🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1265. باب الاختيار في الإشهاد
گواہ بنانے میں اختیار کا بیان۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 4928 (کل: 19 مقامات، 11 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4928، 5641
مسند احمد: 2270، 2713، 3519
مصنف ابن ابی شیبہ: 23763، 36195
الفتح الربانی: 10301
المستدرک علی الصحیحین: 3167
مسند امام شافعی: 1437
السنن الكبرى للبيهقي: 11081، 11082، 11087، 20518
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13794
المعجم الکبیر للطبرانی: 12847، 12872
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3536
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2710
11 تا 19
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11082
قَالَ: وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، عَنْ ⦗٣١⦘ رَجُلٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي هَذِهِ الْآيَةِ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى} [البقرة: ٢٨٢] ، قَالَ:" فِي الْحِنْطَةِ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما قرآن پاک کی آیت ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَىٰ أَجَلٍ مُسَمًّى﴾ [سورة البقرة: 282] کے بارے میں فرماتے ہیں: اس سے مراد ہے گندم کے معلوم وزن کے ساتھ بیع کرے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11082]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11087
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا، وَأَبُو بَكْرٍ، قَالَا: أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ الْأَعْرَجِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" أَشْهَدُ أَنَّ السَّلَفَ الْمَضْمُونَ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى قَدْ أَحَلَّهُ اللهُ فِي كِتَابِهِ وَأَذِنَ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ} [البقرة: ٢٨٢] ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ بیع سلف اگر وقتِ مقرر و معلوم تک ہو تو اسے اللہ تعالیٰ نے حلال قرار دیا ہے اور اس میں اجازت دی ہے۔ پھر انہوں نے درج ذیل آیت تلاوت کی: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ﴾ [سورة البقرة: 282] ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 11087]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20518
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: {إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ} [البقرة: ٢٨٢] إِلَى آخِرِ الْآيَةِ:" إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى أَرَاهُ ذُرِّيَّتَهُ، فَرَأَى رَجُلًا أَزْهَرَ سَاطِعًا نُورُهُ فَقَالَ: يَا رَبِّ، مَنْ هَذَا؟ قَالَ:" هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ"، قَالَ: يَا رَبِّ، فَمَا عُمُرُهُ؟ قَالَ:" سِتُّونَ سَنَةً"، قَالَ: يَا رَبِّ، زِدْ فِي عُمُرِهِ، قَالَ:" لَا، إِلَّا أَنْ تَزِيدَهُ مِنْ عُمُرِكَ"، قَالَ: وَمَا عُمُرِي؟ قَالَ:" أَلْفُ سَنَةٍ، قَالَ آدَمُ: فَقَدْ وَهَبْتُ لَهُ أَرْبَعِينَ سَنَةً، قَالَ:" وَكَتَبَ اللهُ عَلَيْهِ كِتَابًا، وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ مَلَائِكَتَهُ"، فَلَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ، وَجَاءَتْهُ الْمَلَائِكَةُ قَالَ: إِنَّهُ بَقِيَ مِنْ عُمْرِي أَرْبَعُونَ سَنَةً، قَالُوا: إِنَّهُ قَدْ وَهَبْتَهُ لِابْنِكَ دَاوُدَ، قَالَ: مَا وَهَبْتُ لِأَحَدٍ شَيْئًا، فَأَخْرَجَ اللهُ الْكِتَابَ، وَشَهَّدَ عَلَيْهِ مَلَائِكَتَهُ"..
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے اس قول ﴿إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ﴾ [سورة البقرة: 282] ”جب تم ادھار لین دین کرو وقت مقرر تک تو لکھ لیا کرو۔“ کے بارے میں فرمایا: ”پہلا جھگڑا آدم نے اللہ سے کیا، جب اللہ نے اس کو اس کی اولاد دکھائی۔ ایک آدمی کو دیکھا جس کی پیشانی چمک رہی تھی، پوچھا: اے میرے رب! یہ کون ہے؟ فرمایا: یہ تیرا بیٹا داؤد ہے، پوچھا: اے میرے رب! اس کی عمر کتنی ہے؟ فرمایا: 60 سال۔ کہا: اے میرے رب! اس کی عمر میں اضافہ فرما۔ فرمایا: نہیں، لیکن اپنی عمر میں سے کچھ اضافہ کر دو۔ پوچھا: میری عمر کتنی ہے؟ فرمایا: ہزار سال۔ آدم نے عرض کیا: میں نے چالیس اس کو ہبہ کر دیے۔ اللہ نے لکھ لیا اور فرشتوں کو گواہ بنا لیا۔ جب آدم کی موت کا وقت آیا اور فرشتے حاضر ہوئے تو وہ کہنے لگے: میری عمر کے چالیس برس باقی ہیں۔ فرمایا: تو نے اپنے بیٹے داؤد کو ہبہ کر دیے تھے۔ کہنے لگے: میں نے کچھ بھی ہبہ نہیں کیا، اللہ نے لکھا ہوا نکالا اور فرشتوں نے گواہی دی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20518]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13794
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَّلُ مَنْ جَحَدَ آدَمُ عَلَيْهِ السَّلَامُ - قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - إِنِ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا خَلَقَهُ مَسَحَ ظَهْرَهُ، وَأَخْرَجَ ذُرِّيَّتَهُ، فَعَرَضَهُمْ عَلَيْهِ، فَرَأَى فِيهِمْ رَجُلًا يَزْهَرُ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، مَنْ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ. قَالَ: كَمْ عُمْرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ. قَالَ: أَيْ رَبِّ، زِدْ فِي عُمْرِهِ قَالَ: لَا، إِلَّا أَنْ تَزِيدَهُ أَنْتَ مِنْ عُمْرِكَ. فَزَادَهُ أَرْبَعِينَ سَنَةً مِنْ عُمْرِهِ، فَكَتَبَ اللَّهُ عَلَيْهِ كِتَابًا وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةَ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَقْبِضَ رُوحَهُ قَالَ: قَدْ بَقِيَ مِنْ أَجْلِي أَرْبَعُونَ. فَقِيلَ لَهُ: إِنَّكَ قَدْ جَعَلْتَهُ لِابْنِكَ دَاوُدَ. قَالَ: فَجَحَدَ، فَأَخْرَجَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْكِتَابَ وَأَقَامَ عَلَيْهِ الْبَيِّنَةَ، فَأَتَمَّهَا لِدَاوُدَ مِائَةَ سَنَةٍ، وَأَتَمَّهَا لِآدَمَ عُمْرَهُ أَلْفَ سَنَةٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَقَالَ فِي أَوَّلِهِ: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الدَّيْنِ وَقَالَ: كَمْ عُمْرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ سَنَةً، وَالْبَاقِي بِمَعْنَاهُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے پہلے اپنی بات کا انکار سیدنا آدم علیہ السلام نے کیا تھا، یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، اور یہ فرمایا: کہ جب اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا کیا، تو اُن کی پشت پر ہاتھ پھیرا اور ان کی ذریت کو نکال دیا اور ان کی ذریت کو ان کے سامنے پیش کیا، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے ان میں ایک شخص کو دیکھا جو چمک رہا تھا (یا خوبصورت تھا) تو دریافت کیا: اے میرے پروردگار! یہ کون ہے؟ پروردگار نے بتایا: یہ تمہاری اولاد میں سے ایک شخص داؤد ہے، سیدنا آدم علیہ السلام نے دریافت کیا: اس کی عمر کتنی ہو گی؟ پروردگار نے فرمایا: ساٹھ سال، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے عرض کی: اے میرے پروردگار! اس کی عمر میں اضافہ کر دے! پروردگار نے فرمایا: جی نہیں! البتہ اگر تم اپنی عمر میں سے (کچھ سال) اس کو دے دیتے ہو، تو یہ ہو سکتا ہے، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے اپنی عمر میں سے، اُن کی عمر میں چالیس سال زیادہ کروا دیے، اللہ تعالیٰ نے اس پر تحریر نوٹ کر لی اور اس پر فرشتوں کو گواہ بنا دیا، جب سیدنا آدم علیہ السلام کی روح قبض کرنے کے لئے فرشتہ آیا، تو انہوں نے کہا: میری عمر کے چالیس سال ابھی باقی ہیں، ان سے کہا: گیا: وہ تو آپ نے اپنے صاحبزادے سیدنا داؤد علیہ السلام کو دیدیے تھے، تو سیدنا آدم علیہ السلام نے انکار کر دیا، اللہ تعالیٰ نے وہ تحریر نکلوائی اور اس کے ثبوت نکلوائے، یوں اللہ تعالیٰ نے سیدنا داؤد کی عمر سو سال کی اور سیدنا آدم علیہ السلام کی عمر بھی پورے ایک ہزار سال ہوئی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جب قرض کے حکم سے متعلق آیت نازل ہوئی۔۔۔۔۔۔۔“۔ اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ان کی عمر کتنی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: ساٹھ سال۔۔۔۔۔۔۔“۔ باقی روایت حسب سابق مفہوم کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين/حدیث: 13794]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2710) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغيرة (251/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2708»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12847
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الْحَوْضِيُّ ، ثَنَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، سُئِلَ عَنِ السَّلَفِ، فَقَالَ: " أَشْهَدُ أَنَّ اللهَ أَحَلَّهُ، وَأَنْزَلَ فِيهِ أَطْوَلَ آيَةٍ فِي كِتَابِ اللهِ ": يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ ".
ابو حسان بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سلف (پیشگی ادائیگی کی بیع) کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ نے اسے حلال کیا ہے، اور اس کے بارے میں اللہ کی کتاب کی سب سے لمبی آیت نازل فرمائی: ’اے ایمان والو! جب تم ایک مقررہ مدت کے لیے آپس میں قرض کا معاملہ کرو تو اسے لکھ لیا کرو‘ [سورۃ البقرۃ: 282] ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12847]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 205، حدیث 12903»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12872
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَغَيْرِ وَاحِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الدَّيْنِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ، إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ، إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ، إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا خَلَقَهُ مَسَحَ ظَهْرَهُ، فَأَخْرَجَ ذُرِّيَّتَهُ، وَكُلَّ مَا هُوَ ذَارٍ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، فَجَعَلَ يَعْرِضُهُمْ عَلَيْهِ، فَرَأَى فِيهِمْ رَجُلًا أَزْهَرَ، فَقَالَ: يَا رَبِّ، أَيُّ بَنِيَّ هَذَا؟ قَالَ: هَذَا ابْنُكَ دَاوُدُ، قَالَ: أَيْ رَبِّ، كَمْ عُمْرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ سَنَةً، قَالَ: أَيْ رَبِّ، زِدْ فِي عُمُرِهِ، قَالَ: لَا إِلَّا أَنْ تَزِيدَهُ مِنْ عُمْرِكَ، وَكَانَ آدَمُ عُمْرُهُ أَلْفَ عَامٍ فَوَهَبَ مِنْ عُمْرِهِ أَرْبَعِينَ عَامًا، قَالَ: فَكَتَبَ عَلَيْهِ بِذَلِكَ كِتَابًا، وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةَ، فَلَمَّا احْتُضِرَ آدَمُ أَتَتْهُ الْمَلَائِكَةُ لِتَقْبِضَهُ، قَالَ: إِنَّهُ قَدْ بَقِيَ مِنْ عُمْرِي أَرْبَعُونَ سَنَةً، فَقَالَ: إِنَّكَ قَدْ وَهَبْتَهَا لِابْنِكَ دَاوُدَ، فَقَالَ: مَا فَعَلْتُ، مَا وَهَبْتُ لَهُ شَيْئًا، فَأَنْزَلَ اللهُ الْكِتَابَ، وَشَهِدَتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، فَكَمَّلَ اللهُ لِآدَمَ أَلْفَ سَنَةٍ، وَأَكْمَلَ لِدَاوُدَ مِائَةَ عَامٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، اور کئی دوسرے راویوں کے واسطے سے حسن (بصری) رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب آیتِ دَین (قرض کی آیت) نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے پہلے انکار کرنے والے آدم علیہ السلام تھے۔ بیشک اللہ عزوجل نے جب انہیں پیدا کیا تو ان کی پیٹھ پر ہاتھ پھیرا اور ان کی ذریت کو نکالا، اور ہر اس شخص کو جو قیامت تک پیدا ہونے والا ہے، پھر انہیں آدم علیہ السلام کے سامنے پیش کیا، تو انہوں نے ان میں ایک روشن چہرے والا شخص دیکھا، تو کہا: اے میرے رب! میرے بیٹوں میں سے یہ کون ہے؟ اللہ نے فرمایا: یہ تیرا بیٹا داؤد ہے۔ انہوں نے کہا: اے میرے رب! اس کی عمر کتنی ہے؟ فرمایا: ساٹھ سال۔ انہوں نے کہا: اے میرے رب! اس کی عمر میں اضافہ فرما دے۔ فرمایا: نہیں، سوائے اس کے کہ تو اپنی عمر میں سے اسے کچھ دے۔ اور آدم علیہ السلام کی عمر ایک ہزار سال تھی، تو انہوں نے اپنی عمر میں سے چالیس سال اسے ہبہ کر دیے۔ راوی کہتے ہیں: تو اس بارے میں ان پر ایک تحریر لکھی گئی اور فرشتوں کو اس پر گواہ بنایا گیا۔ پھر جب آدم علیہ السلام کی موت کا وقت آیا تو فرشتے ان کی روح قبض کرنے آئے، تو انہوں نے کہا: میری عمر میں سے ابھی چالیس سال باقی ہیں۔ اس پر کہا گیا: تم نے وہ اپنے بیٹے داؤد کو ہبہ کر دیے تھے۔ انہوں نے کہا: میں نے ایسا نہیں کیا، میں نے اسے کچھ ہبہ نہیں کیا۔ چنانچہ اللہ نے وہ تحریر نازل فرمائی اور فرشتوں نے اس پر گواہی دی، تو اللہ نے آدم علیہ السلام کے لیے پوری ایک ہزار سال کی عمر مکمل کر دی، اور داؤد علیہ السلام کے لیے سو سال مکمل کیے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12872]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 214، حدیث 12928»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3536
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ الْأَعْرَجِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ السَّلَفَ الْمَضْمُونَ إِلَى أَجَلٍ قَدْ أَحَلَّهُ اللهُ تَعَالَى وَأَذِنَ فِيهِ قَالَ اللهُ تَعَالَى جَلَّ ذِكْرُهُ: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ ایک متعین مدت تک کے لیے ضمانت والی بیعِ سلف (جس میں قیمت کی پیشگی ادائیگی اور سامان کی تاخیر ہو) کو اللہ تعالیٰ نے حلال قرار دیا ہے اور اس کی اجازت مرحمت فرمائی ہے“، پھر انہوں نے بطور دلیل اللہ تعالیٰ جل ذکرہ کا یہ فرمان تلاوت فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ﴾ [سورة البقرة: 282] ”اے ایمان والو! جب تم ایک مقررہ مدت کے لیے آپس میں ادھار کا لین دین کرو تو اسے لکھ لیا کرو۔“
اس روایت کی سند صحیح ہے اور اسے امام ابن ابی عمر نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3536]
تخریج الحدیث: «0»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2710
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَغَيْرِ وَاحِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَا: لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الدَّيْنِ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ، إِنَّ أَوَّلَ مَنْ جَحَدَ آدَمُ، إِنَّ اللهَ لَمَّا خَلَقَهُ مَسَحَ ظَهْرَهُ، فَأَخْرَجَ مِنْهُ مَا هُوَ ذَارِئٌ، فَجَعَلَ يَعْرِضُهُمْ عَلَيْهِ، فَرَأَى فِيهِمْ رَجُلًا يَزْهَرُ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ، أَيُّ بَنِيَّ هَذَا؟ قَالَ: ابْنُكَ دَاوُدُ، قَالَ: يَا رَبِّ كَمْ عُمُرُهُ؟ قَالَ: سِتُّونَ سَنَةً، قَالَ: أَيْ رَبِّ، زِدْهُ فِي عُمُرِهِ، قَالَ: لَا، إِلَّا أَنْ تَزِيدَهُ أَنْتَ مِنْ عُمُرِكَ، قَالَ: وَكَانَ عُمْرُ آدَمَ أَلْفَ سَنَةٍ، فَوَهَبَ لَهُ مِنْ عُمُرِهِ أَرْبَعِينَ سَنَةً، فَكَتَبَ اللهُ عَلَيْهِ كِتَابًا وَأَشْهَدَ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةَ، فَلَمَّا احْتُضِرَ آدَمُ أَتَتْهُ مَلَائِكَةٌ لِتَقْبِضَهُ، فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ بَقِيَ مِنْ عُمُرِي أَرْبَعُونَ سَنَةً قَالُوا: قَدْ وَهَبْتَهَا لِابْنِكَ دَاوُدَ قَالَ: مَا فَعَلْتُ، فَأَبْرَزَ اللهُ الْكِتَابَ وَشَهِدَتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ، وَأَكْمَلَ لِآدَمَ أَلْفَ سَنَةٍ، وَأَكْمَلَ لِدَاوُدَ مِائَةَ سَنَةٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، اور متعدد راویوں کے واسطے سے حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے، ان دونوں نے بیان کیا کہ جب قرض سے متعلق آیت ﴿آيَةُ الدَّيْنِ﴾ نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بلا شبہ سب سے پہلے جس نے انکار کیا وہ آدم علیہ السلام تھے، یقیناً سب سے پہلے انکار کرنے والے آدم علیہ السلام تھے؛ اس کی تفصیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب انہیں پیدا فرمایا تو ان کی پشت پر دستِ قدرت پھیرا اور ان کی تمام پیدا ہونے والی نسل کو باہر نکال لیا، پھر اللہ تعالیٰ انہیں ان کے سامنے پیش کرنے لگا تو انہوں نے ان میں ایک نہایت روشن و تاباں شخص دیکھا، انہوں نے عرض کیا: «أَيْ رَبِّ، أَيُّ بَنِيَّ هَذَا؟» ”اے میرے رب! یہ میرا کون سا بیٹا ہے؟“ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”یہ تمہارا بیٹا داؤد (علیہ السلام) ہے“، انہوں نے عرض کیا: «يَا رَبِّ كَمْ عُمْرُهُ؟» ”اے پروردگار! اس کی عمر کتنی ہے؟“ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”ساٹھ سال“، انہوں نے التجا کی: «أَيْ رَبِّ، زِدْهُ فِي عُمْرِهِ» ”اے میرے رب! اس کی عمر میں اضافہ فرما دیں“، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”نہیں، البتہ یہ ممکن ہے کہ تم اپنی عمر میں سے اسے کچھ دے دو“، راوی کہتے ہیں کہ سیدنا آدم علیہ السلام کی عمر ایک ہزار سال تھی، چنانچہ انہوں نے اپنی عمر میں سے چالیس سال انہیں ہبہ کر دیے، تو اللہ تعالیٰ نے اس پر ایک دستاویز لکھ لی اور فرشتوں کو اس پر گواہ بنا لیا، پھر جب سیدنا آدم علیہ السلام کی وفات کا وقت آیا اور فرشتے ان کی روح قبض کرنے پہنچے تو انہوں نے فرمایا: ”میری عمر کے تو ابھی چالیس سال باقی ہیں“، فرشتوں نے کہا: ”آپ وہ اپنے بیٹے داؤد (علیہ السلام) کو ہبہ کر چکے ہیں“، انہوں نے کہا: ”میں نے ایسا نہیں کیا“، تب اللہ تعالیٰ نے وہ تحریر نکال کر دکھائی اور فرشتوں نے بھی اس پر گواہی دی، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے سیدنا آدم علیہ السلام کے لیے ایک ہزار سال پورے کر دیے اور سیدنا داؤد علیہ السلام کے لیے بھی سو سال مکمل کر دیے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/أول مسند ابن عباس/حدیث: 2710]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح دون قوله: (وأكمل الله لآدم … إلخ)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3509، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4928/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2702»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5641
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ السِّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي حَسَّانَ الْأَعْرَجِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " أَشْهَدُ أَنَّ السَّلَفَ الْمَضْمُونَ إِلَى أَجَلٍ قَدْ أَحَلَّهُ اللَّهُ وَأَذِنَ فِيهِ قَالَ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَدَايَنْتُمْ بِدَيْنٍ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى فَاكْتُبُوهُ) .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ ایک طے شدہ مدت تک کے لیے ضمانت شدہ بیعِ سلف (بیعِ سلم) کو اللہ تعالیٰ نے حلال قرار دیا ہے اور اس کی اجازت فرمائی ہے، چنانچہ اللہ عزوجل کا ارشادِ گرامی ہے: ﴿اے ایمان والو! جب تم ایک معینہ مدت کے لیے آپس میں قرض کا لین دین کرو تو اسے تحریر کر لیا کرو﴾ ۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5641]
تخریج الحدیث: «سفيان بن عيينة وأيوب السختياني وقتادة: ثقات؛ أبو حسان الأعرج مسلم بن عبد الله: صدوق (من الحفظ)؛ وعنعنة قتادة محتملة»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، موقوف؛ إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں