🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. باب وَمِنْ سُورَةِ الْحَدِيدِ
باب: سورۃ الحدید سے بعض آیات کی تفسیر۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 3298 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن ترمذی: 3298
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 283، 11402
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3120
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3298
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ , المعنى واحد، قَالُوا: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: بَيْنَمَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ وَأَصْحَابُهُ إِذْ أَتَى عَلَيْهِمْ سَحَابٌ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَلْ تَدْرُونَ مَا هَذَا؟ " فَقَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " هَذَا الْعَنَانُ، هَذِهِ رَوَايَا الْأَرْضِ يَسُوقُهُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى إِلَى قَوْمٍ لَا يَشْكُرُونَهُ وَلَا يَدْعُونَهُ "، قَالَ: " هَلْ تَدْرُونَ مَا فَوْقَكُمْ؟ " قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " فَإِنَّهَا الرَّقِيعُ سَقْفٌ مَحْفُوظٌ وَمَوْجٌ مَكْفُوفٌ، ثُمَّ قَالَ: " هَلْ تَدْرُونَ كَمْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهَا؟ " قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهَا مَسِيرَةُ خَمْسِ مِائَةِ سَنَةٍ "، ثُمَّ قَالَ: " هَلْ تَدْرُونَ مَا فَوْقَ ذَلِكَ؟ " قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " فَإِنَّ فَوْقَ ذَلِكَ سَمَاءَيْنِ مَا بَيْنَهُمَا مَسِيرَةُ خَمْسِ مِائَةِ سَنَةٍ، حَتَّى عَدَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ مَا بَيْنَ كُلِّ سَمَاءَيْنِ كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، ثُمَّ قَالَ: " هَلْ تَدْرُونَ مَا فَوْقَ ذَلِكَ؟ " قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " فَإِنَّ فَوْقَ ذَلِكَ الْعَرْشَ وَبَيْنَهُ وَبَيْنَ السَّمَاءِ بُعْدُ مَا بَيْنَ السَّمَاءَيْنِ "، ثُمَّ قَالَ: " هَلْ تَدْرُونَ مَا الَّذِي تَحْتَكُمْ؟ " قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " فَإِنَّهَا الْأَرْضُ "، ثُمَّ قَالَ: " هَلْ تَدْرُونَ مَا الَّذِي تَحْتَ ذَلِكَ؟ " قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: " فَإِنَّ تَحْتَهَا الأَرْضَ الأُخْرَى بَيْنَهُمَا مَسِيرَةُ خَمْسِ مِائَةِ سَنَةٍ، حَتَّى عَدَّ سَبْعَ أَرَضِينَ بَيْنَ كُلِّ أَرْضَيْنِ مَسِيرَةُ خَمْسِ مِائَةِ سَنَةٍ "، ثُمَّ قَالَ: " وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَوْ أَنَّكُمْ دَلَّيْتُمْ رَجُلًا بِحَبْلٍ إِلَى الْأَرْضِ السُّفْلَى لَهَبَطَ عَلَى اللَّهِ "، ثُمَّ قَرَأَ: هُوَ الأَوَّلُ وَالآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ سورة الحديد آية 3 ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، قَالَ: وَيُرْوَى عَنْ أَيُّوبَ، وَيُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، وَعَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، قَالُوا: لَمْ يَسْمَعِ الْحَسَنُ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَفَسَّرَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ هَذَا الْحَدِيثَ، فَقَالُوا: إِنَّمَا هَبَطَ عَلَى عِلْمِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ وَسُلْطَانِهِ، عِلْمُ اللَّهِ وَقُدْرَتُهُ وَسُلْطَانُهُ فِي كُلِّ مَكَانٍ، وَهُوَ عَلَى الْعَرْشِ كَمَا وَصَفَ فِي كِتَابهِ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ اس دوران کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ بیٹھے ہوئے تھے، ان پر ایک بدلی آئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: ”یہ بادل ہے اور یہ زمین کو سیراب کرنے والے (بادل) ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس بادل کو ایک ایسی قوم کے پاس ہانک کر لے جا رہا ہے جو اس کی شکر گزار نہیں ہے اور نہ ہی اس کو پکارتے ہیں“، پھر آپ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو تمہارے اوپر کیا ہے؟“ لوگوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: ”یہ آسمان «رقیع» ہے، ایسی چھت ہے جو (جنوں سے) محفوظ کر دی گئی ہے، ایک ایسی (لہر) ہے جو (بغیر ستون کے) روکی ہوئی ہے“، پھر آپ نے پوچھا: ”کیا تم جانتے ہو کہ کتنا فاصلہ ہے تمہارے اور اس کے درمیان؟“ لوگوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: ”تمہارے اور اس کے درمیان پانچ سو سال مسافت کی دوری ہے“، پھر آپ نے پوچھا: ”کیا تمہیں معلوم ہے اور اس سے اوپر کیا ہے؟“ لوگوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول کو زیادہ معلوم ہے، آپ نے فرمایا: ”اس کے اوپر دو آسمان ہیں جن کے بیچ میں پانچ سو سال کی مسافت ہے“۔ ایسے ہی آپ نے سات آسمان گنائے، اور ہر دو آسمان کے درمیان وہی فاصلہ ہے جو آسمان و زمین کے درمیان ہے، پھر آپ نے پوچھا: ”اور اس کے اوپر کیا ہے؟“ لوگوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، اور اس کے رسول آپ نے فرمایا: ”اس کے اوپر عرش ہے، عرش اور آسمان کے درمیان اتنی دوری ہے جتنی دوری دو آسمانوں کے درمیان ہے“، آپ نے پوچھا: ”کیا تم جانتے ہو تمہارے نیچے کیا ہے؟ لوگوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں: آپ نے فرمایا: ”یہ زمین ہے“، آپ نے فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو اس کے نیچے کیا ہے؟“، لوگوں نے کہا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں آپ نے فرمایا: ”اس کے نیچے دوسری زمین ہے، ان دونوں کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت کی دوری ہے“، اس طرح آپ نے سات زمینیں شمار کیں، اور ہر زمین کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت کی دوری بتائی، پھر آپ نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! اگر تم کوئی رسی زمین کی نچلی سطح تک لٹکاؤ تو وہ اللہ ہی تک پہنچے گی، پھر آپ نے آیت «هو الأول والآخر والظاهر والباطن وهو بكل شيء عليم» ”وہی اول و آخر ہے وہی ظاہر و باطن ہے اور وہ ہر چیز سے باخبر ہے“ (الحدید: ۳)، پڑھی“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے غریب ہے،
۲- ایوب، یونس بن عبید اور علی بن زید سے مروی ہے، ان لوگوں نے کہا ہے کہ حسن بصری نے ابوہریرہ سے نہیں سنا ہے،
۳- بعض اہل علم نے اس حدیث کی تفسیر کرتے ہوئے کہا: مراد یہ ہے کہ وہ رسی اللہ کے علم پر اتری ہے، اور اللہ کا علم اور اس کی قدرت و حکومت ہر جگہ ہے اور جیسا کہ اس نے اپنی کتاب (قرآن مجید) میں اپنے متعلق بتایا ہے وہ عرش پر مستوی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3298]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 12253) (ضعیف) (ابوہریرہ رضی الله عنہ سے حسن بصری کا سماع نہیں ہے، نیز وہ مدلس ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف ظلال الجنة (578) // ضعيف الجامع الصغير (6094) ، المشكاة (5735) //
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
الحسن البصري عنعن
ولبعض الحديث شواهد
انوار الصحيفة ص 288

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 283
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ مَرَّتْ سَحَابَةٌ، فَقَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا هَذِهِ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الْعَنَانُ وَزَوَايَا الْأَرْضِ يَسُوقُهُ اللَّهُ إِلَى مَنْ لَا يَشْكُرُهُ مِنْ عِبَادِهِ وَلَا يَدْعُونَهُ، أَتَدْرُونَ مَا هَذِهِ فَوْقَكُمْ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الرَّقِيعُ، مَوْجٌ مَكْفُوفٌ، وَسَقْفٌ مَحْفُوظٌ، أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهَا؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ"، ثُمَّ قَالَ:" أَتَدْرُونَ مَا الَّتِي فَوْقَهَا؟" قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" سَمَاءٌ أُخْرَى. أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهَا؟ قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ". حَتَّى عَدَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا فَوْقَ ذَلِكَ". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الْعَرْشُ". قَالَ: تَدْرُونَ كَمْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ السَّمَاءِ السَّابِعَةِ؟" قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ"، ثُمَّ قَالَ:" أَتَدْرُونَ مَا هَذِهِ تَحْتَكُمْ؟" قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أَرْضٌ، أَتَدْرُونَ مَا تَحْتَهَا؟" قُلْنَا: اللَّهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أَرْضٌ أُخْرَى، أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَهُمَا؟" قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ سَبْعِمِائَةِ عَامٍ"، حَتَّى عَدَّ سَبْعَ أَرَضِينَ، ثُمَّ قَالَ:" وَايْمُ اللَّهِ، لَوْ دَلَّيْتُمْ بِحَبْلٍ لَهَبَطَ"، ثُمَّ قَرَأَ:" هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ أَنَّهُ ذَكَرَ: بَيْنَ كُلِّ أَرْضٍ وَأَرْضٍ خَمْسَمِائَةِ عَامٍ، وَهُنَا سَبْعُمِائَةِ عَامٍ، وَعِنْدَهُ أَيْضًا:" لَوْ دَلَّيْتُمْ بِحَبْلٍ لَهَبَطَ عَلَى اللَّهِ"، وَهُنَا لَمْ يَذْكُرِ الْجَلَالَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اس دوران بادل گزرا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو، یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، آپ نے ارشاد فرمایا: یہ عنان ہے اور یہ زمین کے دور دراز کے گوشوں تک جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے اُن لوگوں کی طرف بھی بھیج دیتا ہے کہ اُس کے بندوں میں سے جو لوگ اُس کا شکر نہیں کرتے ہیں، اور اُس کی عبادت نہیں کرتے ہیں، کیا تم لوگ جانتے ہو، اس کے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: (اس سے اوپر) رقیع ہے، جو ایک مکفوف موج ہے اور محفوظ چھت ہے، کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو؟ کہ تمہارے اور اُس کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ اُس سے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: دوسرا آسمان ہے، کیا تم جانتے ہو؟ تمہارے اور اس کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، یہاں تک کہ آپ نے سات آسمانوں کو شمار کروایا، پھر آپ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ اس سے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عرش ہے، آپ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ اُس (یعنی عرش) اور ساتویں آسمان کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ تمہارے نیچے کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: زمین ہے، کیا تم جانتے ہو؟ اُس کے نیچے کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ بہتر جانتا ہے، آپ نے فرمایا: ایک اور زمین ہے، کیا تم جانتے ہو؟ دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: سات سو سال کی مسافت کا، یہاں تک کہ آپ نے سات زمینیں شمار کروائیں، پھر آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر تم کوئی رسی لٹکاؤ گے تو وہ نیچے جائے گی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہی اول ہے، آخر ہے، ظاہر ہے، باطن ہے، اور وہ ہر چیز کے بارے میں علم رکھنے والا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: دو زمینوں کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے“ جبکہ یہاں یہ ذکر ہوا ہے کہ وہ فاصلہ سات سو سال کی مسافت کا ہے، اسی طرح امام ترمذی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں، اگر تم کوئی رسی لٹکاؤ گے تو وہ اللہ تعالیٰ پر جائے گی“۔ اور یہاں اسم جلالت ذکر نہیں ہوا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 283]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 370/2 اورده المؤلف فى زوائد المسند 3325، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3298، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8610»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11402
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ مَرَّتْ سَحَابَةٌ، فَقَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا هَذِهِ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الْعَنَانُ وَرَوَايَا الْأَرْضِ يَسُوقُهُ اللَّهُ إِلَى مَنْ لَا يَشْكُرُهُ مِنْ عِبَادِهِ وَلَا يَدْعُونَهُ، أَتَدْرُونَ مَا هَذِهِ فَوْقَكُمْ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الرَّقِيعُ مَوْجٌ مَكْفُوفٌ وَسَقْفٌ مَحْفُوظٌ، أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهَا؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِ مِائَةِ عَامٍ". ثُمَّ قَالَ:" مَا الَّذِي فَوْقَهَا؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" سَمَاءٌ أُخْرَى، أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهَا؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِ مِائَةِ عَامٍ". حَتَّى عَدَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا فَوْقَ ذَلِكَ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الْعَرْشُ". ثُمَّ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ كَمْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ السَّمَاءِ السَّابِعَةِ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِ مِائَةِ عَامٍ". ثُمَّ قَالَ: [ أَتَدْرُونَ ] مَا هَذِهِ تَحْتَكُمْ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أَرْضٌ، تَدْرُونَ مَا تَحْتَهَا؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أَرْضٌ أُخْرَى، أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَهُمَا؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ سَبْعِ مِائَةِ عَامٍ". حَتَّى عَدَّ سَبْعَ أَرَاضِينَ، ثُمَّ قَالَ:" وَايْمُ اللَّهِ، لَوْ دَلَّيْتُمْ [ أَحَدَكُمْ ] بِحَبْلٍ [ إِلَى الْأَرْضِ السُّفْلَى السَّابِعَةِ ] لَهَبَطَ"، ثُمَّ قَرَأَ هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ. قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، غَيْرَ أَنَّهُ ذَكَرَ أَنَّ بَيْنَ كُلِّ أَرْضٍ وَالْأَرْضِ الْأُخْرَى خَمْسَ مِائَةِ عَامٍ، وَهُنَا سَبْعُ مِائَةٍ، فَقَالَ فِي آخِرِهِ:" لَوْ دَلَّيْتُمْ بِحَبْلٍ لَهَبَطَ عَلَى اللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اسی دوران ایک بادل وہاں سے گزرا، آپ نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ عنان ہے اور زمین کو سیراب کرنے والا ہے، اسے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کی طرف بھیجا ہے، اس کے بندوں میں سے جو اس کا شکر نہیں کرتے اور اس کی عبادت نہیں کرتے، کیا تم لوگ جانتے ہؤ، ان (بادلوں) کے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رقیع ہے، جو ایک مکفوف موج ہے اور ایک محفوظ چھت ہے، کیا تم جانتے ہو کہ تم لوگوں کے اور اُس کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا، پھر آپ نے دریافت کیا: اس کے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دوسرا آسمان ہے، کیا تم لوگ جانتے ہو تمہارے اور اس کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا، یہاں تک کہ آپ نے سات آسمان شمار کروائے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو، اس کے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عرش ہے، پھر آپ نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ کہ اُس (عرش) کے اور ساتویں آسمان کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو تمہارے نیچے کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زمین ہے، کیا تم لوگ جانتے ہو، اس کے نیچے کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک اور زمین ہے، کیا تم جانتے ہو، ان دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سات سو سال کی مسافت کا، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سات زمینیں شمار کروائیں، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! اگر تم میں سے کوئی ایک شخص، ساتویں زمین تک کوئی رسی لٹکائے، تو وہ وہیں پہنچے گی، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی ہے: ”وہی اول ہے، آخر ہے، ظاہر ہے، باطن ہے، اور وہ ہر شے کے بارے میں علم رکھنے والا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ ایک زمین سے دوسری زمین کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، اور یہاں یہ ذکر ہے، کہ سات سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، اور ان کی روایت کے آخر میں یہ الفاظ ہیں: ”اگر تم رسی لٹکاؤ گے، تو وہ اللہ تعالیٰ پر ہی جائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11402]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (370/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8610، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9559»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3120
«الجنة مائة درجة ما بين كل درجتين كما بين السماء والأرض»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جنت کے سو درجے ہیں، ہر دو درجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3120]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ابن مردويه] عن أبي هريرة. الصحيحة 918: خ، حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں