الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب مَا جَاءَ فِي خُلُودِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ
باب: جنتی ہمیشہ جنت میں رہیں گے اور جہنمی ہمیشہ جہنم میں رہیں گے۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 2558 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
صحیح بخاری: 4730
صحیح مسلم: 7181
مسند احمد: 11066
مسند عبداللہ بن مبارک: 132
اللؤلؤ والمرجان: 1811
الفتح الربانی: 13332
11 تا 12
حدیث نمبر: 522
«إذا دخل أهل الجنة الجنة وأهل النار النار يجاء بالموت كأنه كبش أملح فيوقف بين الجنة والنار فيقال: يا أهل الجنة هل تعرفون هذا؟ فيشرئبون فينظرون ويقولون: نعم هذا الموت وكلهم قد رآه, ثم ينادى: يا أهل النار هل تعرفون هذا؟ فيشرئبون فينظرون فيقولون: نعم هذا الموت وكلهم قد رآه فيؤمر به فيذبح ويقال: يا أهل الجنة خلود ولا موت ويا أهل النار خلود ولا موت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب اہل جنت جنت میں اور اہل جہنم جہنم میں داخل ہو جائیں گے تو موت کو ایک چتکبرے مینڈھے کی صورت میں لایا جائے گا اور اسے جنت اور جہنم کے درمیان کھڑا کیا جائے گا، پھر کہا جائے گا: اے اہل جنت! کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ اپنی گردنیں اٹھا کر دیکھیں گے اور کہیں گے: ہاں، یہ موت ہے۔ اور ان سب نے اسے دیکھا ہوگا۔ پھر پکارا جائے گا: اے اہل جہنم! کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ بھی گردنیں اٹھا کر دیکھیں گے اور کہیں گے: ہاں، یہ موت ہے۔ اور ان سب نے اسے دیکھا ہوگا۔ پھر حکم دیا جائے گا تو اسے ذبح کر دیا جائے گا اور کہا جائے گا: اے اہل جنت! اب تم نے ہمیشہ یہیں رہنا ہے اور کوئی موت نہیں، اور اے اہل جہنم! اب تم نے ہمیشہ یہیں رہنا ہے اور کوئی موت نہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 522]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت هـ] عن أبي سعيد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7998
«يؤتى بالموت كأنه كبش أملح حتى يوقف على السور بين الجنة والنار فيقال: يا أهل الجنة! فيشرئبون ويقال: يا أهل النار! فيشرئبون فيقال: هل تعرفون هذا؟ فيقولون: نعم هذا الموت فيضجع ويذبح فلولا أن الله قضى لأهل الجنة الحياة والبقاء لماتوا فرحا ولولا أن الله قضى لأهل النار الحياة فيها لماتوا ترحا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”موت کو ایک چتکبرے مینڈھے کی صورت میں لایا جائے گا یہاں تک کہ اسے جنت اور جہنم کے درمیان دیوار پر کھڑا کر دیا جائے گا، تو کہا جائے گا: اے جنت والو! تو وہ گردنیں اٹھا کر دیکھیں گے، اور کہا جائے گا: اے جہنم والو! تو وہ بھی گردنیں اٹھا کر دیکھیں گے، پھر کہا جائے گا: کیا تم اسے پہچانتے ہو؟ وہ کہیں گے: ہاں، یہ موت ہے۔ پھر اسے لٹا کر ذبح کر دیا جائے گا۔ پس اگر اللہ نے جنت والوں کے لیے ہمیشہ کی زندگی مقرر نہ کی ہوتی تو وہ خوشی سے مر جاتے، اور اگر اللہ نے جہنم والوں کے لیے اس میں ہمیشہ کی زندگی مقرر نہ کی ہوتی تو وہ غم سے مر جاتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7998]

تخریج الحدیث: «(حسن) [ت] عن أبي سعيد. الترغيب 4/278.»
قال الشيخ الألباني: حسن