الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
464. باب صوم شهر الصبر وثلاثة أيام بعده
صبر کے مہینے (رمضان) اور اس کے بعد تین دن کے روزوں کا بیان۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 2204 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2204
مسند اسحاق بن راہویہ: 396
الفتح الربانی: 3945
الجامع الكامل: 4447
السنن الكبرى للبيهقي: 8437
11 تا 13
حدیث نمبر: 8437
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، بِبَغْدَادَ أنبأ أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِيُّ، ثنا عَفَّانُ، أنبأ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أنبأ ثَابِتٌ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ⦗٤٨٥⦘ النَّهْدِيِّ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ، فَلَمَّا نَزَلُوا أَرْسَلُوا إِلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي لِيَطْعَمَ، فَقَالَ لِلرَّسُولِ إِنِّي صَائِمٌ، فَلَمَّا وُضِعَ الطَّعَامُ وَكَادُوا يَفْرُغُونَ فَجَاءَ فَجَعَلَ يَأْكُلُ فَنَظَرَ الْقَوْمُ إِلَى رَسُولِهِمْ فَقَالَ: مَا تَنْظُرُونَ قَدْ أَخْبَرَنِي أَنَّهُ صَائِمٌ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: صَدَقَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" صَوْمُ شَهْرِ الصَّبْرِ وَصَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صَوْمُ الدَّهْرِ" فَقَدْ صُمْتُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ فَأَنَا مُفْطِرٌ فِي تَخْفِيفِ اللهِ، وَصَائِمٌ فِي تَضْعِيفِ اللهِ.
ابوعثمان نہدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ایک سفر میں تھے۔ جب پڑاؤ کیا تو ان کی طرف کھانے کے لیے پیغام بھیجا گیا مگر وہ نماز پڑھ رہے تھے، تو انہوں نے ایلچی سے کہا: میں روزے سے ہوں، مگر جب کھانا رکھا گیا اور سب فارغ ہونے کے قریب تھے تو وہ بھی آگئے اور کھانا شروع کر دیا، تو قوم نے ایلچی کی طرف دیکھا۔ اس نے کہا: تم کیا دیکھ رہے ہو؟ انہوں نے مجھے ہی بتایا ہے کہ میں روزے سے ہوں۔ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اس نے سچ کہا ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر کے مہینہ کے روزے اور ہر ماہ میں سے تین روزے پورے سال کے روزے ہیں۔“ سو میں نے مہینے کے تین رکھے ہیں اور میں مفطر ہوں اللہ کی طرف سے دی ہوئی تخفیف کی وجہ سے اور روزے دار ہوں اجر کے اضافے کے لیے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8437]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه احمد»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3718
«شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر صوم الدهر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”صبر کا مہینہ (رمضان) اور ہر مہینے کے تین دن، یہ ہمیشہ کے روزوں کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الشين./حدیث: 3718]
”صبر کا مہینہ (رمضان) اور ہر مہینے کے تین دن، یہ ہمیشہ کے روزوں کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الشين./حدیث: 3718]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ن] عن أبي هريرة. الترغيب 2/82: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3803
«صوم شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر صوم الدهر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”صبر کے مہینے کا روزہ اور ہر مہینے کے تین دن کا روزہ ہمیشہ کے روزوں کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3803]
”صبر کے مہینے کا روزہ اور ہر مہینے کے تین دن کا روزہ ہمیشہ کے روزوں کے برابر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3803]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم هق] عن أبي هريرة. الإرواء 946»
قال الشيخ الألباني: صحيح