🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1218. باب ما جاء في اليمين الغموس
یمینِ غموس کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 4833 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4833، 4919
مسند احمد: 19514
مصنف ابن ابی شیبہ: 23572
الجامع الكامل: 6756
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6902
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7274
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4833
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " اخْتَصَمَ رَجُلَانِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حَضْرَمَوْتَ فِي أَرْضٍ، فَقَالَ لِلْمُدَّعَى عَلَيْهِ: احْلِفْ، فَقَالَ الْمُدَّعِي: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي إِلَّا يَمِينُهُ!! إِذًا يَذْهَبُ بِأَرْضِي، فَقَالَ: إِنِ اقْتَطَعَهَا بِيَمِينِهِ كَانَ مِمَّنْ لَا يُكَلِّمُهُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِ، وَلَا يُزَكِّيهِ، وَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ. قَالَ: فَوَرِعَ الْآخَرُ، فَرَدَّهَا ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
وَسَيَأْتِي بِطُرُقِهِ فِي كِتَابِ الْقَضَاءِ.
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”حضرموت کے رہنے والے دو شخص کسی زمین کے جھگڑے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدعیٰ علیہ (جس پر دعویٰ کیا گیا تھا) سے فرمایا: ”قسم اٹھاؤ“، اس پر مدعی نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس اس کی قسم کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، ایسی صورت میں تو یہ میری زمین ہتھیا لے گا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس نے اپنی قسم کے ذریعے اس زمین کے ٹکڑے کو دبا لیا تو وہ ان لوگوں میں سے ہوگا جن سے اللہ عزوجل (قیامت کے دن) نہ کلام فرمائے گا، نہ ان کی طرف نظرِ رحمت فرمائے گا اور نہ ہی انہیں پاک کرے گا، بلکہ اس کے لیے دردناک عذاب ہوگا“، راوی بیان کرتے ہیں کہ یہ وعید سن کر دوسرے شخص کے دل میں اللہ کا خوف پیدا ہو گیا اور اس نے وہ زمین واپس کر دی“۔ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے ابو بکر بن ابی شیبہ کے واسطے سے روایت کیا ہے، اور یہ روایت اپنی دیگر اسانید کے ساتھ عنقریب کتاب القضاء میں آئے گی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأيمان/حدیث: 4833]
تخریج الحدیث: «مجمع بن يحيى بن يزيد بن جارية الأنصاري: صدوق (التقريب ٦٤٨٨)؛ حسين بن علي الجعفي وسعيد بن أبي بردة وأبو بردة: ثقات (من الحفظ)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 19020»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19514
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: اخْتَصَمَ رَجُلَانِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَرْضٍ، أَحَدُهُمَا مِنْ أَهْلِ حَضْرَمَوْتَ، قَالَ: فَجَعَلَ يَمِينَ أَحَدِهِمَا، قَالَ: فَضَجَّ الْآخَرُ، وَقَالَ: إِنَّهُ إِذًا يَذْهَبُ بِأَرْضِي، فَقَالَ: " إِنْ هُوَ اقْتَطَعَهَا بِيَمِينِهِ ظُلْمًا، كَانَ مِمَّنْ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يُزَكِّيهِ، وَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ" ، قَالَ: وَوَرِعَ الْآخَرُ، فَرَدَّهَا.
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو آدمی ایک زمین کا مقدمہ لے کر آئے جن میں سے ایک تعلق حضرموت سے تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسرے کو قسم اٹھانے کا کہہ دیا دوسرا فریق یہ سن کر چیخ پڑا اور کہنے لگا کہ اس طرح تو یہ میری زمین لے جائے گا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر یہ قسم کھاکر ظلماً اسے اپنی ملکیت میں لے لیتا ہے تو یہ ان لوگوں میں سے ہوگا جنہیں قیامت کے دن اللہ تعالیٰ نہ دیکھے گا اور نہ ہی اس کا تزکیہ کرے گا اور اس کے لئے دردناک عذاب ہوگا پھر دوسرا شخص (اللہ سے) ڈر گیا اور اس نے وہ زمین واپس کردی۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19514]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22584 ترقیم الشثری: -- 23572
حدثنا حسين بن علي ، عن جعفر بن برقان ، عن ثابت بن الحجاج ، عن ابي بردة ، عن ابيه ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إن اقتطعها بيمينه كان ممن لا يكلمهم الله، ولا ينظر إليهم، ولا يزكيهم، ولهم عذاب اليم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (يوم القيامة).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩٥١٤)، وعبد بن حميد (٥٣٨)، وأبو يعلى (٧٢٧٤)، والبزار (١٣٥٩/ كشف)، والطبراني في الأوسط (١٠٩٤).

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر جھوٹی قسم کے ساتھ مال پر قبضہ کرے، تو یہ ان میں سے ہوگا کہ جن سے قیامت کے دن اللہ کلام نہیں فرمائے گا اور نہ ہی ان کی طرف نظر رحمت فرمائے گا اور نہ ہی ان کو گناہوں سے پاک کرے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23572]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 19823، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7274، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 538، والبزار فى «مسنده» برقم: 3163، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1090، ترقيم محمد عوامة: 22584»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6756
6756- عن أبي موسى قال: اختصم رجلان إلى النبي صلى الله عليه وسلم في أرض، أحدهما من أهل حضر موت. قال: فجعل يمين أحدهما، قال: فضج الآخر، وقال: إنه إذا يذهب بأرضي، فقال: إن هو اقتطعها بيمينه ظلما، كان ممن لا ينظر الله عز وجل إليه يوم القيامة، ولا يزكيه، وله عذاب أليم قال: وورع الآخر فردها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (19514) والبزار –كشف الأستار (1359) وأبو يعلى (7274) كلهم من حديث حسين بن علي، عن جعفر بن برقان، عن ثابت بن الحجاج، عن أبي بردة، عن أبي موسى، فذكره. وإسناده صحيح.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6902
عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: اخْتَصَمَ رَجُلَانِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَرْضِ أَحَدِهِمَا مِنْ [ أَهْلِ ] حَضْرَمَوْتَ قَالَ: فَجَعَلَ يُحَلِّفُ أَحَدَهُمَا، فَضَجَّ الْآخَرُ وَقَالَ: إِذًا ذَهَبَ بِأَرْضِي. فَقَالَ:" إِنْ هُوَ اقْتَطَعَهَا بِيَمِينِهِ ظُلْمًا كَانَ مِمَّنْ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يُزَكِّيهِ وَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ" قَالَ: وَوَرِعَ الْآخَرُ فَرَدَّهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو آدمیوں نے ایک زمین کے بارے میں مقدمہ پیش کیا جو ان دونوں میں سے کسی ایک کی تھی اور ان کا تعلق حضرموت سے تھا، راوی بیان کرتے ہیں: ان دونوں میں سے ایک حلف اٹھانے لگا تو دوسرا پریشان ہو گیا اور بولا: ایسی صورت میں تو یہ میری زمین لے جائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اس نے اپنی قسم کی بنیاد پر ظلم کے طور پر وہ زمین ہتھیائی ہو گی، تو یہ ان افراد میں سے ایک ہو گا کہ قیامت کے دن اللہ تعالٰی نہ تو اس کی طرف نظر کرے گا اور نہ ہی اس کا تزکیہ کرے گا اور اس کے لئے دردناک عذاب ہو گا، راوی بیان کرتے ہیں: تو دوسرا شخص پریشان ہو گیا اور اس نے وہ زمین واپس کر دی۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام بزار نے، امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 6902]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1359) اخرجه ابو يعلى فى المسند (7274) اخرجه احمد فى المسند (394/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19020، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4919/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7274
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: اخْتَصَمَ رَجُلَانِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ حَضْرَمَوْتَ فِي أَرْضٍ، فَقَالَ لِلْمُدَّعَى عَلَيْهِ: «‏‏‏‏احْلِفْ» ‏‏‏‏، فَقَالَ الْمُدَّعِي: يَا رَسُولَ اللهِ! مَا لِي إِلَّا يَمِينُهُ؟ إِذًا يَذْهَبُ بِأَرْضِي، فَقَالَ: «‏‏‏‏إِنِ اقْتَطَعَهَا بِيَمِينِهِ، كَانَ مِمَّنْ لَا يُكَلِّمُهُ اللهُ - عَزَّ وَجَلَّ -، وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِ، وَلَا يُزَكِّيهِ، وَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ» ‏‏‏‏ قَالَ: فَتَوَرَّعَ الْآخَرُ، فَرَدَّهَا عَلَيْهِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرموت کے دو آدمی ایک زمین کے تنازع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدعا علیہ (جس پر دعویٰ کیا گیا تھا) سے فرمایا: ”تم قسم اٹھاؤ“، تو مدعی (دعویٰ کرنے والے) نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میرے حق میں اس کی قسم کے سوا کچھ نہیں؟ اس صورت میں تو یہ میری زمین ہتھیا لے گا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس نے (جھوٹی) قسم کے ذریعے زمین کا وہ ٹکڑا کاٹ لیا تو وہ ان لوگوں میں سے ہوگا جن سے اللہ عزوجل کلام نہیں فرمائے گا، نہ ان کی طرف (نظرِ رحمت سے) دیکھے گا اور نہ ہی انہیں پاک کرے گا، بلکہ اس کے لیے دردناک عذاب ہوگا“، راوی بیان کرتے ہیں کہ (یہ وعید سن کر) دوسرے شخص نے تقویٰ اختیار کیا اور وہ زمین اسے واپس لوٹا دی۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث أبي موسى الأشعري/حدیث: 7274]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 19020، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4833/1، 4919/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7237»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4919
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: " اخْتَصَمَ رَجُلَانِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدُهُمَا مِنْ حَضْرَمَوْتَ، فَقَالَ لِلْمُدَّعَى عَلَيْهِ: احْلِفْ، فَقَالَ الْمُدَّعِي: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي إِلَّا يَمِينُهُ، إِذًا يَذْهَبُ بِأَرْضِي، قَالَ: بَلَى، إِنِ اقْتَطَعَهَا بِيَمِينِهِ كَانَ مِمَّنْ لَا يُكَلِّمُهُ اللَّهُ وَلَا يُزَكِّيهِ وَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ. قَالَ: فَوَرِعَ الرَّجُلُ، فَرَدَّهَا عَلَيْهِ ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ بِهِ: " أَنَّ رَجُلَيْنِ تَنَازَعَا فِي أَرْضٍ، أَحَدُهُمَا مِنْ حَضْرَمَوْتَ، فَارْتَفَعَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَمِينَ أَحَدِهِمَا، فَضَجَّ الْآخَرُ، وَقَالَ: يَجْعَلُهَا (بَيِّنَةً) فَيَقْتَطِعُ (أَرْضًا) بِيَمِينِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنْ هُوَ اقْتَطَعَ أَرْضَكَ بِيَمِينِهِ ظُلْمًا كَانَ مِمَّنْ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِ وَلَا يُزَكِّيهِ، وَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ. فَقَالَ الْآخَرُ: فَلَا أُبَالِي. قَالَ: وَتَوَرَّعَ الْآخَرُ عَنِ الْيَمِينِ ".
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِمْ مِنْ طَرِيقِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ بِهِ، بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ.
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”دو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں جھگڑا لے کر حاضر ہوئے جن میں سے ایک کا تعلق حضرموت سے تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدعا علیہ (جس پر دعویٰ کیا گیا تھا) سے فرمایا: ”قسم اٹھاؤ۔“ تو مدعی (دعویٰ کرنے والے) نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرے پاس اس کی قسم کے سوا کوئی چارہ نہیں، ایسی صورت میں تو یہ میری زمین لے اڑے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، اگر اس نے اپنی قسم کے ذریعے اس زمین کا ٹکڑا ہتھیا لیا تو وہ ان لوگوں میں سے ہوگا ﴿جن سے اللہ تعالیٰ کلام نہیں فرمائے گا اور نہ ہی انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے دردناک عذاب ہوگا﴾ ۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ (یہ نویدِ بد سن کر) وہ شخص اللہ کے خوف سے ڈر گیا اور اس نے وہ زمین اسے واپس لوٹا دی۔“ امام عبد بن حمید کی روایت میں ہے کہ ”دو آدمیوں نے زمین کے معاملے میں تنازع کیا جن میں سے ایک حضرموت کا رہنے والا تھا، وہ اپنا مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فریق پر قسم لازم کر دی، جس پر دوسرے نے دہائی دی کہ یہ تو اپنی جھوٹی قسم کے ذریعے میری زمین ہتھیا لے گا، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس نے ظلم کرتے ہوئے اپنی قسم کے ذریعے تمہاری زمین کا ٹکڑا کاٹ لیا تو وہ ان لوگوں میں سے ہوگا ﴿جن کی طرف اللہ تعالیٰ نظرِ رحمت نہیں فرمائے گا اور نہ ہی انہیں پاک کرے گا، اور اس کے لیے دردناک عذاب ہے﴾ ۔“ تب مدعی نے کہا کہ (اگر انجام یہ ہے) تو پھر مجھے زمین جانے کی پرواہ نہیں، اور دوسرے فریق (مدعا علیہ) نے تقویٰ اختیار کرتے ہوئے قسم اٹھانے سے گریز کیا۔“ اس روایت کو امام ابو یعلی موصلی نے بھی اسی طرح ذکر کیا ہے۔ میں کہتا ہوں: اسے امام ابو داؤد، نسائی اور ابنِ ماجہ نے بھی اپنی سنن میں سعید بن ابی بردہ بن ابی موسیٰ کے واسطے سے ان کے والد سے روایت کیا ہے، مگر اس کے الفاظ اس روایت سے مختلف ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القضاء وما على القاضي في الخصوم والشهود/حدیث: 4919]
تخریج الحدیث: «جعفر بن برقان: صدوق يهم في حديث الزهري (من الحفظ)، وهذا من غير حديث الزهري؛ وحسين بن علي الجعفي، وثابت بن الحجاج، وأبو بردة: ثقات (من الحفظ).»
«(4919/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 19020، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6901»
«(4919/2) أخرجه مسند أحمد برقم: 19020»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں