الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
253. (بَابُ تَقْبِيلِ أَبِي هُرَيْرَةَ سُرَّةَ الْحَسَنِ)
(سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی ناف کو بوسہ دینے کا بیان)۔
اطراف الحدیث — فضائل الصحابة حدیث نمبر 1375 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن حبان: 6965
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1152
1 تا 10
حدیث نمبر: 1375
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ فَلَقِيَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ: "أَرِنِي أُقَبِّلُ مِنْكَ حَيْثُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ، قَالَ: فَقَالَ: بِقَمِيصِهِ قَالَ: فَقَبَّلَ سُرَّتَهُ ".
عمیر بن اسحاق رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا کہ ہماری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے (اپنے جسم کا وہ حصہ) دکھائیں تاکہ میں وہاں بوسہ دوں جہاں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: تو انہوں نے (سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے) اپنی قمیص (پیٹ سے) اٹھائی، چنانچہ انہوں نے (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے) ان کی ناف کا بوسہ لیا۔ [فضائل الصحابة/فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما/حدیث: 1375]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح وهو في المسند ۲: ۲٥٥، ٤۹۳ مثله . .»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 10026، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1695، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1152/2، 6750»
«المعجم الكبير للطبراني: 19/3؛ المستدرك على الصحيحين للحاكم: 168/3»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7462
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، فَلَقِيَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ: أَرِنِي أُقَبِّلْ مِنْكَ حَيْثُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ"، قَالَ: فَقَالَ:" بْقَمِيصَةِ"، قَالَ: فَقَبَّلَ سُرَّتَهُ.
عمیر بن اسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا کہ راستے میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوگئی وہ کہنے لگے کہ مجھے دکھاؤ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے جسم کے جس حصے پر بوسہ دیا تھا میں بھی اس کی تقبیل کا شرف حاصل کروں اس پر حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ نے اپنی قمیص اٹھائی اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان کی ناف کو بوسہ دیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7462]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، تفرد به عمير بن إسحاق، وأن حديثه ضعيف عند ما انفرد به.
حدیث نمبر: 9510
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ لَقِيَ الْحَسَنَ بن علي، فَقَالَ لَهُ: " اكْشِفْ عَنْ بَطْنِكَ حَتَّى أُقَبِّلَ، حَيْثُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ مِنْهُ" ، قَالَ: فَكَشَفَ عَنْ بَطْنِهِ , فَقَبَّلَهُ.
عمیر بن اسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا کہ راستے میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوگئی وہ کہنے لگے کہ مجھے دکھاؤ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے جسم کے جس حصے پر بوسہ دیا تھا میں بھی اس کی تقبیل کا شرف حاصل کروں اس پر حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ نے اپنی قمیض اٹھائی اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان کی ناف کو بوسہ دیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9510]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لتفرد عمیر بن إسحاق ، وروایته عند انفرادہ ضعیفة
حدیث نمبر: 10398
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قََالَ: كُنْتُ مَعَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، وَلَقِيَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ , فَقَالَ: " أَرِنِي أُقَبِّلْ مِنْكَ حَيْثُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ، قَالَ: فَقَالَ بِقَمِيصِهِ، قَالَ: فَقَبَّلَ سُرَّتَهُ" .
عمیر بن اسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا کہ راستے میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوگئی وہ کہنے لگے کہ مجھے دکھاؤ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے جسم کے جس حصے پر بوسہ دیا تھا میں بھی اس کی تقبیل کا شرف حاصل کروں اس پر حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ نے اپنی قمیض اٹھائی اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان کی ناف کو بوسہ دیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10398]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لتفرد عمير، وروايته عند انفراده ضعيفة
حدیث نمبر: 1395
عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَلَقِيَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ: أَرِنِي أُقَبِّلُ مِنْكَ حَيْثُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ فَقَالَ بِقَمِيصِهِ قَالَ فَقَبَّلَ سُرَّتَهُ
عمیر بن اسحاق کہتے ہیں کہ میں حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہمیں ملے اور کہنے لگے: ادھر آؤ میں تمہیں اس مقام پر بوسہ دوں جہاں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بو سہ دیتے ہوئے دیکھا تھا، پھر انھوں نے قمیص اٹھا کر ان کی ناف پر بوسہ دیا۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1395]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، تفرد به عمير بن اسحاق، والقول الفصل فيه انه حديثهيقبل في المتابعات والشواھد، وما انفرد به فضعيف۔ أخرجه ابن حبان: 5593، والحاكم: 3/ 168،والبيھقي: 2/ 232، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7462)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7455»
وضاحت: فوائد: … اس بحث سے متعلقہ مزید دلائل یہ ہیں: سیّدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری ران پر ہاتھ مارا اور فرمایا: اس وقت تیرا کیا بنے گا، جب تو ایسی قوم میں ہو گا، جو نماز کو اس کے وقت سے مؤخر کر دیں گے، … … (صحیح مسلم: ۶۴۸) سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَا بَیْنَ السُّرَّۃِ وَالرُّکْبَۃِ عَوْرَۃٌ۔)) یعنی: ناف سے گھٹنے تک ستر اور پردہ ہے۔ (ابوداود، مسند احمد، ارواء الغلیل: ۲۴۷، ۲۷۱)
قارئین کرام! مذکورہ بالا دو ابواب میں مندرج احادیث سے دو مختلف مفہوم پیدا ہو رہے ہیں، ایک طرف تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ران کو پردہ قرار دے رہے ہیں اور دوسری طرف آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے سامنے اپنے ران مبارک کو بے پردہ بھی کر رہے ہیں۔ ہم بحث میں پردہ کے لیے لفظ عَورَہ استعمال کریں گے۔ جمہور علماء و فقہاء کا مسلک یہ ہے کہ ران پردہ ہے، جبکہ امام احمد، ایک روایت کے مطابق امام امالک اور اہل ظاہر کا یہ خیال ہے کہ مرد کی صرف قُبُل (اگلی شرم گاہ) اور دُبُر (پچھلی شرم گاہ) پردہ ہیں۔ امام شوکانی رحمتہ اللہ علیہ نے جمہور کی تائید کرتے ہوئے کہا: حق بات یہ ہے کہ ران عورہ ہے، اس باب کی مختلف احادیث حجت بن جاتی ہیں، جبکہ ان کے بارے میں کلی حکم اور عام شریعت کا اظہار بھی پایا جاتا ہے۔ جن واقعات میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ران کو ننگا کرنے کا ثبوت ملتا ہے، وہ مخصوص اور معین واقعات ہیں، ان میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خصوصیت کا احتمال بھی ہو سکتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ ان کو اصل اباحت پر محمول کیا جائے، نیزیہ بھی ایک عام بات ہے کہ امت کے حق میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول کو فعل پر ترجیح دی جاتی ہے۔ (نیل الاوطار: ۲/ ۷۴) لیکن امام شوکانی کا یہ کلام اس مسئلہ میں اطمینان کے لیے کافی نہیں ہے، کیونکہ کسی واضح دلیل کے بغیر کسی چیز کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خاصہ نہیں قرار دیا جا سکتا اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قول ہو یا فعل، دونوں امت مسلمہ کے حق میں حجت ہیں، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بات کے زیادہ مستحق ہیں کہ اپنے ارشاد پر عمل کریں، اس سلسلے میں درج ذیل حدیث بھی قابل غور ہے۔ عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((نُھِیْتُ عَنِ التَّعَرِّیْ۔)) وَذَاکَ قَبْلَ أَنْ یَّنْزِلَ عَلَیْہِ النُّبُوَّۃُ۔ یعنی: مجھے ننگا ہونے سے منع کیا گیا ہے۔ یہ نبوت کے نزول سے پہلے کا عمل ہے۔ (مسند طیالسی: ۲۶۵۹، صحیحہ: ۲۳۷۸)
معلوم ہوا کہ اگر ران پردہ ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے ننگا نہ ہونے دیتے۔ امام ابن حزم رحمتہ اللہ علیہ نے کہا: ران عورہ نہیں ہے، اگر یہ عورہ ہوتی تو اللہ تعالیٰ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسی معصوم اور مطہَّر شخصیت کو رسالت و نبوت کے دور میں ان کو ننگا نہ کرنے دیتا۔ بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے تو نبوت سے پہلے اور بچپنے کے زمانے میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عورہ کو ننگا ہونے سے بچائے رکھا، صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی روایت کے مطابق سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ازار باندھ کر تعمیر کعبہ کے وقت پتھر منتقل کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا سیّدنا عباس رضی اللہ عنہ نے آپ سے کہا: بھتیجے! اگر تم ازار کھول کر اس کو اپنے کندھے پر پتھروں کے نیچے رکھ لو (تو بہتر ہو گا)۔ لیکن جونہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ازار کھول کر اپنے کندھے پر رکھا، بے ہوش ہو کر گر پڑے، اس واقعہ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ننگا نہیں دیکھا گیا۔ امام ابن حزم رحمتہ اللہ علیہ سیّدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کی حدیث، جس کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی ران پر ہاتھ مارا، کو مد نظر رکھ کر کہتے ہیں: اگر ران عورہ ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے مقدس ہاتھ سے ابو ذر کی ران کو نہ چھوتے، … … اور کسی مسلمان کے لیےیہ حلال نہیں ہے کہ وہ کسی انسان کی اگلی اور پچھلی شرم گاہ پر یا غیر محرم عورت کے وجود پر کپڑے کے اوپر سے ہاتھ مارے، (پس اگر ران پردہ ہوتی تو کسی کی ران پر ہاتھ نہ مارا جاتا)۔ خلاصۂ کلام: عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے اور اس کی کئی مثالیں بھی موجود ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے قول کے ذریعے کسی چیز سے منع کرتے ہیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فعل میں اس کی مخالفت پائی جاتی ہو تو قول کے تقاضے کو مستحبّ و مندوب پر محمول کرتے ہیں اور فعل کو جواز پر۔ اس طرح سے دونوں دلائل پر عمل ہو جاتا ہے، یعنی بہتر یہ ہے کہ ران کا پردہ کیا جائے، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم سے پتہ چلتا ہے، لیکن اگر یہ عضو ننگا ہو جائے تو کوئی حرج نہیں، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔ اس تطبیق سے ثابت ہوا کہ ران عورۂ مخففہ ہے اور شرمگاہ عورۂ مغلظہ ہے۔ مذکورہ بالا مختلف دلائل کا یہی نتیجہ ثابت ہوتا ہے، بالخصوص فوائد میں ذکر کی گئی سیّدنا ابو ذر اور سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی احادیث کا۔ واللہ اعلم۔ یہ اجتہاد بھی بہتراور مناسب ہے کہ فقہاء و محدثین کے درج ذیل دو قوانین کو سامنے رکھ کر اس سلسلے میں احتیاط برتی جائے:
(۱) … اگر حظر اور اباحت میں بظاہر تناقض پیدا ہو جائے تو از راہِ احتیاط حظر کو مقدم کیا جاتا ہے، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حکم عدولی کا شبہ ہی ختم ہو جائے۔ اس باب میں حظر یہ ہے کہ ران کو ننگا نہ کیا جائے۔
(۲) … اگر دو احادیث کے مفہوم میں بظاہر تضاد پیدا ہو جائے اور ایک کا تعلق براء تِ اصلیہ سے ہو تو احتیاطاً دوسری کو متأخر سمجھ کر اس پر عمل کیا جائے گا۔ اس باب میں ران کے پردے کا لحاظ نہ کرنا براء ت ِ اصلیہ ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ خلاصۂ کلام یہ ہے کہ ران، پردے والے مقامات میں سے ہے، لیکن اس کو ننگا کر لینے میں حرج نہیں ہے، بہرحال احتیاطیہ ہے کہ اس کو پردے میں ہی رکھا جائے، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی کا اندیشہ ٹل جائے۔ ہمارے ہاں بعض کھیلیں کھیلتے وقت کھلاڑیوں کی رانیں ننگی ہوتی ہیں، اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔

اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 12400
عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ كُنْتُ مَعَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ فَلَقِينَا أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَالَ أَرِنِي أُقَبِّلْ مِنْكَ حَيْثُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ قَالَ فَقَالَ بِالْقَمِيصَةِ قَالَ فَقَبَّلَ سُرَّتَهُ
عمیر بن اسحاق سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ تھا کہ ہم سے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ آملے اور انہوں نے کہا: حسن! مجھے اجازت دیں کہ میں آپ کے اس مقام کو بوسہ دوں، جس مقام پر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بوسہ دیتے دیکھا ہے، پھر انہوں نے ان کی قمیص اوپر اٹھا کر ان کی ناف پر بوسہ دیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12400]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، تفرد به عمير بن اسحاق مختلف فيه، اخرجه ابن حبان: 5593، والطبراني: 2765، والحاكم: 3/ 168، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7462 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7455»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6965
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِِسْحَاقَ ، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ فِي طُرُقِ الْمَدِينَةِ، فَلَقِينَا أَبَا هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ لِلْحَسَنِ: " اكْشِفْ لِي عَنْ بَطْنِكَ، جُعِلْتُ فِدَاكَ، حَتَّى أُقَبِّلَ حَيْثُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُهُ" ، قَالَ: فَكَشَفَ عَنْ بَطْنِهِ، فَقَبَّلَ سُرَّتَهُ، وَلَوْ كَانَتْ مِنَ الْعَوْرَةِ مَا كَشَفَهَا.
عمیر بن اسحاق بیان کرتے ہیں: میں سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے ساتھ مدینہ منورہ کے کسی راستے میں جا رہا تھا، ہماری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انہوں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹائیں اور مجھے اپنے اوپر فدا ہونے کا موقع دیجیے تاکہ میں اس جگہ کا بوسہ لوں جہاں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو انہوں نے اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹایا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان کی ناف پر بوسہ دیا۔ (راوی کہتے ہیں:) اگر ناف پردے میں شامل ہوتی تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اس سے کپڑا نہ ہٹاتے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6965]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5593، 6965، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4813، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3297، 3298، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7579» «رقم طبعة با وزير 6926»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - مضى (5566). تنبيه!! رقم (5566) = (5593) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3247
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهُ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا أَبُو سَلَمَةَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أنبأ ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ هُوَ ابْنُ سِيرِينَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ لِلْحَسَنِ: ارْفَعْ قَمِيصَكَ عَنْ بَطْنِكَ حَتَّى أُقَبِّلَ حَيْثُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ فَرَفَعَ قَمِيصَهُ فَقَبَّلَ سُرَّتَهُ" كَذَا قَالَ: عَنْ حَمَّادٍ وَقَالَ غَيْرُهُ، عَنْ حَمَّادٍ وَعَنِ ابْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ وَهُوَ عُمَيْرُ بْنُ إِسْحَاقَ.
محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اپنی قمیص کو اپنے پیٹ سے ہٹا تاکہ میں اس طرح بوسہ دوں جس طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا“، انہوں نے اپنی قمیص اٹھائی تو انہوں نے ان کی ناف کو بوسہ دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3247]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه احمد 2/ 427»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3248
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنبأ أَزْهَرُ السَّمَّانُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ الْحَسَنِ فَلَقِيَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ: أَرِنِي أُقَبِّلُ مِنْكَ حَيْثُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ، فَقَالَ بِفُقْمَيْهِ فَوَضَعَ فَاهُ عَلَى سُرَّتِهِ".
عمیر بن اسحاق بیان کرتے ہیں: میں حسن رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا، وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو ملے تو انھوں نے فرمایا: ”مجھے دکھاؤ میں آپ کا بوسہ لینا چاہتا ہوں جس طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ لیتے ہوئے دیکھا“، پھر انھوں نے اپنے دونوں جبڑوں کے ساتھ اپنے منہ کو ان کی ناف پر رکھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3248]
تخریج الحدیث: «قوي۔ وقد مضي قبله طريق سواه»
الحكم على الحديث:
قوي
حدیث نمبر: 2567
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ لَقِيَ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ، فَقَالَ: ارْفَعْ ثَوْبَكَ حَتَّى أُقَبِّلَ حَيْثُ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ. فَرَفَعَ عَنْ بَطْنِهِ، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى سُرَّتِهِ.
عمیر بن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما سے ملے تو فرمایا: ”اپنا کپڑا اٹھاؤ تاکہ میں وہاں بوسہ دوں جہاں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دیتے دیکھا تھا۔“ تو انہوں نے اپنے پیٹ سے کپڑا اٹھایا، اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ ان کی ناف پر رکھ دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2567]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 31، حدیث 2580»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5593، 6965، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4813، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3298، 3297، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7579، 9641، 10470، 10542، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1712، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2765، 2764»