الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. باب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ مَنْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَصَحِبَهُ
باب:: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے اور آپ کے ساتھ رہنے والوں کے مناقب و فضائل کا بیان
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 3859 (کل: 23 مقامات، 9 کتب)
سنن ترمذی: 3859
اللؤلؤ والمرجان: 1646
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3295
21 تا 23
حدیث نمبر: 3295
«خير الناس قرني ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم ثم يجيء أقوام تسبق شهادة أحدهم يمينه ويمينه شهادته»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بہترین لوگ میرا زمانہ ہے، پھر وہ جو اس کے بعد آئیں، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں، پھر ایسے لوگ آئیں گے کہ ان میں سے کسی کی گواہی اس کی قسم سے پہلے آ جائے گی، اور اس کی قسم اس کی گواہی سے پہلے آ جائے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3295]
”بہترین لوگ میرا زمانہ ہے، پھر وہ جو اس کے بعد آئیں، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں، پھر ایسے لوگ آئیں گے کہ ان میں سے کسی کی گواہی اس کی قسم سے پہلے آ جائے گی، اور اس کی قسم اس کی گواہی سے پہلے آ جائے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3295]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت] عن ابن مسعود. الصحيحة 700.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10299
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبِيدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ يَسْبِقُ أَيْمَانُهُمْ شَهَادَاتِهِمْ، وَشَهَادَاتُهُمْ أَيْمَانَهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں، پھر ایسے لوگ آئیں گے جن کی قسمیں ان کی گواہیوں سے اور ان کی گواہیاں ان کی قسموں سے پہلے آ جائیں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10299]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 165، حدیث 10337»
حدیث نمبر: 10300
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ ، أَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّحْوِيُّ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبِيدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ؟ فَقَالَ: " قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ يَسْبِقُ شَهَادَةُ أَحَدِهِمْ يَمِينَهُ، وَيَمِينُهُ شَهَادَتَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کون سے لوگ بہترین ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا زمانہ، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں، پھر ایسے لوگ آئیں گے جن میں سے کسی کی گواہی اس کی قسم سے اور اس کی قسم اس کی گواہی سے پہلے آ جائے گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10300]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 165، حدیث 10338»