🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
450. باب فضل الصدقة والحث عليها وإن قلت وغير ذلك فيه حديث حذيفة، وتقدم في كتاب الجنائز في باب من ختم له بخير صنيع، وحديث عمران بن الحصين، وسيأتي في كتاب النذور، وحديث أنس وسيأتي في باب صلة الرحم
صدقے کی فضیلت اور اس کی ترغیب اگرچہ تھوڑا ہو، وغیرہ — اس میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو کتاب الجنائز کے باب «جس کا خاتمہ اچھے عمل پر ہو» میں گزر چکی، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی حدیث جو کتاب النذور میں آئے گی، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث جو باب «صلہ رحمی» میں آئے گی۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 2129 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2129
مسند احمد: 24501
الفتح الربانی: 3583
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4582
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2129
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا عَائِشَةُ، اسْتَتِرِي مِنَ النَّارِ وَلَوْ بِفِلْقِ تَمْرَةٍ; فَإِنَّهَا تَسُدُّ مِنَ الْجَائِعِ مَسَدَّهَا مِنَ الشَّبْعَانِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! اپنے آپ کو (صدقہ و خیرات کے ذریعے) آگ سے بچاؤ خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو؛ کیونکہ وہ (اللہ کے ہاں) بھوکے کی طرف سے بھی وہی کفایت کرتا ہے جو پیٹ بھرے ہوئے کی طرف سے کرتا ہے۔“ اسے احمد بن منیع اور احمد بن حنبل نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزكاة/حدیث: 2129]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد بن منيع وأحمد بن حنبل بإسناد حسن»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 23980، وأخرجه فتح الباري برقم: 1351»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24501
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهَا:" يَا عَائِشَةُ، اسْتَتِرِي مِنَ النَّارِ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَإِنَّهَا تَسُدُّ مِنَ الْجَائِعِ مَسَدَّهَا مِنَ الشَّبْعَانِ" .
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا اے عائشہ! جہنم کی آگ سے کوئی رکاوٹ تیار کرلو خواہ وہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی ہو، کیونکہ کھجور بھی بھوکے آدمی کو سہارا دے دیتی ہے جو سیراب آدمی کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24501]

الحكم على الحديث:
قوله : استري ... بشق تمرة وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، المطلب لم يدرك عائشة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3583
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا: ( (يَا عَائِشَةُ! اسْتَتِرِي مِنَ النَّارِ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ فَإِنَّهَا تَسُدُّ مِنَ الْجَائِعِ مَسَدَّهَا مِنَ الشَّبْعَانِ) )
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: عائشہ! آگ سے بچ (اس کے لیے اسباب پیدا کر)، اگر چہ وہ کھجور کا ایک حصہ دینے کی صورت میں ہی ہو، یہ سیر آدمی کی طرح ہی بھوکے آدمی کو فائدہ دیتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3583]
تخریج الحدیث: «صحيح، وھذا اسناد منقطع، المطلب بن عبد الله لم يدرك عائشة، لكن قوله ((استتري من النار، ولو بشق تمرة)) صحيح بسند آخر، وقوله: ((فانھا تسد من الجائع مسدھا من الشبعان)) له شاھد من حديث ابي بكر الصديق عند ابييعلي: 85، والبزار في ’’البحر الزخار‘‘: 1/ 195، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24501 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25006»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4582
وَفِي رِوَايَةٍ:" يَا عَائِشَةُ، اسْتَتِرِي مِنَ النَّارِ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ ; فَإِنَّهَا تَسُدُّ مَعَ الْجَائِعِ مَسَدَّهَا مِنَ الشَّبْعَانِ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرَوَى الْبَزَّارُ بَعْضَهُ، وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ، وَفِيهِ بَعْضُ كَلَامٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”اے عائشہ! جہنم سے بچنے کی کوشش کرو خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہی ہو کیونکہ یہ بھوکے کی بھی وہی ضرورت پوری کرتی ہے، جو سیر شخص کی پوری کرتی ہے“۔
یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں امام بزار نے اس میں سے کچھ نقل کی ہیں اس کی سند میں ایک راوی ابوہلال ہے، جس کے بارے میں کچھ کلام کیا گیا ہے ویسے وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4582]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (79/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں