🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1167. باب ما جاء في ذكاة الجنين
پیٹ کے بچے (جنین) کی ذکاۃ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 4684 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4684
السنن الكبرى للبيهقي: 19488
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6047
المعجم الاوسط: 8099
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4684
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ إِذَا أَشْعَرَ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ حَمَّادِ بْنِ شُعَيْبٍ.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي سُنَنِهِ دُونَ قَوْلِهِ: " إِذَا أَشْعَرَ " مِنْ طَرِيقِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ الْقَدَّاحِ الْمَكِّيِّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شکمِ مادر میں موجود بچے (جنین) کا ذبیحہ اس کی ماں کا ذبیحہ ہی (شمار ہوتا) ہے، بشرطیکہ اس کے جسم پر بال اگ آئے ہوں۔“ یہ سند حماد بن شعیب کے ضعیف ہونے کی بنا پر ضعیف ہے، نیز امام ابو داؤد نے اسے اپنی سنن میں ”إِذَا أَشْعَرَ“ (جب اس کے بال اگ آئے ہوں) کے الفاظ کے اضافے کے بغیر عبید اللہ بن ابی زیاد القداح المکی، از ابی الزبیر، از سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی سند سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4684]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف حماد بن شعيب»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1476، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2827، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3199، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10867، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 19، 222، 1023»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19488
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا تَمْتَامٌ، وَابْنُ أَبِي قُمَاشٍ، وَابْنُ زَوْرَانَ قَالُوا: ثنا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرِ بْنِ سَلْمٍ الْبَجَلِيُّ، ثنا ⦗٥٦٢⦘ زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ". وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقَدَّاحُ الْمَكِّيُّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، وَمِنْ ذَلِكَ الْوَجْهِ أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ فِي كِتَابِ السُّنَنِ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ وَابْنُ أَبِي لَيْلَى عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پیٹ کے بچے کو ذبح کرنے کی بجائے اس کی والدہ کو ذبح کر دینا کافی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19488]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6047
وَعَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ إِذَا أَشْعَرَ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ:" إِذَا أَشْعَرَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(جانور کے) پیٹ میں موجود بچے کی ماں کو ذبح کرنا ہی اسے ذبح کرنا شمار ہو گا جبکہ اس بچے کے بال آ چکے ہوں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے بھی نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں ”جبکہ اس کے بال آ چکے ہوں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6047]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1808)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2828، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4010»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8099
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَخْبَرَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ إِلَّا عَتَّابٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پیٹ کے بچے کا ذبح اس کی ماں کا ذبح ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبیداللہ بن ابی زیاد سے عتاب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسحاق بن راہویہ اس میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8099]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: وفيه عبيد الله بن أبي زياد القداح عن أبي الزبير والقداح ضعيف «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 4، ص 289» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 7200، 7201، 7202، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2828، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2022، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19548، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4734، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1808»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبيد الله بن أبي زياد القداح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں