🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1834. باب في فضل قبائل من العرب
عرب کے بعض قبائل کی فضیلت کا بیان۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 6979 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6979
مسند الحمیدی: 1082، 1083
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6979
وَعَنْ طَاوُسٍ: "أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَوْهَبَ هِبَةً لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَثَابَهُ فَلَمْ يَرْضَ، ثُمَّ أَثَابَهُ فَلَمْ يَرْضَ، ثُمَّ أَثَابَهُ فَرَضِيَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لَا أَتَّهِبَ هِبَةً إِلَّا مِنْ قُرَشِيٍّ أَوْ أَنْصَارِيٍّ أَوْ ثَقَفِيٍّ".
رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ مُرْسَلًا، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
طاؤس رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی (دیہاتی) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کوئی ہدیہ پیش کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس کا بدلہ عطا فرمایا تو وہ راضی نہ ہوا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مزید عطا فرمایا تو بھی وہ راضی نہ ہوا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (تیسری مرتبہ) بدلہ عطا فرمایا تو وہ خوش ہو گیا، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے یہ ارادہ کر لیا ہے کہ اب قریشی، انصاری یا ثقفی کے علاوہ کسی سے کوئی ہدیہ قبول نہ کروں۔“ اس حدیث کو امام حمیدی نے مرسل روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6979]
تخریج الحدیث: «رواه الحميدي مرسلا، ورواته ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2682، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10897، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6384، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 45، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4712، 8020»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1082
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ أَهْدَى لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَةً، فَأَعْطَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلاثًا فَلَمْ يَرْضَ، ثُمَّ أَعْطَاهُ ثَلاثًا، فَلَمْ يَرْضَ، ثُمَّ أَعْطَاهُ ثَلاثًا، فَرَضِيَ بِالتِّسْعِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لا أَتَهَبَّ هِبَةً إِلا مِنْ قُرَشيٍّ، أَوْ أَنْصَارِيٍّ، أَوْ ثَقَفِيٍّ، أَوْ دَوْسِيٍّ" , قَالَ سُفْيَانُ: وَقَالَ غَيْرُ ابْنِ عَجْلانَ: قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: لَمَّا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا الْقَوْلَ الْتَفَتَ، فَرَآنِي فَاسْتَحْيَا، فَقَالَ: أَوْ دَوْسِيٌّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک اونٹنی تحفے کے طور پر پیش کی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (بدلے کے طور پر) تین اونٹنیاں دیں۔ لیکن وہ اس سے راضی نہیں ہوا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مزید تین اونٹنیاں دیں وہ پھر بھی راضی نہیں ہوا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین اونٹنیاں دیں۔ وہ نو اونٹنیاں لے کر راضی ہو گیا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے یہ طے کر لیا ہے کہ اب میں صرف کسی قریشی، انصاری، ثقفی یا دوسی شخص کا تحفہ ہی قبول کیا کروں گا۔“ سفیان کہتے ہیں: ابن عجلان کے علاوہ دیگر راویوں نے یہ بات نقل کی ہے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ بات ارشاد فرمائی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے توجہ کی اور میری طرف دیکھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حیاء آ گئی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یا دوسی شخص سے (میں تحفہ قبول کروں گا)۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1082]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6383، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2378، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3768، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6558، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3537، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3945، 3946، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12146، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7480، 8033، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1082، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6579»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1083
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، عَنْ طَاوُسٍ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا وَهَبَ هِبَةً لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَثَابَهُ، فَلَمْ يَرْضَ، ثُمَّ أَثَابَهُ، فَلَمْ يَرْضَ، ثُمَّ أَثَابَهُ فَرَضِيَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ لا أَتَهَبَّ هِبَةً إِلا مِنْ قُرَشَيٍّ، أَوْ أَنْصَارِيٍّ، أَوْ ثَقَفِيٍّ" .
طاؤس بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کوئی تحفہ پیش کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدلے کے طور پر اسے کچھ دیا، تو وہ راضی نہیں ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اسے بدلہ دیا، وہ پھر بھی راضی نہیں ہوا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مزید چیز دی، تو وہ راضی ہو گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے یہ طے کیا ہے کہ آئندہ میں صرف کسی قریشی یا انصاری یا ثقفی سے تحفہ قبول کروں گا۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 1083]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات، غير أنه مرسل وقد أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 4713، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16521، 19920، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 33164، وله شواهد من حديث أبى هريرة الدوسي وحديث عبد الله بن عباس فأما حديث أبى هريرة الدوسي أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3537، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3945، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3768، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7480، 8033، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6383، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 33165، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16522، 19921، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12146، والبزار فى «مسنده» برقم: 8020، 8425، 8507، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 6558، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2378 وأما حديث عبد الله بن عباس أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 2731، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6384، والطبراني فى "الكبير"، 10897، والبزار فى «مسنده» برقم: 4712، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» ، 45، 46»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں