🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
127. باب دُعَاءِ أُمِّ سَلَمَةَ
باب: ام سلمہ رضی الله عنہا کی دعا کا بیان
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 3592 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
سنن ترمذی: 3592
صحیح مسلم: 1358
سنن نسائی: 886، 887
مسند احمد: 4627، 5722
الفتح الربانی: 1554، 5446
الجامع الكامل: 1951، 10995
السنن الكبرى للبيهقي: 2267
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5728
11 تا 12
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2267
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، ثنا تَمِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْهَرَوِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: أَبُو النَّضْرِ وَثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا أَبُو ثَوْرٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ:" بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُصَلِّي إِذْ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا"، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ الْقَائِلُ كَلِمَةَ كَذَا وَكَذَا؟" فَقَالَ رَجُلٌ: أَنَا يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ:" عَجِبْتُ لَهَا، فُتِحَتْ لَهَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ" قَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: فَمَا تَرَكْتُهُنَّ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُنَّ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کر رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یہ کہتے ہوئے سنا: «اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا، وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا» ”اللہ سب سے بڑا ہے بڑائی والا اور ہر قسم کی بے شمار تعریف اسی کے لیے ہے اور صبح و شام اللہ پاک ہے۔“ نماز کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کلمات کس نے کہے تھے؟“ ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے کہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے ان کلمات پر تعجب ہوا، ان کے لیے آسمان کے دروازے کھولے گئے۔“ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب سے میں نے یہ کلمات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن رکھے ہیں، میں نے کبھی ان کو نہیں چھوڑا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2267]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5728
حَدَّثَنَا خَلِيفَةُ بْنُ خَيَّاطٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، حَدَّثَهُمْ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلهِ كَثِيرًا، وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ، قَالَ: أَيُّكُمْ صَاحِبُ الْكَلِمَاتِ؟ فَسَكَتَ الْقَوْمُ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: أَنَا قُلْتُهَا يَا رَسُولَ اللهِ وَمَا أَرَدْتُ بِهَا إِلَّا الْخَيْرَ.
فَقَالَ رَسُولُ اللهِ: فُتِحَتْ لَهَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ.
قَالَ ابْنُ عُمَرَ : فَمَا تَرَكْتُهَا مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهَا.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز ادا کر رہا تھا کہ اسی دوران مجمع میں سے ایک شخص نے یہ کلمات کہے: «اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا، وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا» ”اللہ سب سے بڑا ہے، بہت زیادہ بڑائی والا، اور تمام تر تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو بہت زیادہ ہیں، اور اللہ تعالیٰ صبح و شام ہر عیب سے پاک ہے“، پس جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز مکمل فرما چکے تو دریافت فرمایا: ”تم میں سے ان کلمات کو کہنے والا کون ہے؟“ تو لوگ خاموش رہے، پھر ایک شخص نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے یہ کلمات کہے تھے اور میرا مقصد محض خیر و بھلائی ہی تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان کلمات کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے گئے“، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ”جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے، اس کے بعد سے میں نے کبھی ان کلمات کو ترک نہیں کیا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5728]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 601، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3592، وأخرجه سنن النسائي برقم: 886، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4613، 5689، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 1058، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5702»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں