🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
721. باب فيمن أسلم وعنده أكثر من أربع نسوة
جو اسلام لائے اور اس کے نکاح میں چار سے زیادہ بیویاں ہوں۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 3231 (کل: 32 مقامات، 14 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3231، 3063
سنن ترمذی: 1128
سنن ابن ماجہ: 1953
مسند احمد: 4609، 4631، 5027، 5558
مصنف ابن ابی شیبہ: 18066، 39040
سنن دارقطنی: 3684، 3685، 3694
صحیح ابن حبان: 4156، 4157، 4158
المستدرک علی الصحیحین: 2816، 2817، 2818، 2819
مسند امام شافعی: 1191
الجامع الكامل: 6458، 12123
السنن الكبرى للبيهقي: 14041، 14042، 14043، 14049
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5203، 7132
المعجم الکبیر للطبرانی: 13164، 15749
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5437
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3231
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: " أَسْلَمَ غَيْلَانُ الثَّقَفِيُّ وَعِنْدَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خُذْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنَّ غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ الثَّقَفِيَّ أَسْلَمَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا. فَلَمَّا كَانَ فِي عَهْدِ عُمَرَ طَلَّقَ نِسَاءَهُ وَقَسَّمَ مَالَهُ بَيْنَ بَنِيهِ فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ فَلَقِيَهُ، فَقَالَ: إِنِّي أَظُنُّ أَنَّ الشَّيْطَانَ فِيمَا يَسْتَرِقُ مِنَ السَّمْعِ سَمِعَ بِمَوْتِكَ فَقَذَفَ فِي نَفْسِكَ، وَلَعَلَّكَ لَا تَمْكُثُ إِلَّا قَلِيلًا، وَايْمُ اللَّهِ، لَتَرُدَّنَّ نِسَاءَكَ، وَلَتَرْجِعَنَّ فِي مَالِكَ أَوْ لَأُوَرِّثُهُنَّ مِنْكَ، وَلَآمُرَنَّ بِقَبْرِكَ فَيُرْجَمُ كَمَا رُجِمَ قَبْرُ أَبِي رَغَالٍ ".
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثَنَا مَعْمَرٌ... فَذَكَرَ حَدِيثَ أَبِي يَعْلَى بِتَمَامِهِ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: ثَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ ابْنُ حِبَّانَ: وَأَبْنَا مُحَّمَدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، ثَنَا أَبُو عَمَّارٍ، ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ مَعْمَرٍ... فَذَكَرَهُ بِاخْتِصَارٍ مَا كَانَ فِي زَمَنِ عُمَرَ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: " أَمْسِكْ أَرْبَعًا وَفَارِقْ سَائِرَهُنَّ ".
قَالَ: وَأَبْنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَزْدِيُّ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَبَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ مَعْمَرٍ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَنَّادٍ ، عَنْ عَبْدَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ مَعْمَرٍ بِهِ.
وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَيْرُ مَحْفُوظٍ، وَالصَّحِيحُ مَا رَوَاهُ شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ وَغَيْرُهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ. وَقَالَ: حَدَّثْتُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوَيْدٍ الثَّقَفِيِّ " أَنَّ غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ عَشَرَةٌ " قَالَ مُحَمَّدٌ - يَعْنِي: الْبُخَارِيَّ -: وَإِنَّمَا حَدِيثُ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ " أَنَّ رَجُلًا مِنْ ثَقِيفٍ طَلَّقَ نِسَاءَهُ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: لَتُرَاجِعَنَّ نِسَاءَكَ أَوْ لَأَرْجُمَنَّ قَبْرَكَ كَمَا رُجِمَ قَبْرُ أَبِي رَغَالٍ ".
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ وَعَنْهُ الْبَيْهَقِيُّ مِنْ طَرِيقِ نَافِعٍ وَسَالِمٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، مِثْلَ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ. وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا الْحَدِيثُ فِي كِتَابِ الْفَرَائِضِ فِي بِابِ مَنْ طَلَّقَ نِسَاءَهُ خَشْيَةَ الْمِيرَاثِ.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ جب مشرف بہ اسلام ہوئے تو ان کے نکاح میں دس بیویاں تھیں، جس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: ”ان میں سے چار کا انتخاب کر لو۔“ اسی واقعے کی ایک مفصل روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ان میں سے چار کو (اپنے پاس) رکھ لو۔“ پھر جب سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دورِ خلافت آیا تو غیلان رضی اللہ عنہ نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی اور اپنا مال اپنے بیٹوں میں تقسیم کر دیا، یہ خبر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ملی تو انہوں نے ان سے ملاقات کی اور فرمایا: ”میرا گمان ہے کہ شیطان نے آسمان سے چوری چھپے سنی جانے والی باتوں میں سے تمہاری موت کے متعلق کوئی خبر سن لی ہے جسے اس نے تمہارے دل میں ڈال دیا ہے، اور غالب گمان یہی ہے کہ تم اب تھوڑی ہی مدت (زندہ) رہو گے؛ اللہ کی قسم! تم اپنی بیویوں سے رجوع کرو گے اور اپنے مال کو بھی واپس لو گے ورنہ میں ان خواتین کو تمہارا وارث قرار دوں گا اور تمہاری قبر کو سنگسار کرنے کا حکم دوں گا جیسے ابورغال کی قبر سنگسار کی گئی تھی۔“ ایک اور روایت کے الفاظ ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چار کو روک لو اور باقی سے علیحدگی اختیار کر لو۔“ امام ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ حدیث (مرفوعاً) محفوظ نہیں ہے، اور صحیح وہ ہے جو شعیب بن ابی حمزہ وغیرہ نے امام زہری سے روایت کی ہے، نیز امام بخاری رحمہ اللہ کے نزدیک امام زہری کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ قبیلہ ثقیف کے ایک شخص نے اپنی بیویوں کو طلاق دی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”تم اپنی بیویوں سے رجوع کرو ورنہ میں تمہاری قبر کو ویسے ہی رجم کروں گا جیسے ابورغال کی قبر رجم کی گئی تھی“، اس حدیث کو امام حاکم اور بیہقی نے بھی روایت کیا ہے اور اس کا تذکرہ کتاب الفرائض میں ان لوگوں کے بیان میں گزر چکا ہے جو وراثت سے محروم کرنے کے خوف سے بیویوں کو طلاق دے دیتے ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النكاح/حدیث: 3231]
تخریج الحدیث: «(3231/2) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1128، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4617، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7131، 7132، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4156»
«(3231/5) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1128، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1953، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4595، 4617، 5007، 5533، وأخرجه فتح الباري برقم: 6465، وأخرجه مسند البزار برقم: 113، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2833، 2836، 2837، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13221، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1701، 7490، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7132، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 1195، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 13957»
«(3231/6) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1128، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1953، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4595، 4617، 5007، 5533، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7490، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 7132»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1128
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ الثَّقَفِيَّ أَسْلَمَ، وَلَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَأَسْلَمْنَ مَعَهُ، " فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَخَيَّرَ أَرْبَعًا مِنْهُنَّ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَكَذَا رَوَاهُ مَعْمَرٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: وسَمِعْت مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيل، يَقُولُ: هَذَا حَدِيثٌ غَيْرُ مَحْفُوظٍ، وَالصَّحِيحُ مَا رَوَى شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ وَغَيْرُهُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حُدِّثْتُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوَيْدٍ الثَّقَفِيِّ، أَنَّ غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ أَسْلَمَ، وَعِنْدَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَإِنَّمَا حَدِيثُ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ ثَقِيفٍ طَلَّقَ نِسَاءَهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: لَتُرَاجِعَنَّ نِسَاءَكَ أَوْ لَأَرْجُمَنَّ قَبْرَكَ كَمَا رُجِمَ قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: وَالْعَمَلُ عَلَى حَدِيثِ غَيْلَانَ بْنِ سَلَمَةَ عِنْدَ أَصْحَابِنَا، مِنْهُمْ الشَّافِعِيُّ، وَأَحْمَدُ، وَإِسْحَاق.
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ غیلان بن سلمہ ۱؎ ثقفی نے اسلام قبول کیا، جاہلیت میں ان کی دس بیویاں تھیں، وہ سب بھی ان کے ساتھ اسلام لے آئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ ان میں سے کسی چار کو منتخب کر لیں ۲؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اسی طرح اسے معمر نے بسند «الزهري عن سالم بن عبدالله عن ابن عمر» روایت کیا ہے، ۲- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا کہ یہ حدیث غیر محفوظ ہے۔ اور صحیح وہ ہے جو شعیب بن ابی حمزہ وغیرہ نے بسند «الزهري عن محمد بن سويد الثقفي» روایت کی ہے کہ غیلان بن سلمہ نے اسلام قبول کیا تو ان کے پاس دس بیویاں تھیں۔ محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ صحیح زہری کی حدیث ہے جسے انہوں نے سالم بن عبداللہ سے اور سالم نے اپنے والد عبداللہ بن عمر سے روایت کی ہے کہ ثقیف کے ایک شخص نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی تو عمر نے اس سے کہا: تم اپنی بیویوں سے رجوع کر لو ورنہ میں تمہاری قبر کو پتھر ماروں گا جیسے ابورغال ۳؎ کی قبر کو پتھر مارے گئے تھے۔
۴- ہمارے اصحاب جن میں شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی شامل ہیں کے نزدیک غیلان بن سلمہ کی حدیث پر عمل ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب النكاح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1128]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/النکاح 40 (1953)، (تحفة الأشراف: 6949) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: غیلان بن سلمہ ثقیف کے سرداروں میں سے تھے، فتح طائف کے بعد انہوں نے اسلام قبول کیا۔
۲؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مسلمان کے لیے چار سے زائد بیویاں ایک ہی وقت میں رکھنا جائز نہیں، لیکن اس حکم سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی مستثنیٰ ہے، آپ کے حرم میں بیک وقت نو بیویاں تھیں، یہ رعایت خاص آپ کے لیے تھی اور اس میں بہت سی دینی، سیاسی، مصلحتیں کار فرما تھیں آپ کے بعد یہ کسی کے لیے جائز نہیں۔
۳؎: ابورغال کے بارے میں دو مختلف روایتیں ہیں، پہلی روایت یہ ہے کہ یہ طائف کے قبیلہ ثقیف کا یک شخص تھا جس نے ابرہہ کی مکے کی جانب رہبری کی تھی وہ مغمس کے مقام پر مرا اور وہیں دفن کیا گیا اور اس کی قبر پر پتھراؤ کرنا عام رسم بن گئی، دوسری روایت ہے کہ ابورغال قوم ثمود کا وہ واحد شخص تھا جو ہلاکت سے بچ گیا تھا، ثمود کی تباہی کے وقت وہ مکیّ میں مقیم تھا اور اس جگہ کی حرمت کے باعث محفوظ رہا تاہم مکیّ سے نکلنے کے فوراً بعد مر گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی فوج کے ساتھ الحجر کے مقام سے گزر رہے تھے تو آپ نے یہ بات بیان فرمائی تھی، الأغانی کی ایک حکایت میں ابورغال کو طائف کا بادشاہ اور بنو ثقیف کا جدا مجد بھی بیان کیا گیا ہے، اس کے معاملے میں حافظ ابن قتیبہ اور مسعودی ایسے مصنف ایک اور روایت نقل کرتے ہیں کہ بنو ثقیف ہی نے ابورغال کو جو ایک ظالم اور بے انصاف شخص تھا قتل کیا تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1953)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1953
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ أَسْلَمَ غَيْلَانُ بْنُ سَلَمَةَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُذْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا اور ان کے نکاح میں دس عورتیں تھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے چار کو رکھو“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1953]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”حضرت غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تو ان کے نکاح میں دس عورتیں تھیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”ان میں سے چار رکھ لو۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1953]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/النکاح 32 (1128)، (تحفة الأشراف: 6949)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطلاق 29 (76)، مسند احمد (2/13، 14، 44، 183) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اس باب کی دونوں حدیثوں سے معلوم ہوا کہ مسلمان کے لیے چار سے زائد بیویاں ایک ہی وقت میں رکھنا حرام ہے، لیکن اس حکم سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی مستثنیٰ ہے، آپ کے حرم میں بیک وقت نو بیویاں تھیں، یہ رعایت خاص آپ کے لیے تھی، اور اس میں بہت سی دینی اور سیاسی مصلحتیں کار فرما تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد یہ کسی کے لیے جائز نہیں، غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ ثقیف کے سرداروں میں سے تھے، فتح طائف کے بعد انھوں نے اسلام قبول کیا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4609
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ الثَّقَفِيَّ أَسْلَمَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ غیلان بن سلمہ ثقفی نے جس وقت اسلام قبول کیا ان کے نکاح میں دس بیویاں تھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ان میں سے چار کو منتخب کر لو (اور باقی چھ کو طلاق دے دو)۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4609]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بطرقه وشواهده وبعمل الأئمة المتبوعین به، وهذا الإسناد، وإن كان رجاله ثقات رجال الشيخين، إلا أن معمرا رواه بالعراق، وحدث به من حفظه، فوصل إسناده وأخطأ فيه، ورواه عبدالرزاق في «المصنف» عن معمر عن الزهري مرسلا، وكذلك رواه مالك في المؤطا عن الزهري مرسلا، وهذا الصحيح، فإن معمرا كان يحدث في اليمن من كتبه، فلا يقع له الوهم، وأما ما حدث به خارج اليمين! فكان يحدث به من حفظه فيقع له بعض الوهم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4631
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَال: ابْنُ جَعْفَرٍ فِي حَدِيثِهِ: أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ الثَّقَفِيَّ أَسْلَمَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا"، فَلَمَّا كَانَ فِي عَهْدِ عُمَرَ طَلَّقَ نِسَاءَهُ، وَقَسَمَ مَالَهُ بَيْنَ بَنِيهِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ، فَقَالَ: إِنِّي لَأَظُنُّ الشَّيْطَانَ فِيمَا يَسْتَرِقُ مِنَ السَّمْعِ سَمِعَ بِمَوْتِكَ، فَقَذَفَهُ فِي نَفْسِكَ، وَلَعَلَّكَ أَنْ لَا تَمْكُثَ إِلَّا قَلِيلًا، وَايْمُ اللَّهِ، لَتُرَاجِعَنَّ نِسَاءَكَ، وَلَتَرْجِعَنَّ فِي مَالِكَ، أَوْ لَأُوَرِّثُهُنَّ مِنْكَ، وَلَآمُرَنَّ بِقَبْرِكَ فَيُرْجَمُ كَمَا رُجِمَ قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ غیلان بن سلمہ ثقفی نے جس وقت اسلام قبول کیا ان کے نکاح میں دس بیویاں تھیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ان میں سے چار کو منتخب کر لو (باقی کو فارغ کر دو چنانچہ انہوں نے ایساہی کیا) اور جب عمر رضی اللہ عنہ کا دور خلافت آیا تو انہوں نے اپنی باقی بیویوں کو بھی طلاق دے دی اور اپنا سارا مال اپنے بیٹوں میں تقسیم کر دیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے فرمایا کہ میرا خیال ہے شیطان کو چوری چھپے سننے کی وجہ سے تمہاری موت کی خبر معلوم ہو گئی اور وہ اس نے تمہارے دل میں ڈال دی ہے ہو سکتا ہے کہ اب تم تھوڑا عرصہ ہی زندہ رہو، اللہ کی قسم! یا تو تم اپنی بیویوں سے رجوع کر لو اور اپنی تقسیم وراثت سے بھی رجوع کر لو، ورنہ میں تمہاری طرف سے تمہاری بیویوں کو بھی وارث بناؤں گا (اور انہیں ان کا حصہ دلاؤں گا) اور تمہاری قبر پر پتھر مارنے کا حکم دے دوں گا اور جیسے ابو رغال کی قبر پر پتھر مارے جاتے ہیں، تمہاری قبر پر بھی مارے جائیں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4631]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، لكن المرفوع منه أخطأ فيه معمر، كما سلف برقم : 4609
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5027
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ ، وَعَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أَسْلَمَ غَيْلَانُ بْنُ سَلَمَةَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُذْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ غیلان بن سلمہ ثقفی نے جس وقت اسلام قبول کیا ان کے نکاح میں دس بیویاں تھیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ان میں سے چار کو منتخب کر لو (اور باقی چھ کو طلاق دے دو)۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5027]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، رجاله ثقات إلا أن معمرا أخطأ فيه كما سلف برقم: 4609.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5558
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" أَسْلَمَ غَيْلَانُ بْنُ سَلَمَةَ الثَّقَفِيُّ وَتَحْتَهُ عَشَرُ نِسْوَةٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَأَسْلَمْنَ مَعَهُ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَخْتَارَ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ غیلان بن سلمہ ثقفی نے جس وقت اسلام قبول کیا، ان کے نکاح میں دس بیویاں تھیں،اور ان سب نے بھی ان کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ان میں سے چار کو منتخب کر لو (اور باقی چھ کو طلاق دے دو)۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5558]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، رجاله ثقات إلا أن معمرا أخطأ فيه كما سلف بيانه بالرواية رقم: 4609، ويزيد بن هارون سمع من سعيد بن أبى عروبة قبل الاختلاط
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17467 ترقیم الشثری: -- 18066
حدثنا ابو بكر، قال: نا ابن علية ، ومروان بن معاوية ، عن معمر ، عن الزهري ، عن سالم ، عن ابن عمر ، قال: اسلم غيلان بن سلمة الثقفي وتحته عشر نسوة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" خذ منهن اربعا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (عنده).
(٢) في [أ، ب، س، ط]: (عشرة).
(٣) معلول، صوابه عن الزهري مرسلًا، أخرجه عن معمر متصلًا: أحمد (٤٦٠٩)، والشافعي ٢/ ١٦، والبيهقي ٧/ ١٨١، وابن ماجه (١٩٥٣)، والترمذي (١١٢٨)، وعبد الرزاق (١٢٦٢١)، والبغوي (٢٢٨٨)، وابن حبان (٤١٥٧)، والحاكم ٢/ ١٩٣، والدارقطني ٣/ ٢٦٩، وابن عدي ١/ ١٨٢، والطبراني (٦٥٨)، وأخرجه عن معمر عن الزهري مرسلًا: أبو داود في المراسيل (٢٣٤)، والطحاوي ٣/ ٢٥٢، والدارقطني ٣/ ٢٧٠، والبيهقي ٧/ ١٨٢.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا تو ان کے نکاح میں دس عورتیں تھیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ان میں سے چار رکھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18066]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال البخاري: هذا غير محفوظ أي حديث معمر والصحيح ما رواه شعيب عن الزهري قال حدثت عن محمد بن سويد الثقفي أن غيلان . قال أبو زرعة الرازي: مرسل أصح من هذا . قال أبو حاتم الرازي: هو وهم إنما هو الزهري عن ابن أبي سويد قال بلغنا أن النبي صلى الله عليه وسلم ورواه عقيل عن الزهري قال بلغنا عن عثمان بن أبي سويد أن النبي صلى الله عليه وسلم قال أبي وهذا أيضا وهم إنما هو الزهري عن عثمان بن أبي سويد قال بلغنا أن النبي صلى الله عليه وسلم . قال البخاري: هذا الحديث غير محفوظ والمحفوظ ما رواه شعيب عن الزهري قال حدثت عن محمد بن سويد الثقفي أن غيلان أسلم الحديث . قال البخاري: غير محفوظ . قال البخاري: هذا حديث غير محفوظ والصحيح ما رواه شعيب بن أبي حمزة وغيره عن الزهري قال حدثت عن محمد بن سويد الثقفي أن غيلان بن سلمة الثقفي أسلم وعنده عشر نسوة قال البخاري وإنما حديث الزهري عن سالم عن أبيه أن رجلا من ثقيف طلق نساءه فقال له عمر لترجعن نساءك أو لأرجمن قبرك كما رجم قبر أبي رغال . قال سعد الشثري: معلول، صوابه عن الزهري مرسلًا .» ‏‏‏‏
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2179 / 520، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4156، 4157، 4158، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2795، 2796، 2797، 2798، 2799، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1128، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1953، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1868، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13957، 14154، 14153، 14155، 14159، 14156، 14157، 14158، 14160، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3686، 3684، 3685، 3687، 3688، 3689، 3694، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4699، 4721، 5122، 5658، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5437، والبزار فى «مسنده» برقم: 113، 6016، 6017، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12216، 12621، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39039، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5251، 5252، 5253، 5256، 5254، 5255، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13221، 658، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1680، 7494، وأبو داود فى «المراسيل» برقم: 234، ترقيم محمد عوامة: 17467»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37439 ترقیم الشثری: -- 39040
حدثنا ابن عيينة ومروان بن معاوية عن معمر عن الزهري عن سالم عن ابن عمر ان غيلان بن سلمة اسلم وعنده ثمان نسوة، فامره النبي صلى الله عليه وسلم ان يختار منهن اربعا.
