🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
126. باب التيمم
تیمم کا بیان۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 729 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 729
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1419
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 157
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5660
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 729
قَالَ: وَثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ نَزَلَ الْقَوْمُ فَبَصُرَ بِهِمْ رَاعٍ، فَنَزَلَ يَضْرِبُ بِيَدِهِ الصَّعِيدَ فَتَيَمَّمَ، ثُمَّ أَذَّنَ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ. قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَى الْفِطْرَةِ. قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. قَالَ: خَرَجَ مِنَ النَّارِ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک سفر میں تھے، جب نماز کا وقت ہوا تو لوگوں نے پڑاؤ کیا، (اتنے میں) ایک چرواہے کی نظر ان پر پڑی، وہ (نیچے) اترا اور اپنے ہاتھوں کو زمین پر مار کر تیمم کیا، پھر اس نے اذان دی اور کہا: «اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(یہ) فطرت پر ہے“۔ پھر جب اس نے کہا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ (جہنم کی) آگ سے نکل گیا“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 729]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لضعف سعيد بن راشد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1419
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ نَزَلَ الْقَوْمُ، فَبَصُرَ بِهِمَا رَاعٍ فَنَزَلَ يَضْرِبُ بِيَدِهِ الصَّعِيدَ، فَتَيَمَّمَ ثُمَّ أَذَّنَ قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ. قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَى الْفِطْرَةِ". قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. قَالَ:" خَرَجَ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ الْمَازِنِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے، جب نماز کا وقت ہوا، تو لوگوں نے پڑاؤ کر لیا، ایک چرواہے نے ان دونوں کو دیکھا، تو وہ سواری سے نیچے اتر آیا، اس نے اپنا ہاتھ زمین پر مار کر تیمم کیا، اور پھر اذان دیتے ہوئے کہا: «الله اكبر، الله اكبر»، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ فطرت پر ہے، اس نے کہا: «اشهد ان لا اله الا الله»، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جہنم سے نکل گیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن راشد مازنی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1419]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً، اس میں سعید بن راشد المازنی ہے جو کہ متروک الحدیث ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 157
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: «‏‏‏‏كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ نَزَلَ الْقَوْمُ، فَبَصُرَ بِهِمْ رَاعٍ، فَنَزَلَ فَضَرَبَ بِيَدِهِ الصَّعِيدَ فَتَيَمَّمَ، ثُمَّ أَذَّنَ» ‏‏‏‏.
الْحَدِيثُ فِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تشریف فرما تھے، پس جب نماز کا وقت ہوا تو تمام لوگ سواریوں سے نیچے اتر گئے، ایک چرواہے نے انہیں دیکھا تو وہ بھی (پہاڑ یا بلندی سے) نیچے اترا، اس نے اپنے ہاتھ پاک مٹی پر مار کر تیمم کیا اور پھر اذان دی“۔
اس حدیث کی سند میں ضعف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الطهارة/حدیث: 157]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:إسناده ضعيف، قال ابن حجر: الحديث فيه ضعف، المطالب العالية: (2 / 435) برقم: (157) .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: الحديث فيه ضعف (المطالب العالية، ج 2، ص 435)»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5660، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 157»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5660
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ نَزَلَ الْقَوْمُ، فَبَصُرَ بِهِمْ رَاعٍ، فَنَزَلَ يَضْرِبُ بِيَدِهِ الصَّعِيدَ، فَتَيَمَّمَ، ثُمَّ أَذَّنَ، قَالَ: اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ، قَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَى الْفِطْرَةِ، قَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، قَالَ: خَرَجَ مِنَ النَّارِ.
سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک سفر میں تشریف فرما تھے، جب نماز کا وقت ہوا تو سب لوگ (نماز کے لیے) سواریوں سے نیچے اتر گئے، انہیں دیکھ کر ایک چرواہا بھی نیچے اترا اور اپنے ہاتھ زمین پر مار کر تیمم کیا، پھر اس نے اذان دیتے ہوئے کہا: «اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے“، تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ شخص فطرت پر ہے“، پھر اس نے کہا: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ جہنم کی آگ سے نکل گیا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5660]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: دون جملة تيمم الراعي»
«أخرجه الطبراني في "الدعاء" (رقم 470)، وابن عدي في "الكامل" (3/ 381 - 32، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5634»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں