الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1691. باب فيمن أفرط في حبه وبغضه
جس نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی محبت یا بغض میں حد سے تجاوز کیا۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 6676 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6676
مشکوۃ المصابیح: 6102
الفتح الربانی: 12325
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14762
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 534
حدیث نمبر: 6676
وَعَنْ أَبِي جُحْيَفَةَ "سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ - وَأَشَارَ بِأُصْبُعَيْهِ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى - هَلَكَ فِيَّ رَجُلَانِ: مُحِبٌّ غَالٍ، وَمُبْغِضٌ غَالٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَأَبُو يَعْلَى بِلَفْظِ: عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: "قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فِيكَ مَثَلٌ مِنْ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ أَبْغَضَتْهُ يَهُودُ حَتَّى بَهَتُوا أُمَّهُ، وَأَحَبَّتْهُ النَّصَارَى حَتَّى أَنْزَلُوهُ بِالْمَنْزِلَةِ الَّتِي لَيْسَ بِهِ. قَالَ: ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ: يَهْلِكُ فِيَّ رَجُلَانِ: مُحِبٌّ مُطْرٍ يُفَرِّطُ لِي بِمَا لَيْسَ فِيَّ، وَمُبْغِضٌ مُفْتَرٍ يَحْمِلُهُ شَنَآنِي عَلَى أَنْ يَبْهَتَنِيَ".
وَكَذَا رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ فَذَكَرَهُ، وَزَادَ: "إِلَّا أَنِّي لَسْتُ بِنَبِيٍّ وَلَا يُوحَى إِلَيَّ، وَلَكِنْ أَعْمَلُ بِكِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ نَبِيِّهِ مَا اسْتَطَعْتُ، فَمَا أَمَرْتُكُمْ بِطَاعَةِ اللَّهِ فَحَقٌّ عَلَيْكُمْ طَاعَتِي فِيمَا أَحْبَبْتُمْ وَكَرِهْتُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَأَبُو يَعْلَى بِلَفْظِ: عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: "قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فِيكَ مَثَلٌ مِنْ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ أَبْغَضَتْهُ يَهُودُ حَتَّى بَهَتُوا أُمَّهُ، وَأَحَبَّتْهُ النَّصَارَى حَتَّى أَنْزَلُوهُ بِالْمَنْزِلَةِ الَّتِي لَيْسَ بِهِ. قَالَ: ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ: يَهْلِكُ فِيَّ رَجُلَانِ: مُحِبٌّ مُطْرٍ يُفَرِّطُ لِي بِمَا لَيْسَ فِيَّ، وَمُبْغِضٌ مُفْتَرٍ يَحْمِلُهُ شَنَآنِي عَلَى أَنْ يَبْهَتَنِيَ".
وَكَذَا رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ فَذَكَرَهُ، وَزَادَ: "إِلَّا أَنِّي لَسْتُ بِنَبِيٍّ وَلَا يُوحَى إِلَيَّ، وَلَكِنْ أَعْمَلُ بِكِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ نَبِيِّهِ مَا اسْتَطَعْتُ، فَمَا أَمَرْتُكُمْ بِطَاعَةِ اللَّهِ فَحَقٌّ عَلَيْكُمْ طَاعَتِي فِيمَا أَحْبَبْتُمْ وَكَرِهْتُمْ".
سیدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ فرماتے سنا—اور آپ نے اپنی شہادت اور درمیان والی انگلی سے اشارہ کیا— کہ ”میرے بارے میں دو قسم کے لوگ ہلاکت میں پڑ گئے: حد سے تجاوز کرنے والا محب، اور حد سے گزر جانے والا بغض رکھنے والا۔“ اس روایت کو امام احمد بن منیع نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں؛ نیز امام ابو یعلیٰ کی روایت میں ان الفاظ کے ساتھ مروی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے اندر عیسیٰ بن مریم کی ایک مثال پائی جاتی ہے جن سے یہودیوں نے اس قدر بغض رکھا کہ ان کی والدہ پر بہتان تراشی کی، اور نصاریٰ نے ان سے ایسی محبت کی کہ انہیں اس مقام و مرتبے پر فائز کر دیا جو ان کا نہیں تھا۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مزید فرمایا: ”میرے معاملے میں دو شخص ہلاک ہوں گے: ایک حد سے زیادہ تعریف کرنے والا محب جو میری طرف ایسی باتیں منسوب کر کے غلو کرے گا جو مجھ میں نہیں ہیں، اور دوسرا وہ بغض رکھنے والا افترا پرداز جس کی دشمنی اسے مجھ پر بہتان تراشی کرنے پر آمادہ کرے گی۔“ اسی طرح امام عبداللہ بن احمد بن حنبل نے اسے روایت کیا اور اس میں یہ اضافہ نقل کیا کہ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ”خبردار! میں کوئی نبی نہیں ہوں اور نہ ہی میری طرف وحی کی جاتی ہے، البتہ میں اپنی استطاعت کی حد تک اللہ کی کتاب اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتا ہوں؛ لہٰذا میں تمہیں جب بھی اللہ کی اطاعت کا حکم دوں تو چاہے وہ تمہیں پسند ہو یا ناپسند، تم پر میری اطاعت کرنا لازم ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6676]
تخریج الحدیث: «رواه أحمد بن منيع، ورواته ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 27202، وأخرجه مسند البزار برقم: 758»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 27202، وأخرجه مسند البزار برقم: 758»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
حدیث نمبر: 6102
6102 - وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"فِيكَ مَثَلٌ مِنْ عِيسَى، أَبْغَضَتْهُ الْيَهُودُ حَتَّى بَهَتُوا أُمَّهُ، وَأَحَبَّتْهُ النَّصَارَى حَتَّى أَنْزَلُوهُ بِالْمَنْزِلَةِ الَّتِي لَيْسَتْ لَهُ". ثُمَّ قَالَ: يَهْلِكُ فِيَّ رَجُلَانِ: مُحِبٌّ مُفْرِطٌ يُقَرِّظُنِي بِمَا لَيْسَ فِيَّ، وَمُبْغِضٌ يَحْمِلُهُ شَنَآنِي عَلَى أَنْ يَبْهَتَنِي. رَوَاهُ أَحْمَدُ.
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں عیسیٰ علیہ السلام کی ایک مشابہت ہے، یہودی ان سے دشمنی رکھتے ہیں، حتیٰ کہ وہ ان کی والدہ (مطہرہ) پر تہمت لگاتے ہیں جبکہ نصاریٰ ان سے محبت کرتے ہیں، حتیٰ کہ انہوں نے انہیں ایسے مقام پر فائز کر دیا جس کے وہ حق دار نہیں۔“ پھر علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”دو قسم کے لوگ میرے (حق کے) متعلق ہلاک ہو جائیں گے، افراط سے کام لینے والا محبّ وہ میرے متعلق ایسا افراط کرے گا جو مجھ میں نہیں ہے، اور دشمنی رکھنے والا کہ میری دشمنی اسے اس پر آمادہ کرے گی کہ وہ مجھ پر بہتان لگائے گا۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6102]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه [عبد الله] أحمد (1/ 160 ح 1376)
٭ فيه الحکم بن عبد الملک: ضعيف .»
٭ فيه الحکم بن عبد الملک: ضعيف .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيفٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1376
(حديث مرفوع) قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ أَبُو الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ حَصِيرَةَ ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِذٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فِيكَ مَثَلٌ مِنْ عِيسَى، أَبْغَضَتْهُ يَهُودُ حَتَّى بَهَتُوا أُمَّهُ، وَأَحَبَّتْهُ النَّصَارَى حَتَّى أَنْزَلُوهُ بِالْمَنْزِلَةِ الَّتِي لَيْسَ بِهِ"، ثُمَّ قَالَ: يَهْلِكُ فِيَّ رَجُلَانِ: مُحِبٌّ مُفْرِطٌ يُقَرِّظُنِي بِمَا لَيْسَ فِيَّ، وَمُبْغِضٌ يَحْمِلُهُ شَنَآنِي عَلَى أَنْ يَبْهَتَنِي.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تمہارے معاملہ میں وہی ہوگا جیسا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ہوا، یہودیوں نے ان سے بغض کیا یہاں تک کہ ان کی والدہ پر گناہ کا بہتان باندھا، اور عیسائیوں نے ان سے اتنی محبت کی کہ انہیں اس مقام پر پہنچا دیا جو ان کا مقام و مرتبہ نہ تھا۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میرے متعلق دو قسم کے لوگ ہلاک ہوں گے، ایک وہ محبت میں حد سے آگے بڑھ جانے والے جو مجھے اس مقام پر فائز کر دیں گے جو میرا مقام نہیں ہے، اور دوسرے وہ بغض رکھنے والے جو میری عداوت میں آ کر مجھ پر ایسے بہتان باندھیں گے جن کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1376]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف الحكم بن عبدالمك القرشي، ولجهالة ربيعة بن ناجذ
حدیث نمبر: 1377
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي أَبُو مُحَمَّدٍ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعِ بْنِ الْجَرَّاحِ بْنِ مَلِيحٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو غَيْلَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ حَصِيرَةَ ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ فِيكَ مِنْ عِيسَى مَثَلًا، أَبْغَضَتْهُ يَهُودُ حَتَّى بَهَتُوا أُمَّهُ، وَأَحَبَّتْهُ النَّصَارَى حَتَّى أَنْزَلُوهُ بِالْمَنْزِلِ الَّذِي لَيْسَ بِهِ"، أَلَا وَإِنَّهُ يَهْلِكُ فِيَّ اثْنَانِ: مُحِبٌّ يُقَرِّظُنِي بِمَا لَيْسَ فِيَّ، وَمُبْغِضٌ يَحْمِلُهُ شَنَآنِي عَلَى أَنْ يَبْهَتَنِي، أَلَا إِنِّي لَسْتُ بِنَبِيٍّ، وَلَا يُوحَى إِلَيَّ، وَلَكِنِّي أَعْمَلُ بِكِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا اسْتَطَعْتُ، فَمَا أَمَرْتُكُمْ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ، فَحَقٌّ عَلَيْكُمْ طَاعَتِي فِيمَا أَحْبَبْتُمْ وَكَرِهْتُمْ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلا کر فرمایا: ”تمہارے معاملہ میں وہی ہوگا جیسا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ہوا، یہودیوں نے ان سے بغض کیا یہاں تک کہ ان کی والدہ پر گناہ کا بہتان باندھا، اور عیسائیوں نے ان سے اتنی محبت کی کہ انہیں اس مقام پر پہنچا دیا جو ان کا مقام و مرتبہ نہ تھا۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میرے متعلق دو قسم کے لوگ ہلاک ہوں گے، ایک وہ محبت میں حد سے آگے بڑھ جانے والے جو مجھے اس مقام پر فائز کر دیں گے جو میرا مقام نہیں ہے، اور دوسرے وہ بغض رکھنے والے جو میری عداوت میں آ کر مجھ پر ایسے بہتان باندھیں جن کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبردار! میں نبی نہیں ہوں اور نہ ہی مجھ پر وحی آتی ہے، میں تو حسب استطاعت صرف کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہوں، اس لئے اللہ کی اطاعت کے حوالے سے میں تمہیں جو حکم دوں - خواہ وہ تمہیں اچھا لگے یا برا - اس میں تم پر میری اطاعت کرنا میرا حق بنتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1377]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف كسابقه
حدیث نمبر: 12325
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ”إِنَّ فِيكَ مِنْ عِيسَى مَثَلًا أَبْغَضَتْهُ يَهُودُ حَتَّى بَهَتُوا أُمَّهُ وَأَحَبَّتْهُ النَّصَارَى حَتَّى أَنْزَلُوهُ بِالْمَنْزِلِ الَّذِي لَيْسَ بِهِ أَلَا وَإِنَّهُ يَهْلِكُ فِيَّ اثْنَانِ مُحِبٌّ يُقَرِّظُنِي بِمَا لَيْسَ فِيَّ وَمُبْغِضٌ يَحْمِلُهُ شَنَآنِي عَلَى أَنْ يَبْهَتَنِي أَلَا إِنِّي لَسْتُ بِنَبِيٍّ وَلَا يُوحَى إِلَيَّ وَلَكِنِّي أَعْمَلُ بِكِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا اسْتَطَعْتُ فَمَا أَمَرْتُكُمْ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ فَحَقٌّ عَلَيْكُمْ طَاعَتِي فِيمَا أَحْبَبْتُمْ وَكَرِهْتُمْ“
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بلا کر فرمایا: تم عیسیٰ علیہ السلام کے مشابہہ ہو، یہود کو ان سے اس قدر بغض تھاکہ انہوں نے ان کی والدہ پر بہتان لگادیا اور نصاریٰ نے ان سے اس قدر محبت کی کہ انہیں وہ درجہ دے دیا، جس پر وہ فائز نہیں تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: خبردار! دو قسم کے لوگ میری وجہ سے ہلاکت سے دوچار ہوں گے، ایک تو مجھ سے محبت کرنے والے، وہ فرط محبت میں میرے متعلق ایسی ایسی باتیں کریں گے، جو درحقیقت مجھ میں نہیں ہیں اور دوسرے مجھ سے بغض رکھنے والے، وہ میری مخالفت میں آکر مجھ پر الزامات لگانے سے بھی نہیں چوکیں گے، خبردار! میں نہ نبی ہوں اور نہ میری طرف وحی آتی ہے، البتہ میں اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت کے مطابق عمل کرنے کی حتی الامکان کوشش کرتا ہوں، پس میں جب تک تمہیں اللہ کی اطاعت کا حکم دوں تو تمہیں اچھا لگے یا نہ لگے اس بارے میں میرے حکم کی تعمیل تم پر لازم ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12325]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف الحكم بن عبد الملك القرشي، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1377 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1377»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف الحكم بن عبد الملك القرشي
حدیث نمبر: 14762
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنَّ فِيكَ مَثَلًا مِنْ عِيسَى، أَبْغَضَتْهُ الْيَهُودُ حَتَّى بَهَتُوا أُمَّهُ، وَأَحَبَّتْهُ النَّصَارَى حَتَّى أَنْزَلُوهُ بِالْمَنْزِلِ الَّذِي لَيْسَ بِهِ".
أَلَا وَإِنَّهُ يَهْلِكُ فِيَّ اثْنَانِ: مُحِبٌّ مُفْرِطٌ يُقَرِّظُنِي بِمَا لَيْسَ فِيَّ، وَمُبْغِضٌ: يَحْمِلُهُ شَنَآنِي عَلَى أَنْ يَبْهَتَنِي، أَلَا وَإِنِّي لَسْتُ بِنَبِيٍّ، وَلَا يُوحَى إِلَيَّ ؛ وَلَكِنِّي أَعْمَلُ بِكِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ نَبِيِّهِ مَا اسْتَطَعْتُ، فَمَا أَمَرْتُكُمْ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ فَحَقٌّ عَلَيْكُمْ طَاعَتِي فِيمَا أَحْبَبْتُمْ وَكَرِهْتُمْ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَأَبُو يَعْلَى أَتَمَّ مِنْهُ، وَفِي إِسْنَادِ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبِي يَعْلَى الْحَكْمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْقُرَشِيُّ الْكُوفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
أَلَا وَإِنَّهُ يَهْلِكُ فِيَّ اثْنَانِ: مُحِبٌّ مُفْرِطٌ يُقَرِّظُنِي بِمَا لَيْسَ فِيَّ، وَمُبْغِضٌ: يَحْمِلُهُ شَنَآنِي عَلَى أَنْ يَبْهَتَنِي، أَلَا وَإِنِّي لَسْتُ بِنَبِيٍّ، وَلَا يُوحَى إِلَيَّ ؛ وَلَكِنِّي أَعْمَلُ بِكِتَابِ اللَّهِ وَسُنَّةِ نَبِيِّهِ مَا اسْتَطَعْتُ، فَمَا أَمَرْتُكُمْ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ فَحَقٌّ عَلَيْكُمْ طَاعَتِي فِيمَا أَحْبَبْتُمْ وَكَرِهْتُمْ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَأَبُو يَعْلَى أَتَمَّ مِنْهُ، وَفِي إِسْنَادِ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبِي يَعْلَى الْحَكْمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْقُرَشِيُّ الْكُوفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: ”تمہارے اندر سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے طرح کا ایک پہلو پایا جاتا ہے، یہودیوں نے ان سے بغض رکھا تو ان کی والدہ پر بھی الزام لگا دیا اور عیسائیوں نے ان سے محبت رکھی تو انہیں ایسے مقام پر پہنچا دیا، جو ان کا نہیں تھا۔“ (پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) خبردار میرے بارے میں دو قسم کے لوگ ہلاکت کا شکار ہوں گے، محبت رکھنے والا ایسا شخص جو افراط سے کام لے گا، اور وہ مجھے ایسی چیزوں سے منسوب کر دے گا جو مجھ میں نہیں ہیں، اور بغض رکھنے والا وہ شخص کہ اس کی میرے ساتھ دشمنی اسے اس بات پر مجبور کر دے گی کہ وہ مجھ پر جھوٹا الزام لگائے، خبردار! میں نہ تو نبی ہوں اور نہ ہی میری طرف وحی کی جاتی ہے، بلکہ میں اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت پر اپنی استطاعت کے مطابق عمل کرتا ہوں، میں اللہ کی اطاعت کے بارے میں تمہیں جو حکم دوں، تو تم پر یہ لازم ہے کہ تم میری اطاعت کرو، خواہ تمہیں یہ بات پسند ہو یا ناپسند ہو۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، اور بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ابویعلیٰ نے اسے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، عبداللہ اور ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے، اور وہ ضعیف ہے، بزار کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر قرشی کوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14762]
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، اور بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، ابویعلیٰ نے اسے زیادہ مکمل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، عبداللہ اور ابویعلیٰ کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے، اور وہ ضعیف ہے، بزار کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر قرشی کوفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14762]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2566)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1380»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 534
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ حَصِيرَةَ ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فِيكَ مَثَلٌ مِنْ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ، أَبْغَضَتْهُ يَهُودُ حَتَّى بَهَتُوا أُمَّهُ، وَأَحَبَّتْهُ النَّصَارَى حَتَّى أَنْزَلُوهُ بِالْمَنْزِلَةِ الَّتِي لَيْسَ بِهِ، قَالَ: ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ : يَهْلِكُ فِيَّ رَجُلَانِ: مُحِبٌّ مُطْرٍ يُفْرِطُ لِي بِمَا لَيْسَ فِيَّ، وَمُبْغِضٌ مُفْتَرٍ يَحْمِلُهُ شَنَآنِي عَلَى أَنْ يَبْهَتَنِي.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تمہارے اندر عیسیٰ بن مریم کی ایک مثال موجود ہے؛ یہودیوں نے ان سے اس قدر بغض رکھا کہ (ان کی دشمنی میں) ان کی پاکدامن والدہ پر بہتان تراشی کر دی، اور نصاریٰ نے ان سے ایسی غلو آمیز محبت کی کہ انہیں اس مقام و مرتبے پر فائز کر دیا جو ان کا نہ تھا۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے متعلق دو طرح کے لوگ ہلاکت کا شکار ہوں گے: ایک وہ حد سے بڑھ کر محبت کرنے والا جو میری ایسی صفات بیان کر کے مبالغہ آرائی کرے گا جو مجھ میں نہیں ہیں، اور دوسرا وہ بہتان تراش دشمن جس کا میرے تئیں بغض و عناد اسے مجھ پر افترا پردازی اور بہتان لگانے پر ابھارے گا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 534]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 27202، وأخرجه مسند البزار برقم: 758، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6676/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 529»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 27202، وأخرجه مسند البزار برقم: 758، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6676/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 529»
حدیث نمبر: 1087
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، وَالْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، قَالَا: نَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ حَصِيرَةَ ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِذٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا عَلِيُّ ، فِيكَ مَثَلٌ مِنْ عِيسَى، أَبْغَضَتْهُ يَهُودُ حَتَّى بَهَتُوا أُمَّهُ، وَأَحَبَّتْهُ النَّصَارَى حَتَّى أَنْزَلُوهُ الْمَنْزِلَ الَّذِي لَيْسَ لَهُ" وَقَالَ عَلِيٌّ: يَهْلِكُ فِيَّ رَجُلَانِ: مُحِبٌّ يُقَرِّظُنِي بِمَا لَيْسَ فِيَّ، وَمُبْغِضٌ يَحْمِلُهُ شَنَآنِي عَلَى أَنْ يَبْهَتَنِي. لَفْظُ سُرَيْجِ بْنِ يُونُسَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے علی! تم میں عیسیٰ علیہ السلام کی ایک مثال ہے؛ یہودیوں نے ان سے اس قدر بغض رکھا کہ ان کی والدہ پر بہتان تراشی کی، اور نصاریٰ نے ان سے اس قدر محبت کی کہ انہیں اس مقام و مرتبے پر فائز کر دیا جو ان کا نہ تھا۔“
اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے بارے میں دو قسم کے لوگ ہلاک ہوں گے: ایک وہ محب جو میری ایسی تعریفیں کر کے حد سے گزر جائے گا جو مجھ میں نہیں ہیں، اور دوسرا وہ دشمن جس کا بغض اسے مجھ پر بہتان تراشی پر ابھارے گا۔“
یہ الفاظ سُریج بن یونس رحمہ اللہ کے ہیں۔ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1087]
اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے بارے میں دو قسم کے لوگ ہلاک ہوں گے: ایک وہ محب جو میری ایسی تعریفیں کر کے حد سے گزر جائے گا جو مجھ میں نہیں ہیں، اور دوسرا وہ دشمن جس کا بغض اسے مجھ پر بہتان تراشی پر ابھارے گا۔“
یہ الفاظ سُریج بن یونس رحمہ اللہ کے ہیں۔ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1087]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف لأجل الحكم بن عبدالملك القرشي البصري نزيل الكوفة كادوا أن يجمعوا على تضعيفه. .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1380، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8738»
«التاريخ الكبير للبخاري: 2/1/257؛ كتاب زيادات المسند لعبد الله بن احمد: 1/160»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 1380، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8738»
«التاريخ الكبير للبخاري: 2/1/257؛ كتاب زيادات المسند لعبد الله بن احمد: 1/160»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1221
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ أَبُو الْحَارِثِ ، قَثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ حَصِيرَةَ ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِذٍ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "فِيكَ مَثَلٌ مِنْ عِيسَى أَبْغَضَتْهُ يَهُودُ حَتَّى بَهَتُوا أُمَّهُ، وَأَحَبَّتْهُ النَّصَارَى حَتَّى أَنْزَلُوهُ الْمَنْزِلَةَ الَّتِي لَيْسَ بِهِ". ثُمَّ قَالَ: "يَهْلِكُ فِيَّ رَجُلَانِ، مُحِبٌّ مُفْرِطٌ، يُقَرِّظُنِي بِمَا لَيْسَ فِيَّ، وَمُبْغِضٌ يَحْمِلُهُ شَنَآنِي عَلَى أَنْ يَبْهَتَنِي".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجھ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں عیسیٰ (علیہ السلام) کی ایک مثال ہے؛ یہودیوں نے ان سے ایسا بغض رکھا کہ ان کی والدہ پر بہتان لگایا، اور عیسائیوں نے ان سے ایسی (غلو پر مبنی) محبت کی کہ انہیں اس مقام و مرتبے پر فائز کر دیا جو ان کا نہ تھا۔““
پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے متعلق دو طرح کے لوگ ہلاک ہوں گے: ایک وہ حد سے تجاوز کرنے والا محب جو میری ایسی تعریف و توصیف کرے گا جو مجھ میں نہیں، اور دوسرا وہ بغض رکھنے والا جس کی دشمنی اسے اس بات پر ابھارے گی کہ وہ مجھ پر بہتان تراشی کرے۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1221]
پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرے متعلق دو طرح کے لوگ ہلاک ہوں گے: ایک وہ حد سے تجاوز کرنے والا محب جو میری ایسی تعریف و توصیف کرے گا جو مجھ میں نہیں، اور دوسرا وہ بغض رکھنے والا جس کی دشمنی اسے اس بات پر ابھارے گی کہ وہ مجھ پر بہتان تراشی کرے۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1221]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف، لأجل الحكم بن عبدالملك القرشي . .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 27202، وأخرجه مسند البزار برقم: 758، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6676/2»
«تقدم تخريجه في رقم: 1087»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 27202، وأخرجه مسند البزار برقم: 758، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6676/2»
«تقدم تخريجه في رقم: 1087»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1222
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مُحَمَّدٍ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعِ بْنِ الْجَرَّاحِ بْنِ مَلِيحٍ، قَثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَثَنَا أَبُو غَيْلَانَ الشَّيْبَانِيُّ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ حَصِيرَةَ ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِذٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: دَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: "إِنَّ فِيكَ مِنْ عِيسَى مَثَلًا، أَبْغَضَتْهُ يَهُودُ حَتَّى بَهَتُوا أُمَّهُ، وَأَحَبَّتْهُ النَّصَارَى حَتَّى أَنْزَلُوهُ بِالْمَنْزِلِ الَّذِي لَيْسَ بِهِ" , أَلَا وَإِنَّهُ يَهْلِكُ فِيَّ اثْنَانِ: مُحِبٌّ مُطْرِي يُقَرِّظُنِي بِمَا لَيْسَ فِيَّ، وَمُبْغِضٌ يَحْمِلُهُ شَنَآنِي عَلَى إِنْ يَبْهَتَنِي، إِلَّا إِنِّي لَسْتُ بِنَبِيٍّ وَلَا يُوحَى إِلَيَّ، وَلَكِنِّي أَعْمَلُ بِكِتَابِ اللَّهِ، وَسُنَّةِ نَبِيِّهِ مَا اسْتَطَعْتُ، فَمَا أَمَرْتُكُمْ مِنْ طَاعَةِ اللَّهِ فَحَقٌّ عَلَيْكُمْ طَاعَتِي، فِيمَا أَحْبَبْتُمْ وَكَرِهْتُمْ.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: «إِنَّ فِيكَ مِنْ عِيسَى مَثَلًا، أَبْغَضَتْهُ يَهُودُ حَتَّى بَهَتُوا أُمَّهُ، وَأَحَبَّتْهُ النَّصَارَى حَتَّى أَنْزَلُوهُ بِالْمَنْزِلِ الَّذِي لَيْسَ بِهِ» ”تم میں عیسیٰ (علیہ السلام) کی ایک مثال پائی جاتی ہے؛ یہودیوں نے ان سے ایسا بغض رکھا کہ ان کی والدہ پر بہتان تراشی کی، اور نصاریٰ نے ان سے ایسی محبت کی کہ انہیں اس مقام پر فائز کر دیا جو ان کا نہ تھا۔“ آگاہ رہو! میرے بارے میں بھی دو قسم کے لوگ ہلاکت میں پڑیں گے: ایک وہ غلو کرنے والا محبت کرنے والا جو میری ایسی تعریف کرے گا جو مجھ میں نہیں ہے، اور دوسرا وہ بغض رکھنے والا جس کا کینہ اسے اس بات پر ابھارے گا کہ وہ مجھ پر بہتان تراشی کرے۔ خبردار! میں کوئی نبی نہیں ہوں اور نہ ہی مجھ پر وحی آتی ہے، بلکہ میں اپنی بساط بھر اللہ کی کتاب اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتا ہوں؛ چنانچہ میں تمہیں اللہ کی اطاعت کا جو بھی حکم دوں، تو خواہ وہ تمہیں پسند ہو یا ناپسند، میری فرمانبرداری کرنا تم پر واجب ہے۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1222]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: ضعيف كسابقه وفيه أبو غيلان الشيباني لم أجده وقال أحمد شاكر رحمه الله في شرح المسند (۲: ۳٥٥) كذا في الأصول الثلاثة ولم أعرف من هو. وأخشى أن يكون محرفاً عن أبي غسان النهدي . وأما خالد بن مخلد القطواني أبو الهيثم البجلي فصدوق يتشيع وله أفراد أخرج له البخاري، مات ۲۱۳ . .»
«تقدم تخريجه في رقم: 1087»
«تقدم تخريجه في رقم: 1087»
الحكم على الحديث:
ضعيف