🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1995. باب من أين يخرج الدجال وما جاء في نزوله خوز وكرمان
دجال کہاں سے نکلے گا، اور اس کے خوز و کرمان میں اترنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 7629 (کل: 11 مقامات، 7 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7629
مسند احمد: 24467
مصنف ابن ابی شیبہ: 40261
الفتح الربانی: 13015
صحیح ابن حبان: 6822
الجامع الكامل: 323، 555، 717، 16051، 16094
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12512
11 تا 11
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12512
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَبْكِي، فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَكَرْتُ الدَّجَّالَ فَبَكَيْتُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ يَخْرُجْ وَأَنَا فِيكُمْ كُفِيتُمُوهُ، وَإِنْ يَخْرُجْ بَعْدِي فَإِنَّ رَبَّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ - لَيْسَ بِأَعْوَرَ، إِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ يَهُودِيَّةِ أَصْبَهَانَ حَتَّى يَأْتِيَ الْمَدِينَةَ فَيَنْزِلُ نَاحِيَتَهَا وَلَهَا يَوْمَئِذٍ سَبْعَةُ أَبْوَابٍ، عَلَى كُلِّ نَقْبٍ مِنْهَا مَلَكَانِ، فَيَخْرُجُ إِلَيْهِ شِرَارُ أَهْلِهَا حَتَّى يَأْتِيَ الشَّامَ مَدِينَةَ فِلَسْطِينَ بِبَابِ لُدٍّ". قَالَ أَبُو دَاوُدَ مَرَّةً:" حَتَّى يَأْتِيَ مَدِينَةَ فِلَسْطِينَ فَيَنْزِلُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَيَقْتُلُهُ، وَيَمْكُثُ عِيسَى فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ سَنَةً إِمَامًا عَدْلًا وَحَكَمًا مُقْسِطًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَضْرَمِيِّ بْنِ لَاحِقٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، تو میں رو رہی تھی، آپ نے دریافت کیا: تم کیوں رو رہی ہو؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے دجال کا خیال آیا تو میں رونے لگی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر وہ اس وقت نکلا، جب میں تمہارے درمیان موجود ہوا تو تم سب کے مقابلے میں، میں اس کے لئے کفایت کر جاؤں گا، اور اگر وہ میرے بعد نکلا، تو تمہارا پروردگار کانا نہیں ہے، دجال اصبہان کے یہودیوں میں سے نکلے گا، یہاں تک کہ وہ مدینہ منورہ آئے گا، اور اس کے کنارے پر پڑاؤ کرے گا، اس وقت مدینہ منورہ کے سات دروازے ہوں گے، جن میں سے ہر ایک دروازے پر دو فرشتے موجود ہوں گے، پھر یہاں کے رہنے والے برے لوگ نکل کر دجال کے پاس چلے جائیں گے، پھر وہ شام میں فلسطین کے ایک شہر باب لد میں آئے گا (یہاں ابوداؤد نامی راوی نے ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کے ہیں)، یہاں تک کہ وہ فلسطین کے شہر باب لد میں آئے گا، تو وہاں سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا نزول ہو گا، پھر وہ اسے قتل کر دیں گے، پھر سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام چالیس سال تک عادل حکمران اور انصاف کرنے والے حکمران کے طور پر رہیں گے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف حضرمی بن لاحق کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12512]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (75/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں