الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. باب مَا جَاءَ فِي الْعَقِيقَةِ
باب: عقیقہ کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 1513 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن ترمذی: 1513
السنن الكبرى للبيهقي: 19281
حدیث نمبر: 1513
حَدَّثَنَا أبو سلمة يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ الْبَصْرِيُّ , حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ , أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ , عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ , أَنَّهُمْ دَخَلُوا عَلَى حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَسَأَلُوهَا عَنِ الْعَقِيقَةِ، فَأَخْبَرَتْهُمْ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهَا , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمَرَهُمْ عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافِئَتَانِ , وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ " , قَالَ: وَفِي الْبَاب , عَنْ عَلِيٍّ , وَأُمِّ كُرْزٍ , وَبُرَيْدَةَ , وَسَمُرَةَ , وَأَبِي هُرَيْرَةَ , وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو , وَأَنَسٍ , وَسَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ , وَابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ , وَحَفْصَةُ هِيَ: بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ.
یوسف بن ماہک سے روایت ہے کہ لوگ حفصہ بنت عبدالرحمٰن کے پاس گئے اور ان سے عقیقہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بیان کیا کہ (ان کی پھوپھی) ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا نے ان کو بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو حکم دیا کہ وہ لڑکے کی طرف سے دو بکریاں ایک جیسی اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری عقیقہ کریں ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- حفصہ، عبدالرحمٰن بن ابوبکر صدیق رضی الله عنہ کی بیٹی ہیں،
۳- اس باب میں علی، ام کرز، بریدہ، سمرہ، ابوہریرہ، عبداللہ بن عمرو، انس، سلمان بن عامر اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الأضاحى عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1513]
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- حفصہ، عبدالرحمٰن بن ابوبکر صدیق رضی الله عنہ کی بیٹی ہیں،
۳- اس باب میں علی، ام کرز، بریدہ، سمرہ، ابوہریرہ، عبداللہ بن عمرو، انس، سلمان بن عامر اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الأضاحى عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1513]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الذبائح 1 (3163)، (تحفة الأشراف: 1513)، و مسند احمد (6/31، 158، 251) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: عقیقہ اس ذبیحہ کو کہتے ہیں جو نومولود کی طرف سے ذبح کیا جاتا ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ اصل میں عقیقہ ان بالوں کو کہتے ہیں جو ماں کے پیٹ میں نومولود کے سر پر نکلتے ہیں، اس حالت میں نومولود کی طرف سے جو جانور ذبح کیا جاتا ہے اسے عقیقہ کہتے ہیں، ایک قول یہ بھی ہے کہ عقیقہ «عق» سے ماخوذ ہے جس کے معنی پھاڑنے اور کاٹنے کے ہیں، ذبح کی جانے والی بکری کو عقیقہ اس لیے کہا گیا کہ اس کے اعضاء کے ٹکڑے کئے جاتے ہیں اور پیٹ کو چیر پھاڑ دیا جاتا ہے، اس حدیث سے معلوم ہوا کہ لڑکے کی طرف سے دو اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری ذبح کرنی چاہیئے، «شاة» کے لفظ سے یہ استدلال کیا گیا ہے کہ عقیقہ کے جانور میں قربانی کے جانور کی شرائط نہیں ہیں، لیکن بہتر ہے کہ قربانی کے جانور میں شارع نے جن نقائص اور عیوب سے بچنے اور پرہیز کرنے کی ہدایت دی ہے ان کا لحاظ رکھا جائے، عقیقہ کے جانور کا دو دانتا ہونا کسی بھی حدیث سے ثابت نہیں، البتہ «شاة» کا تقاضا ہے کہ وہ بڑی عمر کا ہو۔ اور لفظ «شاة» کا یہ بھی تقاضا ہے کہ گائے اور اونٹ عقیقہ میں جائز نہیں، اگر گائے اور اونٹ عقیقہ میں جائز ہوتے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم صرف «شاة» کا تذکرہ نہ فرماتے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3163)
حدیث نمبر: 19281
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ، أنبأ أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ أَبُو إِسْمَاعِيلَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَأَخْبَرَتْنَا، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكْفَأَتَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ".
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچے کی جانب سے دو ایک جیسی بکریاں اور بچی کی جانب سے ایک بکری عقیقہ کیا جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19281]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4521
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: يُعَقُّ عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافِئَتَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ، قَالَتْ عَائِشَةُ : فَعَقَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْحَسَنِ ، وَالْحُسَيْنِ ، شَاتَيْنِ شَاتَيْنِ يَوْمَ السَّابِعِ، وَأَمَرَ أَنْ يُمَاطَ عَنْ رَأْسِهِ الْأَذَى، وَقَالَ: «اذْبَحُوا عَلَى اسْمِهِ، وَقُولُوا: بِاسْمِ اللهِ، اللهُ أَكْبَرُ، اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ، هَذِهِ عَقِيقَةُ فُلَانٍ» .
قَالَ: وَكَانُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ تُؤْخَذُ قُطْنَةٌ تُجْعَلُ فِي دَمِ الْعَقِيقَةِ، ثُمَّ تُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَجْعَلُوا مَكَانَ الدَّمِ خَلُوقًا.
قَالَ: وَكَانُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ تُؤْخَذُ قُطْنَةٌ تُجْعَلُ فِي دَمِ الْعَقِيقَةِ، ثُمَّ تُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَجْعَلُوا مَكَانَ الدَّمِ خَلُوقًا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے (جسے عمرہ رحمہ اللہ نے نقل کیا) کہ انہوں نے فرمایا: ”لڑکے کی طرف سے دو ہم پلہ (یکساں) بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری عقیقہ کی جائے گی“، نیز سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کی جانب سے ان کی ولادت کے ساتویں دن دو دو بکریاں ذبح فرما کر عقیقہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ بچے کے سر سے اذیت (پیدائشی بال) دور کر دیے جائیں اور ہدایت فرمائی کہ: ”بچے کے نام پر ذبح کرو اور کہو: «بِسْمِ اللَّهِ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ، هَذِهِ عَقِيقَةُ فُلَانٍ» ”اللہ کے نام کے ساتھ، اللہ سب سے بڑا ہے، اے اللہ! یہ تیری ہی عطا ہے اور تیرے ہی لیے ہے، یہ فلاں (بچے کا نام لیں) کا عقیقہ ہے““، راوی کہتے ہیں کہ زمانہ جاہلیت میں لوگ روئی کا ٹکڑا عقیقے کے خون میں بھگو کر بچے کے سر پر رکھ دیا کرتے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ خون کی جگہ ’خلوق‘ (زعفران آمیز خوشبو) استعمال کی جائے۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4521]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق والتمام»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5594، 5595، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1049، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4795/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4504»
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق والتمام»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5594، 5595، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1049، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4795/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4504»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4648
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنِي ابْنُ خُثَيْمٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: أَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْعَقِيقَةِ عَنِ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافِئَتَانِ، وَعَنِ الْجَارِيَةِ شَاةٌ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عقیقہ کے متعلق یہ حکم ارشاد فرمایا کہ ”لڑکے کی جانب سے ایک جیسی دو بکریاں اور لڑکی کی جانب سے ایک بکری ذبح کی جائے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4648]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1513، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3163، وأخرجه فتح الباري برقم: 5154، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 7955، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1839، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5313، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1039، وأخرجه شرح السنة برقم: 2818، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4796/4، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1845، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4629»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1513، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3163، وأخرجه فتح الباري برقم: 5154، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 7955، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1839، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5313، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1039، وأخرجه شرح السنة برقم: 2818، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4796/4، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 1845، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4629»