الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
714. باب ترغيب الزوج في الوفاء بحق زوجته وحسن عشرتها والمرأة بحق زوجها وطاعته وترهيبها من إسخاطه ومخالفته
شوہر کو بیوی کا حق ادا کرنے اور اس سے اچھا برتاؤ کرنے کی ترغیب، اور عورت کو شوہر کا حق ادا کرنے اور اس کی اطاعت کی ترغیب، نیز اسے شوہر کو ناراض کرنے اور اس کی مخالفت پر وعید۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 3210 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3210
صحیح ابن حبان: 316
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7612
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 607
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7242
حدیث نمبر: 3210
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: " دَخَلَتِ امْرَأَةُ ابْنِ مَظْعُونٍ عَلَى نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْنَهَا سَيِّئَةَ الْهَيْئَةِ، فَقُلْنَ لَهَا: مَا لَكِ؟! مَا فِي قُرَيْشٍ رَجُلٌ أَغْنَى مِنْ بَعْلِكِ قَالَتْ: مَا لَنَا مِنْهُ مِنْ شَيْءٍ، أَمَّا نَهَارُهُ فَصَائِمٌ، وَأَمَّا لَيْلُهُ فَقَائِمٌ.
قَالَ: فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، قَالَ: فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَاعُثْمَانُ، أَمَّا لَكَ فِيَّ أُسْوَةٌ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي قَالَ: أَمَّا أَنْتَ فَتَقُومُ بِاللَّيْلِ وَتَصُومُ بِالنَّهَارِ، وَإِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، فَصَلِّ وَنَمْ، وَصُمْ وَأَفْطِرْ قَالَ: فَأَتَتْهُمُ الْمَرْأَةُ بَعْدَ ذَلِكَ عَطِرَةً كَأَنَّهَا عَرُوسٌ فَقُلْنَ لَهَا: مَهْ؟ قَالَتْ أَصَابَنَا مَا أَصَابَ النَّاسَ ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ... فَذَكَرَهُ.
لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ.
قَالَ: فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، قَالَ: فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَاعُثْمَانُ، أَمَّا لَكَ فِيَّ أُسْوَةٌ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي قَالَ: أَمَّا أَنْتَ فَتَقُومُ بِاللَّيْلِ وَتَصُومُ بِالنَّهَارِ، وَإِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، فَصَلِّ وَنَمْ، وَصُمْ وَأَفْطِرْ قَالَ: فَأَتَتْهُمُ الْمَرْأَةُ بَعْدَ ذَلِكَ عَطِرَةً كَأَنَّهَا عَرُوسٌ فَقُلْنَ لَهَا: مَهْ؟ قَالَتْ أَصَابَنَا مَا أَصَابَ النَّاسَ ".
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ... فَذَكَرَهُ.
لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَائِشَةَ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی اہلیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کے پاس حاضر ہوئیں تو انہوں نے ان کی حالت پراگندہ اور شکستہ دیکھی، انہوں نے دریافت کیا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟! قریش میں تو تمہارے شوہر سے زیادہ مالدار کوئی شخص نہیں ہے“، انہوں نے جواب دیا: ”ہمارا ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، ان کا دن روزے میں اور رات قیام میں گزرتی ہے“۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ازواجِ مطہرات نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کا ذکر کیا، چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عثمان! کیا تمہارے لیے میری زندگی میں بہترین نمونہ نہیں ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، وہ کیا بات ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم رات بھر قیام کرتے ہو اور دن بھر روزہ رکھتے ہو، حالانکہ تمہاری اہلیہ کا بھی تم پر حق ہے اور تمہارے جسم کا بھی تم پر حق ہے، لہٰذا نماز بھی پڑھا کرو اور سویا بھی کرو، اور روزہ بھی رکھا کرو اور افطار بھی کیا کرو (یعنی ناغہ بھی کیا کرو)“۔ راوی کہتے ہیں کہ اس کے بعد وہ خاتون دوبارہ ان کے پاس آئیں تو وہ دلہن کی طرح معطر تھیں، ازواجِ مطہرات نے پوچھا: ”یہ کیا ماجرا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہمیں بھی وہی کچھ حاصل ہو گیا ہے جو لوگوں کو (یعنی ازدواجی توجہ و خوشی) حاصل ہوتا ہے“۔ امام ابن حبان نے اسے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے اور اس حدیث کا ایک شاہد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث سے بھی ہے جسے امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النكاح/حدیث: 3210]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7612، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 316»
الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
حدیث نمبر: 316
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ الْبَلَدِيُّ الزَّاهِدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَابِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: دَخَلَتِ امْرَأَةُ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ عَلَى نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْنَهَا سَيِّئَةَ الْهَيْئَةِ، فَقُلْنَ: مَا لَكِ، مَا فِي قُرَيْشٍ رَجُلٌ أَغْنَى مِنْ بَعْلِكِ، قَالَتْ: مَا لَنَا مِنْهُ شَيْءٌ؟ أَمَّا نَهَارُهُ فَصَائِمٌ، وَأَمَّا لَيْلُهُ فَقَائِمٌ، قَالَ: فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْنَ ذَلِكَ لَهُ، فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فقَالَ:" يَا عُثْمَانُ، أَمَا لَكَ فِي أُسْوَةٍ"؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي؟ قَالَ: " أَمَّا أَنْتَ فَتَقُومُ اللَّيْلَ وَتَصُومُ النَّهَارَ، وَإِنَّ لأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، صَلِّ وَنَمْ، وَصُمْ وَأَفْطِرْ"، قَالَ: فَأَتَتْهُمُ الْمَرْأَةُ بَعْدَ ذَلِكَ عَطِرَةً كَأَنَّهَا عَرُوسٌ، فَقُلْنَ لَهَا: مَهْ، قَالَتْ: أَصَابَنَا مَا أَصَابَ النَّاسُ .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تو ان ازواج نے دیکھا کہ ان کی ظاہری حالت ٹھیک نہیں ہے، تو ازواج نے دریافت کیا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟ قریش میں تمہارے شوہر سے زیادہ خوشحال اور کوئی شخص نہیں ہے“، تو اس خاتون نے جواب دیا: ”ہمارا ان کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے؛ وہ دن کے وقت روزہ رکھ لیتے ہیں اور رات کے وقت نفل پڑھتے رہتے ہیں“۔ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، تو ازواجِ مطہرات نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عثمان! کیا تمہارے لیے میرے طریقے میں نمونہ نہیں ہے؟“ انہوں نے دریافت کیا: ”کیا ہوا؟ یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم رات بھر نفل پڑھتے رہتے ہو، اور دن کے وقت نفلی روزہ رکھ لیتے ہو؟ تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے، تمہارے جسم کا بھی تم پر حق ہے؛ تم (رات کے وقت) نفل نماز پڑھ بھی لیا کرو اور سو بھی جایا کرو اور دن کے وقت نفل روزہ رکھ بھی لیا کرو اور نہ بھی رکھا کرو“۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس کے بعد ان کی اہلیہ ازواجِ مطہرات کے پاس آئیں، تو انہوں نے عطر لگایا ہوا تھا یوں جیسے وہ دلہن ہوں؛ ازواجِ مطہرات نے ان سے کہا: ”کیا ہوا؟“ تو انہوں نے بتایا: ”ہمیں بھی وہی چیز ملی ہے، جو لوگوں کو ملی ہے“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 316]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 316، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 7242، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 607»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1240). * [مُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ الْبَلَدِيُّ الزَّاهِدُ] قال الشيخ: لم أعرفه، وليس في «الثقات» ... ، بل هو فيه (139/ 9). * [أَبُو جَابِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ] قال الشيخ: «الثقات» (9/ 64). تنبيه!! قول الشيخ رحمه الله: «ليس في الثقات ... »، ثم قوله: «بل هو فيه». الله أعلم بمراد الشيخ، إن كان يريد نقض قوله الأول أم لا. لكن الراوي موجود في الثقات بالرقم المشار إليه. وينبغي أن يُعلَمَ أن جمله «بل هو فيه» من كلام الشيخ وليس استدراك عليه قال الناشر: [ما كان لنا من تعليقات - يسيرة جدا - على شيء من السقط، أو الترقيم - أو نحوه - جعلنا في آخره اسم (الناشر) وما كان خلوا من ذلك: فهو من تعليقات الشيخ - رحمه الله -] صـ (30). - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حسن لغيره، محمد بن الخطاب البلدي الزاهد، ذكره المؤلف في «الثقات» 9/ 139، فقال: يروي عن المؤمل بن إسماعيل، وأبي نعيم، والكوفيين، حدثنا عنه أبو يعلى، وأهل الموصل. وأبو جابر محمد بن عبد الملك ذكره المؤلف في «الثقات» وقال: أصله من واسط، روى عنه أبو حاتم السجستاني وأهل العراق. وقال أبو حاتم فيما ذكره ابنه في «الجرح والتعديل» 8/ 5: ليس بقوي. وباقي رجاله ثقات.
حدیث نمبر: 7612
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: دَخَلَتِ امْرَأَةُ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ عَلَى نِسَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْنَهَا سَيِّئَةَ الْهَيْأَةِ فَقُلْنَ لَهَا: مَا لَكِ؟ مَا فِي قُرَيْشٍ رَجُلٌ أَغْنَى مِنْ بَعْلِكِ؟ قَالَتْ: مَا لَنَا مِنْهُ مِنْ شَيْءٍ أَمَّا نَهَارُهُ فَصَائِمٌ وَأَمَّا لَيْلُهُ فَقَائِمٌ. فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْنَ ذَلِكَ لَهُ. قَالَ: فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عُثْمَانُ أَمَا لَكَ فِيَّ أُسْوَةٌ؟" قَالَ: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي. فَقَالَ:" أَمَا أَنْتَ فَتَقُومُ بِاللَّيْلِ وَتَصُومُ بِالنَّهَارِ،وَإِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا فَصَلِّ وَنَمْ وَصُمْ وَأَفْطِرْ" قَالَ: فَأَتَتْهُمُ الْمَرْأَةُ بَعْدَ ذَلِكَ عَطِرَةً كَأَنَّهَا عَرُوسٌ فَقُلْنَ لَهَا: مَهْ. قَالَتْ: أَصَابَنَا مَا أَصَابَ النَّاسَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَبَعْضُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَبَعْضُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے پاس آئیں ان ازواج نے انہیں دیکھا کہ ان کی حالت خراب ہے۔ انہوں نے دریافت کیا، تمہیں کیا ہوا ہے قریش میں کوئی بھی شخص تمہارے شوہر سے زیادہ خوشحال نہیں ہے اس خاتون نے کہا: میرا ان کے ساتھ کوئی واسطہ ہی نہیں ہے وہ دن کے وقت روزہ رکھ لیتے ہیں اور رات کے وقت نفل پڑھتے رہتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، تو ازواج نے آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی، تو آپ نے فرمایا: اے عثمان! کیا تمہارے لئے میرے طریقے میں نمونہ نہیں ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہوا ہے میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم رات کو نفل پڑھتے رہتے ہو دن کو روزہ رکھ لیتے ہو؟ تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے تمہارے جسم کا بھی تم پر حق ہے تم نماز بھی پڑھا کرو اور سو بھی جایا کرو روزہ بھی رکھا کرو اور روزہ ترک بھی کر دیا کرو۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد وہ خاتون ان ازواج کے پاس آئیں، تو انہوں نے عطر لگایا ہوا تھا یوں جیسے وہ دلہن ہوں ان ازواج نے ان سے دریافت کیا: اب کیا ہوا ہے، تو انہوں نے بتایا ہمیں بھی وہ چیز نصیب ہوئی ہے جو لوگوں کو ملتی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام طبرانی کی بعض اسانید کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7612]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ امام طبرانی کی بعض اسانید کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7612]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7242)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 316، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3210/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 607
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: دَخَلَتِ امْرَأَةُ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا عَلَى نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَرَأَيْنَهَا سَيِّئَةَ الْهَيْئَةِ، فَقُلْنَ لَهَا: مَا فِي قُرَيْشٍ رَجُلٌ أَغْنَى مِنْ بَعْلِكِ! قَالَتْ: مَا لَنَا مِنْهُ مِنْ شَيْءٍ، أَمَّا نَهَارُهُ فَصَائِمٌ، وَأَمَّا لَيْلُهُ فَقَائِمٌ، قَالَ: فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْنَ ذَلِكَ لَهُ، قَالَ: فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا عُثْمَانُ : أَمَا لَكَ فِيَّ أُسْوَةٌ؟ قَالَ: وَمَا ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَّا أَنْتَ فَتَصُومُ النَّهَارَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ، وَإِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، فَصَلِّ وَنَمْ، وَأَفْطِرْ وَصُمْ، قَالَ: فَأَتَتْهُمُ الْمَرْأَةُ بَعْدَ ذَلِكَ عَطِرَةً كَأَنَّهَا عَرُوسٌ، فَقُلْنَ لَهَا: مَهْ!؟ قَالَتْ: أَصَابَنَا مَا أَصَابَ النَّاسَ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کے پاس آئیں، تو انہوں نے انہیں نہایت خستہ حال اور بکھری ہوئی وضع قطع میں دیکھا، جس پر انہوں نے ان سے پوچھا: ”قریش میں تمہارے شوہر سے زیادہ خوشحال اور مالدار کوئی شخص نہیں ہے (پھر تمہاری یہ حالت کیوں ہے)؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہمیں ان سے (بطورِ شوہر) کچھ حاصل نہیں ہوتا، ان کا حال تو یہ ہے کہ دن بھر روزہ رکھتے ہیں اور ساری رات نماز میں کھڑے رہتے ہیں۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ازواجِ مطہرات نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس معاملے کا تذکرہ کیا، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے ملے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عثمان! کیا تمہارے لیے میری زندگی میں اسوہ اور بہترین نمونہ نہیں ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، (مجھ سے کیا خطا ہوئی)؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دن بھر روزہ رکھتے ہو اور رات بھر قیام کرتے ہو، حالانکہ تمہاری اہلیہ کا بھی تم پر حق ہے اور تمہارے اپنے جسم کا بھی تم پر حق ہے، لہٰذا (رات کو) نماز بھی پڑھا کرو اور نیند بھی لیا کرو، اور کبھی روزہ رکھا کرو اور کبھی ناغہ بھی کیا کرو۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس ہدایت کے بعد وہ خاتون دوبارہ ازواجِ مطہرات کے پاس آئیں تو وہ کسی دلہن کی طرح خوشبو میں بسی ہوئی اور بنی سنوری تھیں، انہوں نے (حیرت سے) پوچھا: ”واہ! یہ کیا ماجرا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”ہمیں بھی وہی ازدواجی راحت و سکون حاصل ہو گیا ہے جو (عام) لوگوں کو میسر ہوتا ہے۔“
مسند ابویعلیٰ: 607، اس کی سند حسن ہے اور اس واقعے کی اصل صحیح بخاری (5063) میں بھی موجود ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النوافل/حدیث: 607]
مسند ابویعلیٰ: 607، اس کی سند حسن ہے اور اس واقعے کی اصل صحیح بخاری (5063) میں بھی موجود ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب النوافل/حدیث: 607]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7612، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 316، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3210/1»
حدیث نمبر: 7242
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: دَخَلَتِ امْرَأَةُ ابْنِ مَظْعُونٍ عَلَى نِسَاءِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَيْنَهَا سَيِّئَةَ الْهَيْئَةِ، فَقُلْنَ لَهَا: مَا لَكِ؟ مَا فِي قُرَيْشٍ رَجُلٌ أَغْنَى مِنْ بَعْلِكِ؟ قَالَتْ: مَا كُنَّا مِنْهُ مِنْ شَيْءٍ: أَمَّا نَهَارُهُ فَصَائِمٌ، وَأَمَّا لَيْلُهُ فَقَائِمٌ قَالَ: فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْنَ ذَلِكَ لَهُ. قَالَ: فَلَقِيَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا عُثْمَانُ ، أَمَا لَكَ بِي أُسْوَةٌ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ! فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي؟ قَالَ: «أَمَّا أَنْتَ فَتَقُومُ بِاللَّيْلِ وَتَصُومُ بِالنَّهَارِ، وَإِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِجَسَدِكَ حَقًّا، فَصَلِّ وَنَمْ، وَصُمْ وَأَفْطِرْ» قَالَ: فَأَتَتْهُمُ الْمَرْأَةُ بَعْدَ ذَلِكَ عَطِرَةً كَأَنَّهَا عَرُوسٌ، فَقُلْنَ لَهَا: مَهْ؟ قَالَتْ: أَصَابَنَا مَا أَصَابَ النَّاسَ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کے پاس آئیں، انہوں نے ان کی حالت پراگندہ دیکھی تو ان سے دریافت کیا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟ حالانکہ قریش میں تمہارے شوہر سے زیادہ غنی تو کوئی شخص نہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہمارا ان سے (ازدواجی) تعلق نہیں رہا، ان کا دن روزے میں اور رات عبادت میں گزرتی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ازواجِ مطہرات نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے عثمان! کیا تمہارے لیے میری زندگی میں کوئی نمونہ نہیں ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، وہ کیا بات ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم رات بھر نماز پڑھتے ہو اور دن میں روزہ رکھتے ہو، حالانکہ تمہاری اہلیہ کا بھی تم پر حق ہے اور تمہارے جسم کا بھی تم پر حق ہے، لہٰذا تم نماز بھی پڑھا کرو اور سویا بھی کرو، اور روزہ بھی رکھا کرو اور افطار بھی کیا کرو۔“ راوی کہتے ہیں کہ اس ہدایت کے بعد وہ خاتون ازواجِ مطہرات کے پاس دوبارہ آئیں تو وہ کسی دلہن کی طرح معطر اور آراستہ تھیں، انہوں نے (تعجب سے) پوچھا: ”یہ کیا تبدیلی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہمیں بھی وہ (راحت و خوشی) میسر آ گئی ہے جو لوگوں کو میسر آتی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7242]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا التمام»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7612، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 316، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3210/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7206»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7612، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 316، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3210/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7206»