الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. باب مَا جَاءَ فِي التَّمَتُّعِ
باب: حج تمتع کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 824 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن ترمذی: 824
حدیث نمبر: 824
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، أَخْبَرَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الشَّامِ وَهُوَ يَسْأَلُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: هِيَ حَلَالٌ، فَقَالَ الشَّامِيُّ: إِنَّ أَبَاكَ قَدْ نَهَى عَنْهَا، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ: أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ أَبِي نَهَى عَنْهَا وَصَنَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَأَمْرَ أَبِي نَتَّبِعُ أَمْ أَمْرَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: الرَّجُلُ بَلْ أَمْرَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: لَقَدْ صَنَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابن شہاب زہری کہتے ہیں کہ سالم بن عبداللہ نے ان سے بیان کیا کہ انہوں نے اہل شام میں سے ایک شخص سے سنا، وہ عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے حج میں عمرہ سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں پوچھ رہا تھا، تو عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما نے کہا: یہ جائز ہے۔ اس پر شامی نے کہا: آپ کے والد نے تو اس سے روکا ہے؟ عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما نے کہا: ذرا تم ہی بتاؤ اگر میرے والد کسی چیز سے روکیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کیا ہو تو میرے والد کے حکم کی پیروی کی جائے گی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی، تو اس نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث (۸۲۲) حسن ہے،
۲- اس باب میں علی، عثمان، جابر، سعد، اسماء بنت ابی بکر اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- صحابہ کرام وغیرہم میں سے ایک جماعت نے اسی کو پسند کیا ہے کہ حج میں عمرہ کو شامل کر کے حج تمتع کرنا درست ہے،
۴- اور حج تمتع یہ ہے کہ آدمی حج کے مہینوں میں عمرہ کے ذریعہ داخل ہو، پھر عمرہ کر کے وہیں ٹھہرا رہے یہاں تک کہ حج کر لے تو وہ متمتع ہے، اس پر ہدی کی جو اسے میسر ہو قربانی لازم ہو گی، اگر اسے ہدی نہ مل سکے تو حج میں تین دن اور گھر لوٹ کر سات دن کے روزے رکھے،
۵- متمتع کے لیے مستحب ہے کہ جب وہ حج میں تین روزے رکھے تو ذی الحجہ کے (ابتدائی) دس دنوں میں رکھے اور اس کا آخری روزہ یوم عرفہ کو ہو، اور صحابہ کرام میں سے بعض اہل علم جن میں ابن عمر اور عائشہ رضی الله عنہم بھی شامل ہیں کے قول کی رو سے اگر وہ دس دنوں میں یہ روزے نہ رکھ سکے تو ایام تشریق میں رکھ لے۔ یہی مالک، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے،
۶- اور بعض کہتے ہیں: ایام تشریق میں روزہ نہیں رکھے گا۔ یہ اہل کوفہ کا قول ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
اہل حدیث حج میں عمرہ کو شامل کر کے حج تمتع کرنے کو پسند کرتے ہیں، یہی شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 824]
۱- ابن عباس رضی الله عنہما کی حدیث (۸۲۲) حسن ہے،
۲- اس باب میں علی، عثمان، جابر، سعد، اسماء بنت ابی بکر اور ابن عمر رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- صحابہ کرام وغیرہم میں سے ایک جماعت نے اسی کو پسند کیا ہے کہ حج میں عمرہ کو شامل کر کے حج تمتع کرنا درست ہے،
۴- اور حج تمتع یہ ہے کہ آدمی حج کے مہینوں میں عمرہ کے ذریعہ داخل ہو، پھر عمرہ کر کے وہیں ٹھہرا رہے یہاں تک کہ حج کر لے تو وہ متمتع ہے، اس پر ہدی کی جو اسے میسر ہو قربانی لازم ہو گی، اگر اسے ہدی نہ مل سکے تو حج میں تین دن اور گھر لوٹ کر سات دن کے روزے رکھے،
۵- متمتع کے لیے مستحب ہے کہ جب وہ حج میں تین روزے رکھے تو ذی الحجہ کے (ابتدائی) دس دنوں میں رکھے اور اس کا آخری روزہ یوم عرفہ کو ہو، اور صحابہ کرام میں سے بعض اہل علم جن میں ابن عمر اور عائشہ رضی الله عنہم بھی شامل ہیں کے قول کی رو سے اگر وہ دس دنوں میں یہ روزے نہ رکھ سکے تو ایام تشریق میں رکھ لے۔ یہی مالک، شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے،
۶- اور بعض کہتے ہیں: ایام تشریق میں روزہ نہیں رکھے گا۔ یہ اہل کوفہ کا قول ہے۔
اہل حدیث حج میں عمرہ کو شامل کر کے حج تمتع کرنے کو پسند کرتے ہیں، یہی شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 824]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 6862) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5451
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ: جَلَسَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ وَأَنَا مَعَهُ، فَقَالَ لَهُ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَا تَرَى فِي التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ؟ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللهِ : حَسَنٌ جَمِيلٌ لِمَنْ صَنَعَ ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: فَإِنَّ أَبَاكَ قَدْ كَانَ يَنْهَى عَنْهَا فَغَضِبَ عَبْدُ اللهِ ، ثُمَّ قَالَ: وَيْلَكَ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ أَبِي نَهَى عَنْهَا، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ عَمِلَ بِهَا، أَمْرَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَأْخُذُ أَمْ بِأَمْرِ أَبِي؟ قَالَ: لَا، بَلْ بِأَمْرِ رَسُولِ اللهِ، قَالَ: فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ فَعَلَ ذَلِكَ، فَقُمْ لِشَأْنِكَ.
سالم بن عبد اللہ بن عمر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ملکِ شام کا ایک شخص سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آ کر بیٹھا جبکہ میں بھی ان کے ساتھ موجود تھا، اس شخص نے آپ سے دریافت کیا: ”اے ابو عبد الرحمن! آپ حج کے ساتھ عمرہ ملانے یعنی «التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ» ”حج تک عمرہ سے فائدہ اٹھانے“ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟“ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جو یہ کرے، اس کے لیے یہ بہت عمدہ اور خوبصورت عمل ہے۔“ اس شخص نے کہا: ”لیکن آپ کے والد (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) تو اس سے منع کیا کرتے تھے؟“ یہ سن کر سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما غصے میں آ گئے اور فرمایا: ”تیری ہلاکت ہو! مجھے یہ بتاؤ کہ اگر میرے والد نے اس سے منع کیا ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے خود انجام دیا ہو، تو کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی اتباع کرو گے یا میرے والد کے حکم کی؟“ اس نے عرض کیا: ”نہیں (والد کے حکم کی نہیں)، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی۔“ آپ نے فرمایا: ”تو یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ عمل کیا ہے، اب تم اپنے کام سے جاؤ۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5451]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه الطحاوى في "شرح المعانى" (2/ 142)، وابن عبد البر في "التمهيد" (8/ 209)، وابن حزم في "حجة الوداع" (رقم 424) والخطيب في "المتفق والمفترق" (رقم 1415)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5428»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 5563
حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الشَّامِ يَسْأَلُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنِ الْمُتَمَتِّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: «هُوَ حَلَالٌ» ، قَالَ الشَّامِيُّ: فَإِنَّ أَبَاكَ قَدْ نَهَى. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: «أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ أَبِي نَهَى عَنْهَا، وَصَنَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، أَمْرَ أَبِي تَتَّبِعُ أَوْ أَمْرَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم؟» ، فَقَالَ: الشَّامِيُّ: بَلْ أَمْرَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم. فَقَالَ: «قَدْ صَنَعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم»
سالم بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ملکِ شام کے ایک باشندے کو سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے حج کے ساتھ عمرہ کا فائدہ اٹھانے (حجِ تمتع) کے متعلق سوال کرتے ہوئے سنا، تو سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ حلال ہے“، اس شامی شخص نے کہا کہ آپ کے والدِ محترم نے تو اس سے منع فرمایا تھا؟ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے (جواباً) فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے، اگر میرے والد نے اس سے منع کیا ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے خود کیا ہو، تو کیا تم میرے والد کے حکم کی پیروی کرو گے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی؟“ اس شخص نے عرض کیا کہ بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی، تو سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یقیناً رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے خود کیا ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5563]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 5451)، وأبو أويس: هو عبد الله المدنى»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1606، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1227، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 823، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2732، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1805، وأخرجه فتح الباري برقم: 1694، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1824، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5538»