وذكر ان ابا حنيفة قال: الاربع الاول.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) معلول؛ صوابه عن الزهري مرسلًا، أخرجه عن معمر متصلًا أحمد (٤٦٠٩)، وابن ماجه (١٩٥٣)، والترمذي (١١٢٨)، وعبد الرزاق (١٢٦٢١)، والشافعي ٢/ ١٦، والبيهقي ٧/ ١٨١، والبغوي (٢٢٨٨)، وابن حبان (٤١٥٧)، والحاكم ٢/ ١٩١٣، والدارقطني ٣/ ٢٦٩، وابن عدي ١/ ١٨٢، والطبراني (٦٥٨)، وأخرجه عن معمر عن الزهري مرسلًا أبو داود في المراسيل (٢٣٤)، والطحاوي ٣/ ٢٥٢، والدارقطني ٣/ ٢٧٠، والبيهقي ٧/ ١٨٢.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ غیلان بن سلمہ اسلام لائے تو ان کے پاس آٹھ عورتیں تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ ان میں سے چار کا چُناؤ کرلو۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: پہلی چار عورتیں نکاح میں رہیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39040]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال البخاري: غير محفوظ . قال البخاري: هذا حديث غير محفوظ والصحيح ما رواه شعيب بن أبي حمزة وغيره عن الزهري قال حدثت عن محمد بن سويد الثقفي أن غيلان بن سلمة الثقفي أسلم وعنده عشر نسوة قال البخاري وإنما حديث الزهري عن سالم عن أبيه أن رجلا من ثقيف طلق نساءه فقال له عمر لترجعن نساءك أو لأرجمن قبرك كما رجم قبر أبي رغال . قال البخاري: هذا الحديث غير محفوظ والمحفوظ ما رواه شعيب عن الزهري قال حدثت عن محمد بن سويد الثقفي أن غيلان أسلم الحديث . قال أبو زرعة الرازي: مرسل أصح من هذا . قال أبو حاتم الرازي: هو وهم إنما هو الزهري عن ابن أبي سويد قال بلغنا أن النبي صلى الله عليه وسلم ورواه عقيل عن الزهري قال بلغنا عن عثمان بن أبي سويد أن النبي صلى الله عليه وسلم قال أبي وهذا أيضا وهم إنما هو الزهري عن عثمان بن أبي سويد قال بلغنا أن النبي صلى الله عليه وسلم . قال البخاري: هذا غير محفوظ أي حديث معمر والصحيح ما رواه شعيب عن الزهري قال حدثت عن محمد بن سويد الثقفي أن غيلان . قال سعد الشثري: معلول؛ صوابه عن الزهري مرسلًا .» ‏‏‏‏
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2179 / 520، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4156، 4157، 4158، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2795، 2796، 2797، 2798، 2799، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1128، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1953، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1868، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13957، 14154، 14153، 14155، 14159، 14156، 14157، 14158، 14160، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3686، 3684، 3685، 3687، 3688، 3689، 3694، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4699، 4721، 5122، 5658، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5437، والبزار فى «مسنده» برقم: 113، 6016، 6017، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12216، 12621، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18069، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5251، 5252، 5253، 5256، 5254، 5255، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13221، 658، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1680، 7494، وأبو داود فى «المراسيل» برقم: 234، ترقيم محمد عوامة: 37439»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3628 ترقیم الرسالہ : -- 3684
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: أَسْلَمَ غَيْلانُ بْنُ سَلَمَةَ الثَّقَفِيُّ وَعِنْدَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خُذْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا، ان کی دس بیویاں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی: ”تم ان میں سے چار کو اختیار کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3684]
ترقیم العلمیہ: 3628
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1161، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4156، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2795،والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1128، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1953، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3684، 3685، 3686، 3687، 3688، 3689، 3694، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4699،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17467، 37439»
«‏‏‏‏قال البخاري: غير محفوظ، تهذيب الكمال: (25 / 337)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں