الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. باب مَا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ
باب: محرم کون کون سے جانور مار سکتا ہے؟
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 838 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن ترمذی: 838
حدیث نمبر: 838
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ: السَّبُعَ الْعَادِيَ وَالْكَلْبَ الْعَقُورَ وَالْفَأْرَةَ وَالْعَقْرَبَ وَالْحِدَأَةَ وَالْغُرَابَ ". قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ، قَالُوا: الْمُحْرِمُ يَقْتُلُ السَّبُعَ الْعَادِيَ، وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، وَالشَّافِعِيِّ، وقَالَ الشَّافِعِيُّ: كُلُّ سَبُعٍ عَدَا عَلَى النَّاسِ أَوْ عَلَى دَوَابِّهِمْ فَلِلْمُحْرِمِ قَتْلُهُ.
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محرم سرکش درندے، کاٹ کھانے والے کتے، چوہا، بچھو، چیل اور کوے مار سکتا ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن ہے،
۲- اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔ وہ کہتے ہیں: محرم ظلم ڈھانے والے درندوں کو مار سکتا ہے، سفیان ثوری اور شافعی کا بھی یہی قول ہے۔ شافعی کہتے ہیں: محرم ہر اس درندے کو جو لوگوں کو یا جانوروں کو ایذاء پہنچائے، مار سکتا ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 838]

تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الحج 40 (1848)، سنن ابن ماجہ/المناسک 91 (3089)، (تحفة الأشراف: 4133)، مسند احمد (3/3) (ضعیف) (سند میں یزید بن ابی زیاد ضعیف راوی ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، ابن ماجة (3089) // ضعيف سنن ابن ماجة برقم (660) ، الإرواء (4 / 226) ، المشكاة (2702) ، ضعيف الجامع الصغير (6433) //
قال الشيخ زبير على زئي:(838) إسناده ضعيف /د 1848، جه 3089
حدیث نمبر: 3249
«خمس من الدواب ليس على المحرم في قتلهن جناح: الغراب والحدأة والفأرة والعقرب والكلب العقور»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”پانچ جانور ہیں جن کے مارنے میں محرم پر کوئی گناہ نہیں: کوا، چیل، چوہا، بچھو، اور کاٹنے والا کتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3249]
”پانچ جانور ہیں جن کے مارنے میں محرم پر کوئی گناہ نہیں: کوا، چیل، چوہا، بچھو، اور کاٹنے والا کتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الخاء./حدیث: 3249]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك حم ق د ن هـ] عن ابن عمر. الصحيحة 1930، الإرواء 1036.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8127
«يقتل المحرم... الكلب العقور والفأرة والعقرب والحدأة والغراب»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”محرم کاٹنے والے کتے، چوہے، بچھو، چیل اور کوے کو قتل کر سکتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8127]
”محرم کاٹنے والے کتے، چوہے، بچھو، چیل اور کوے کو قتل کر سکتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8127]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت هـ] عن أبي سعيد. المشكاة 2702، الإرواء 1036.»
قال الشيخ الألباني: صحيح