَلَكَ عَلَى ذَلِكَ قَالَ قُلْتُ مَا فَعَلْتُ فَقَالَ عُمَرُ بَلَى وَاللَّهِ لَقَدْ فَعَلْتَ وَلَكِنَّهَا عُبِّيَّتُكُمْ يَا بَنِي أُمَيَّةَ قَالَ قُلْتُ وَاللَّهِ مَا شَعَرْتُ أَنَّكَ مَرَرْتَ وَلَا سَلَّمْتَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ صَدَقَ عُثْمَانُ وَقَدْ شَغَلَكَ عَنْ ذَلِكَ أَمْرٌ فَقُلْتُ أَجَلْ قَالَ مَا هُوَ فَقَالَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَوَفَّى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ نَسْأَلَهُ عَنْ نَجَاةِ هَذَا الْأَمْرِ قَالَ أَبُو بَكْرٍ قَدْ سَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ قَالَ فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي أَنْتَ أَحَقُّ بِهَا قَالَ أَبُو بَكْرٍ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا نَجَاةُ هَذَا الْأَمْرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ”مَنْ قَبِلَ مِنِّي الْكَلِمَةَ الَّتِي عَرَضْتُ عَلَى عَمِّي فَرَدَّهَا عَلَيَّ فَهِيَ لَهُ نَجَاةٌ“
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال ہوا تو بعض صحابہ پر اس کا شدید اثر ہوا اور قریب تھا کہ ان میں سے بعض کی حالت غیر ہو جاتی، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:میں بھی ایسے ہی لوگوں میں سے تھا، میں ایک مکان کے سائے میں بیٹھا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ میرے پاس سے گزرے، انہوں نے مجھے سلام کہا، لیکن مجھے ان سے گزرنے اور سلام کہنے کا علم ہی نہیں ہوا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جا کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے شکایت کی اور کہا: کیایہ بات آپ کے لیے تعجب انگیز نہیں کہ میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا، میں نے انہیں سلام کہا، لیکن انہوں نے سلام کا جواب تک نہیں دیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ خلیفہ منتخب ہو چکے تھے، وہ دونوں میرے پاس آئے، دونوں نے مجھے سلام کہا اور پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: تمہارے بھائی عمر رضی اللہ عنہ نے میرے پاس آکر شکایت کی ہے کہ وہ تمہارے پاس سے گزرے اور سلام کہا، مگر آپ نے انہیں سلام کا جواب نہیں دیا، اس کی کیا وجہ تھی؟ میں نے عرض کیا:میں نے تو ایسا کیا ہی نہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں نہیں؟ اللہ کی قسم! میں نے سلام کہا ہے اور آپ نے جواب نہیں دیا، اے بنو امیہ! یہ تمہاری متکبرانہ عادت ہے، میں نے عرض کیا:اللہ کی قسم! مجھے تو پتہ ہی نہیں کہ آپ میرے پاس سے گزرے ہوں یا سلام کہا ہو۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: عثمان رضی اللہ عنہ درست کہتے ہیں، آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدائی کا غم تھا، اس لیے آپ ادھر توجہ نہیں دے سکے، میں نے بھی کہا: جی ہاں ایسے ہی ہے، انہوں نے کہا، کیا؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا:اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو موت دے دی اور ہم آپ سے یہ تو دریافت ہی نہیں کر سکے کہ قیامت کے دن اللہ کے عذاب سے نجات کیسے ہو گی؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کر چکا ہو ں، پس میں اٹھ کر ان کی طرف گیا اور کہا: میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں! واقعی آپ ہی اس بات کو دریافت کرنے کے زیادہ حق دار تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا:میں نے دریافت کیا تھا کہ اے اللہ کے رسول! قیامت کے دن اللہ کے عذاب سے نجات کیونکر ہو گی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا: میں نے جو کلمۂ اسلام اپنے چچا کے سامنے پیش کیا تھا، مگر اس نے اسے قبول نہیں کیا تھا، جو آدمی بھی میری طرف سے اس کلمہ کو قبول کر لے یعنی اس کا دلی طور پر اقرار کر لے تو یہی کلمہ(توحید) اس کی نجات کا ذریعہ ہو گا۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 11037]
تخریج الحدیث: «المرفوع منه صحيح بشواھده، أخرجه البزار: 4، وابويعلي: 10، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت و رسالت، قیادت و سیادت، صحابۂ کرام کا پاس و لحاظ، بے آسرا افراد کی کفالت، اپنے جانثاروں کی محبتوں کا مرکز اور ان کے تعلق کا محور، غرضیکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اتنے اوصاف سے متصف تھے کہ صحابۂ کرام آپ کی وفات پر اپنے آپ کو بے سہارا سمجھنے لگے اور وہ بہت غمزدہ ہو گئے، بلکہ ان کے اندر سے یہ آواز آنے لگی ہو گی کہ اب کیا کریں گے، اب کیسے زندگی گزاریں گے، غمگسار قائد کے بغیر زندگی سے کیسے لطف اندوز ہوں گے …۔

الحكم على الحديث:
المرفوع منه صحيح بشواھده
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں