🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1369. باب ما جاء في التصاوير وقتل الكلاب
تصویروں اور کتوں کو مارنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 5409 (کل: 12 مقامات، 6 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5409
مسند احمد: 21772، 21773
مصنف ابن ابی شیبہ: 21102، 26837، 26848، 39682
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6103، 6110
المعجم الکبیر للطبرانی: 384، 404
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4225
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 404
حَدَّثَنَا الْأَسْفَاطِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ عُمَيْرٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: دَخَلَ الْبَيْتَ فَرَأَى صُوَرًا فَدَعَا بِمَاءٍ، فَجَعَلَ يَمْحُوهَا وَيَقُولُ: قَاتَلَ اللهُ قَوْمًا يُصَوِّرُونَ مَا لَا يَخْلُقُونَ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (کعبہ کے) گھر میں داخل ہوئے تو تصویریں دیکھیں، چنانچہ پانی منگوایا اور انہیں مٹانے لگے اور فرماتے جاتے: ”اللہ ایسے لوگوں کو ہلاک کرے جو ایسی چیزیں بناتے ہیں جنہیں وہ خود پیدا نہیں کرتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 404]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 166، حدیث 407»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4225
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِهْرَانَ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَعْبَةَ فَرَأَى فِيهَا تَصَاوِيرَ، فَقَالَ لِي: ابْتَغِ لِي مَاءً، فَأَتَيْتُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَاءٍ فِي دَلْوٍ، فَجَعَلَ يَبُلُّ بِهِ الثَّوْبَ ثُمَّ يَضْرِبُ بِهِ الصُّوَرَ، وَيَقُولُ: قَاتَلَ اللهُ أَقْوَامًا يُصَوِّرُونَ مَا لَا يَخْلُقُونَ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ بیت اللہ (کعبہ) کے اندر داخل ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں کچھ تصویریں دیکھیں، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ”میرے لیے پانی تلاش کر کے لاؤ“، چنانچہ میں ایک ڈول میں پانی لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پانی سے کپڑا بھگو کر ان تصویروں پر مارنے (اور انہیں مٹانے) لگے اور ساتھ ساتھ یہ فرما رہے تھے: «قَاتَلَ اللهُ أَقْوَامًا يُصَوِّرُونَ مَا لَا يَخْلُقُونَ» ”اللہ تعالیٰ ایسی قوموں کو غارت کرے جو ان چیزوں کی تصویر کشی کرتے ہیں جنہیں وہ (حقیقتاً) پیدا نہیں کر سکتے۔“
[تخريج: مسند احمد: 21829، السنن الكبرى للنسائي: 6994، إسناده حسن] [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب السيرة والمغازي/حدیث: 4225]
تخریج الحدیث: «قال ابن حجر: الإسناد جيد (فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 3، ص 547)»
«0»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں