🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا
نبی ﷺ کے اس فرمان کا بیان: ”اگر میں لوگوں میں سے کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کو خلیل بناتا“۔
اطراف الحدیث — فضائل الصحابة حدیث نمبر 71 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
فضائل صحابہ: 71
صحیح مسلم: 1188
مشکوۃ المصابیح: 713
مصنف ابن ابی شیبہ: 7754
صحیح ابن حبان: 6425
الجامع الكامل: 3096، 8370، 9837
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2445، 2745
المعجم الکبیر للطبرانی: 1673
المعجم الاوسط: 4357
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1673
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، ثَنَا جُنْدُبٌ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ مَوْتِهِ بِخَمْسٍ يَقُولُ: قَدْ كَانَ لِي مِنْكُمْ إِخْوَةٌ وَأَصْدِقَاءُ، وَإِنِّي أَبْرَأُ إِلَى اللهِ أَنْ يَكُونَ لِي مِنْكُمْ خَلِيلٌ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا مِنْ أُمَّتِي لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا، وَإِنَّ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ قَدِ اتَّخَذَنِي خَلِيلًا كَمَا اتَّخَذَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا، أَلَا وَإِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ كَانُوا يَتَّخِذُونَ قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ وَصَالِحِيهِمْ مَسَاجِدَ فَلَا تَتَّخِذُوا الْقُبُورَ مَسَاجِدَ ؛ فَإِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ ذَلِكَ ".
عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے پانچ دن پہلے فرماتے سنا: ”تم میں سے میرے کچھ بھائی اور دوست رہے ہیں، اور میں اللہ کے حضور اس بات سے بری ہوں کہ تم میں سے کوئی میرا خلیل ہو، اور اگر میں اپنی امت میں سے کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیل بناتا، اور بے شک میرے رب عزوجل نے مجھے خلیل بنایا ہے جیسے ابراہیم علیہ السلام کو خلیل بنایا تھا، خبردار! تم سے پہلے لوگ اپنے انبیاء اور نیک لوگوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیتے تھے، تو تم قبروں کو سجدہ گاہ مت بنانا، میں تمہیں اس سے منع کرتا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1673]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 168، حدیث 1686»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4357
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: نَا جُنْدُبٌ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ مَوْتِهِ بِخَمْسٍ يَقُولُ: قَدْ كَانَ لِي فِيكُمْ إِخْوَةٌ وَأَصْدِقَاءُ، وَإِنِّي أَبْرَأُ إِلَى اللهِ أَنْ يَكُونَ كَانَ لِي مِنْكُمْ خَلِيلٌ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا مِنْ أُمَّتِي لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا، وَإِنَّ رَبِّي قَدِ اتَّخَذَنِي خَلِيلًا، كَمَا اتَّخَذَ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا، أَلَا إِنَّ مَنْ قَبْلَكُمْ كَانُوا يَتَّخِذُونَ قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ، وَإِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ ذَلِكَ.
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے پانچ دن پہلے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”یقیناً تمہارے درمیان میرے بھائی اور دوست رہے ہیں، اور میں اللہ کے حضور اس بات سے براءت کا اظہار کرتا ہوں کہ میرا تم میں سے کوئی خلیل (انتہائی گہرا دلی دوست) ہو؛ اور اگر میں اپنی امت میں سے کسی کو اپنا خلیل بناتا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو خلیل بناتا، اور بے شک میرے رب نے مجھے اپنا خلیل بنایا ہے جس طرح اس نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو اپنا خلیل بنایا تھا۔ آگاہ رہو! تم سے پہلے جو لوگ تھے وہ اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہیں بنا لیا کرتے تھے، خبردار! میں تمہیں اس عمل سے منع کرتا ہوں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4357]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: يرويه زيد بن أبي أنيسة واختلف عنه فرواه عبيد الله بن عمرو عن زيد بن أبي أنيسة عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن الحارث والأول أشبه بالصواب «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 13، ص 481» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 532، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6425، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4040، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11058، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7628، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1686»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں