🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. باب مَا جَاءَ فِي تَقْبِيلِ الْحَجَرِ
باب: حجر اسود کو بوسہ لینے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 860 (کل: 12 مقامات، 6 کتب)
سنن ترمذی: 860
سنن ابن ماجہ: 2943
مسند احمد: 361
صحیح ابن حبان: 3821، 3822
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 189، 221
المعجم الاوسط: 2019، 3042، 5046، 5825، 7231
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 860
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَابِسِ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يُقَبِّلُ الْحَجَرَ، وَيَقُولُ: " إِنِّي أُقَبِّلُكَ وَأَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ، وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ لَمْ أُقَبِّلْكَ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي بَكْرٍ، وَابْنِ عُمَرَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عابس بن ربیعہ کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب رضی الله عنہ کو حجر اسود کا بوسہ لیتے دیکھا، وہ کہہ رہے تھے: میں تیرا بوسہ لے رہا ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ تو ایک پتھر ہے، اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیرا بوسہ لیتے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے بوسہ نہ لیتا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عمر کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابوبکر اور ابن عمر سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 860]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحج 50 (1597)، و57 (1605)، (1610)، صحیح مسلم/الحج 41 (1270)، سنن ابی داود/ المناسک 47 (1873)، سنن النسائی/الحج 147 (2940)، سنن ابن ماجہ/المناسک 27 (2943)، (تحفة الأشراف: 10473)، مسند احمد (1/26، 46) (صحیح) وأخرجہ کل من: موطا امام مالک/الحج 36 (115)، مسند احمد (1/21، 34، 35، 39، 51، 53، 54)، سنن الدارمی/المناسک 42 (1906) من غیر ہذا الطریق۔»
وضاحت: ۱؎: اپنے اس قول سے عمر رضی الله عنہ لوگوں کو یہ بتانا چاہتے تھے کہ حجر اسود کا چومنا رسول اللہ کے فعل کی اتباع میں ہے نہ کہ اس وجہ سے کہ یہ خود نفع و نقصان پہنچا سکتا ہے جیسا کہ جاہلیت میں بتوں کے سلسلہ میں اس طرح کا لوگ عقیدہ رکھتے تھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2943)
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2943
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ ، قَالَ: رَأَيْتُ الْأُصَيْلِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يُقَبِّلُ الْحَجَرَ، وَيَقُولُ:" إِنِّي لَأُقَبِّلُكَ وَإِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ لَا تَضُرُّ وَلَا تَنْفَعُ، وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ، مَا قَبَّلْتُكَ".
عبداللہ بن سرجس کہتے ہیں کہ میں نے «اصیلع» یعنی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ حجر اسود کو چوم رہے تھے، اور کہہ رہے تھے: میں تجھے چوم رہا ہوں حالانکہ مجھے معلوم ہے کہ تو ایک پتھر ہے، جو نہ نقصان پہنچا سکتا ہے نہ فائدہ، اور میں نے اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے چومتے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے نہ چومتا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2943]
حضرت عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے کم بالوں والے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ حجرِ اسود کو بوسہ دیتے اور فرماتے تھے: ”میں تجھے چوم رہا ہوں، حالانکہ میں جانتا ہوں کہ تو محض ایک پتھر ہے، نہ کسی کو نقصان پہنچا سکتا ہے، نہ نفع دے سکتا ہے۔ اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے چومتے نہ دیکھا ہوتا تو تجھے نہ چومتا۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2943]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحج 41 (1270)، (تحفة الأشراف: 10486)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحج 50 (1597)، 57 (1605)، 60 (1610)، سنن ابی داود/الحج 47 (1873)، سنن الترمذی/الحج 37 (860)، سنن النسائی/الحج 147 (2940)، موطا امام مالک/الحج 36 (115)، مسند احمد (1/21، 26، 34، 35، 39، 46، 51، 53، 54)، سنن الدارمی/المناسک 42 (1906) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: «اصیلع» : «اصلع» کی تصغیر ہے جس کے سر کے اگلے حصے کے بال جھڑ گئے ہوں اس کو «اصلع» کہتے ہیں۔
۲؎: کیونکہ پتھر کا چومنا اسلامی شریعت میں جائز نہیں ہے، اس لیے کہ اس میں کفار کی مشابہت ہے، کیونکہ وہ بتوں تصویروں اور پتھروں کو چومتے ہیں، اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل کے سبب سے حجر اسود کا چومنا خاص کیا گیا ہے، عمر رضی اللہ عنہ نے یہ کہا کہ اگر میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے چومتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں تم کو نہ چومتا، تو پھر دوسری قبروں اور مزاروں کا چومنا کیوں کر جائز ہو گا، عمر رضی اللہ عنہ نے یہ اس لیے فرمایا کہ جاہلیت اور شرک کا زمانہ قریب گزرا تھا، ایسا نہ ہو کہ بعض کچے مسلمان حجر اسود کے چومنے سے دھوکہ کھائیں، اور حجر اسود کو یہ سمجھیں کہ اس میں کچھ قدرت یا اختیار ہے جیسے مشرک بتوں کے بارے میں خیال کرتے تھے، آپ نے بیان کر دیا کہ حجر اسود ایک پتھر ہے اس میں کچھ اختیار اور قدرت نہیں اور اس کا چومنا محض رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدار اور پیروی کے لئے ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 361
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ ، قَالَ: رَأَيْتُ الْأُصَيْلِعَ يَعْنِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يُقَبِّلُ الْحَجَرَ، وَيَقُولُ:" أَمَا إِنِّي أَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ، وَلَكِنْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ".
عبداللہ بن سرجس کہتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ حجر اسود کو بوسہ دے رہے ہیں اور اس سے مخاطب ہو کر فرما رہے ہیں، میں جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے، لیکن میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 361]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1597، م: 1270
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3821
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ، قَالَ: قَبَّلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ الْحَجَرَ، ثُمَّ قَالَ:" وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّكَ حَجَرٌ، وَلَوْلا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ مَا قَبَّلْتُكَ" .
سالم بن عبداللہ اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور فرمایا: اللہ کی قسم! میں یہ بات جانتا ہوں کہ تم ایک پتھر ہو، اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہیں بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا، تو میں تمہیں بوسہ نہ دیتا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3821]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1597، 1605 م، 1610، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1270، وابن الجارود فى "المنتقى"، 497، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2711، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3821، 3822، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1678، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2936، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1873، والترمذي فى (جامعه) برقم: 860، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2943، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9311، وأحمد فى (مسنده) برقم: 100» «رقم طبعة با وزير 3810»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1636): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3822
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَابِسِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ جَاءَ لِلْحَجَرِ فَقَبَّلَهُ، وَقَالَ: " إِنِّي لأَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ مَا تَنْفَعُ وَمَا تَضُرُّ، وَلَوْلا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ مَا قَبَّلْتُكَ".
عابس بن ربیعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ «الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ» (حجر اسود) کے پاس آئے، اس کو بوسہ دیا اور فرمایا: ”میں یہ بات جانتا ہوں کہ تم ایک پتھر ہو، تم نہ کوئی نفع دے سکتے ہو اور نہ کوئی نقصان پہنچا سکتے ہو؛ اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہیں بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا، تو میں تمہیں بوسہ نہ دیتا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الحج/حدیث: 3822]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1597، 1605 م، 1610، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1270، وابن الجارود فى "المنتقى"، 497، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2711، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3821، 3822، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1678، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2936، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1873، والترمذي فى (جامعه) برقم: 860، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2943، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9311، وأحمد فى (مسنده) برقم: 100» «رقم طبعة با وزير 3811»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 189
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، يُقَبِّلُ الْحَجَرَ، وَيَقُولُ: «‏‏‏‏إِنِّي لَأُقَبِّلُكَ وَإِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ لَا تَضُرُّ وَلَا تَنْفَعُ، وَلَكِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَ حَفِيًّا» ‏‏‏‏.
سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، سوید بن غفلہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کو حجرِ اسود کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا اور آپ رضی اللہ عنہ فرما رہے تھے: ”میں تمہیں بوسہ دے رہا ہوں جبکہ میں یہ بخوبی جانتا ہوں کہ تم محض ایک پتھر ہو جو نہ نفع پہنچا سکتا ہے اور نہ نقصان، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ وہ تمہارے ساتھ نہایت والہانہ محبت و اکرام کا معاملہ فرماتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 189]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1520، 1528، 1532، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1270، 1271، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 860، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2936، 2937، 2938، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1873، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2943، وأخرجه مسند أحمد برقم: 100، 132، 177، 227، 276، 327، 363، 382، 383، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1864، 1865، وأخرجه فتح الباري برقم: 1520، وأخرجه مسند البزار برقم: 139، 191، 208، 250، 341، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1715، 1725، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2711، 2714، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5042، 5043، 5821، 7227، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 153، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 184»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 221
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حِزَامِ بْنِ هِشَامِ بْنِ حُبَيْشِ بْنِ الْأَشْقَرِ الْخُزَاعِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَذْكُرُ أَنَّهُ رَأَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يُقَبِّلُ الْحَجَرَ، وَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنَّكَ حَجَرٌ، وَلَكِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ.
ہشام بن حبیش الخزاعی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ حجرِ اسود کا بوسہ لے رہے تھے اور فرما رہے تھے: «أَشْهَدُ أَنَّكَ حَجَرٌ، وَلَكِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُقَبِّلُكَ» ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تو محض ایک پتھر ہے، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیرا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا ہے (اس لیے میں بھی تیرا بوسہ لے رہا ہوں)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 221]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: قال ابن كثير في "مسند الفاروق" (1/ 314): "غريب حسن؛ لأن حزام بن هشام بن حبيش بن خالد الأشقر، روى عنه غير واحد، منهم: عبد الله إدريس، وكيع، ويحيى بن يحيى، وقال أبو حاتم الرازى: "محله الصدق"، وأما أبوه: فروى عن عمر، وعامر وسراقة بن مالك، وعنه ابنه حزام فقط. قاله أبو حاتم الرازى"»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1520، 1528، 1532، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1270، 1271، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 860، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2936، 2937، 2938، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1873، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2943، وأخرجه مسند أحمد برقم: 100، 132، 177، 227، 276، 327، 363، 382، 383، وأخرجه موطأ مالك برقم: 824، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1864، 1865، وأخرجه فتح الباري برقم: 1520، وأخرجه مسند البزار برقم: 139، 191، 208، 250، 341، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1715، 1725، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2711، 2714، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5042، 5043، 5821، 7227، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 153، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 216»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2019
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَيُّوبَ الْمَدِينِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا أَبُو حَمْزَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَابِسِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، اسْتَقْبَلَ الْحَجَرَ، فَقَبَّلَهُ، ثُمَّ قَالَ: I " أَمَا وَاللهِ، إِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ لَا تَمْلِكُ لِي ضَرًّا وَلَا نَفْعًا، وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يُقَبِّلُكَ مَا قَبَّلْتُكَ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا أَبُو حَمْزَةَ I ".
عابس بن ربیعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے حجرِ اسود کا رخ کیا اور اسے بوسہ دیا، پھر فرمایا: ”خبردار! اللہ کی قسم، میں یقیناً یہ جانتا ہوں کہ تو محض ایک پتھر ہے، تو میرے لیے نہ کسی نقصان کا اختیار رکھتا ہے اور نہ نفع کا؛ اور اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے کبھی بوسہ نہ دیتا۔“
اسے منصور سے صرف ابو حمزہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2019]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1597، 1605 (م)، 1610، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1270، 1271، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1350 / 382، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 497، 498، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2711، 2714، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3821، 3822، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 173، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1678، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2936 / 1، 2937 / 1، 2938 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3904، 3908، 3905، 3906، 3907، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1873، والترمذي فى «جامعه» برقم: 860، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1906، 1907، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2943، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9311، 9312، 9315، 9369، وأحمد فى «مسنده» برقم: 100، 133، 178، 231، 234، 280، 331، 367، 386، 388، 387، 389، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 28، 34، 50، والحميدي فى «مسنده» برقم: 9، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 189، 219، 220، 217، 218، 221، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 26، والبزار فى «مسنده» برقم: 139، 191، 208، 215، 250، 277، 278، 341، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1228، 1229، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8913، 9033، 9034، 9035، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14943، 14975، 14974، 14978، 14976، 14977، 14979، والطبراني فى «الصغير» برقم: 171، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1719، 3042، 5046، 5047، 5825، 7231، 7701»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3042
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ قَالَ: نَا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ قَالَ: نَا رَحْمَةُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ عَزْرَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يُقَبِّلُ الْحَجَرَ وَيَقُولُ: وَاللهِ إِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ لَا تَضُرُّ وَلَا تَنْفَعُ، وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ مَا قَبَّلْتُكَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو حجرِ اسود کا بوسہ لیتے ہوئے دیکھا اور وہ فرما رہے تھے: ”اللہ کی قسم! میں یقیناً جانتا ہوں کہ تو محض ایک پتھر ہے، نہ تو نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ نفع، اور اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیرا بوسہ لیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں کبھی تجھے بوسہ نہ دیتا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 3042]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1597، 1605 (م)، 1610، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1270، 1271، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1350 / 382، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 497، 498، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2711، 2714، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3821، 3822، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 173، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1678، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2936 / 1، 2937 / 1، 2938 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3904، 3908، 3905، 3906، 3907، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1873، والترمذي فى «جامعه» برقم: 860، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1906، 1907، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2943، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9311، 9312، 9315، 9369، وأحمد فى «مسنده» برقم: 100، 133، 178، 231، 234، 280، 331، 367، 386، 388، 387، 389، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 28، 34، 50، والحميدي فى «مسنده» برقم: 9، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 189، 219، 220، 217، 218، 221، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 26، والبزار فى «مسنده» برقم: 139، 191، 208، 215، 250، 277، 278، 341، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1228، 1229، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8913، 9033، 9034، 9035، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14943، 14975، 14974، 14978، 14976، 14977، 14979، والطبراني فى «الصغير» برقم: 171، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1719، 2019، 5046، 5047، 5825، 7231، 7701»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5046
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ قَالَ: نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ: نَا الْمُفَضَّلُ بْنُ صَدَقَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَابِسِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ لِلْحَجَرِ: وَاللهِ، إِنِّي لَأَعْلَمُ أَنَّكَ حَجَرٌ، وَلَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُكَ مَا قَبَّلْتُكَ I "، ثُمَّ قَبَّلَهُ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے (حجرِ اسود) پتھر سے مخاطب ہو کر کہا: ”اللہ کی قسم! میں خوب جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہی ہے، اور اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں تجھے بوسہ نہ دیتا۔“ پھر انہوں نے اسے بوسہ دیا۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5046]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1597، 1605 (م)، 1610، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1270، 1271، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1350 / 382، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 497، 498، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2711، 2714، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3821، 3822، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 173، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1678، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2936 / 1، 2937 / 1، 2938 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3904، 3908، 3905، 3906، 3907، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1873، والترمذي فى «جامعه» برقم: 860، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1906، 1907، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2943، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9311، 9312، 9315، 9369، وأحمد فى «مسنده» برقم: 100، 133، 178، 231، 234، 280، 331، 367، 386، 388، 387، 389، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 28، 34، 50، والحميدي فى «مسنده» برقم: 9، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 189، 219، 220، 217، 218، 221، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 26، والبزار فى «مسنده» برقم: 139، 191، 208، 215، 250، 277، 278، 341، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1228، 1229، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8913، 9033، 9034، 9035، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14943، 14975، 14974، 14978، 14976، 14977، 14979، والطبراني فى «الصغير» برقم: 171، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1719، 2019، 3042، 5047، 5825، 7231، 7701»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں