الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
موطا امام مالك رواية ابن القاسم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
جس کی نماز عصر رہ گئی؟
اطراف الحدیث — موطا امام مالك رواية ابن القاسم حدیث نمبر 107 (کل: 43 مقامات، 22 کتب)
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 107
صحیح بخاری: 552
سنن ابوداود: 414
سنن ترمذی: 175
سنن ابن ماجہ: 685
مسند عبداللہ بن عمر: 61
مشکوۃ المصابیح: 594
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 20
صحیح ابن خزیمہ: 335
اللؤلؤ والمرجان: 364
الفتح الربانی: 1142
صحیح ابن حبان: 1469
السنن الكبرى للبيهقي: 2092
المعجم الکبیر للطبرانی: 13052
11 تا 20
حدیث نمبر: 1265
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ فَاتَتْهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ، فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَوَلَدَهُ". قَالَ أَبُو مُحَمَّد: أَوْ مَالَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی نماز عصر چھوٹ جائے گویا کہ اس کے اہل و اولاد مار ڈالے (یا لوٹ لئے) گئے۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا «أو ماله» یعنی اولا د کی جگہ «مال» ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1265]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1267] »
یہ حدیث بھی صحیح ہے۔ تخریج اور گزر چکی ہے۔
یہ حدیث بھی صحیح ہے۔ تخریج اور گزر چکی ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 1263 سے 1265)
یعنی جو شخص عصر کی نماز نہ پڑھے گویا اس کے اہل و عیال مار ڈالے گئے، اور یہ انسان کے لئے بہت ہی خوفناک اور پریشان کن بات ہوگی، معلوم ہوا کہ نمازِ عصر کی اتنی بڑی فضلیت ہے کہ اگر نمازِ عصر ایک بار فوت ہو جائے تو اس کے اہل و عیال، مال و دولت سب فنا ہو گئے، لہٰذا کسی مسلمان کو اس میں سستی اور تاخیر نہیں کرنی چاہیے، الله تعالیٰ سب کو پنج وقتہ نماز کی ادائیگی کی توفیق بخشے۔
آمین
یعنی جو شخص عصر کی نماز نہ پڑھے گویا اس کے اہل و عیال مار ڈالے گئے، اور یہ انسان کے لئے بہت ہی خوفناک اور پریشان کن بات ہوگی، معلوم ہوا کہ نمازِ عصر کی اتنی بڑی فضلیت ہے کہ اگر نمازِ عصر ایک بار فوت ہو جائے تو اس کے اہل و عیال، مال و دولت سب فنا ہو گئے، لہٰذا کسی مسلمان کو اس میں سستی اور تاخیر نہیں کرنی چاہیے، الله تعالیٰ سب کو پنج وقتہ نماز کی ادائیگی کی توفیق بخشے۔
آمین
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح والحديث متفق عليه
حدیث نمبر: 61
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ تَرَكَ صَلاةً يَعْنِي الْعَصْرَ، حَتَّى تَفُوتَهُ، فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ". وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يُصَلِّيهَا وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ نَقِيَّةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیان کرتے ہوئے سنا: ”جس نے نماز عصر چھوڑی حتی کہ وہ رہ گئی تو گویا اس کے اہل اور اس کا مال برباد ہو گیا۔“ اور عبداللہ بن عمر نماز عصر پڑھتے تھے جبکہ سورج صاف چمک رہا ہوتا تھا۔ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 61]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، مواقيت الصلاة، باب اثم من فاتته العصر، رقم الحديث: 552، صحيح مسلم، المساجد، باب التغليظ فى تفويت صلوة العصر، رقم الحديث: 626»
الحكم على الحديث:
صحیح
حدیث نمبر: 594
594 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"الَّذِي تَفُوتُهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ، فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی نماز عصر فوت ہو گئی تو گویا اس کا گھر بار لٹ گیا۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 594]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (552) و مسلم (200/ 626)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 4545
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الَّذِي تَفُوتُهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی نماز عصر فوت ہو جائے گویا اس کے اہل خانہ اور مال تباہ و برباد ہو گیا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4545]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 626
حدیث نمبر: 4621
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الَّذِي تَفُوتُهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ مُتَعَمِّدًا حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی نماز عصر عمداً فوت ہو جائے حتٰی کہ سورج غروب ہو جائے گویا اس کے اہل خانہ اور مال تباہ و برباد ہو گیا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4621]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 626، وهذا إسناد ضعيف، الحجاج مدلس، وقد عنعن
حدیث نمبر: 4805
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ تَرَكَ الْعَصْرَ مُتَعَمِّدًا حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص نماز عصر عمداً چھوڑ دے حتی کہ سورج غروب ہو جائے گویا اس کے اہل خانہ اور مال تباہ و برباد ہو گیا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4805]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 626، وهذا إسناد ضعيف، حجاج مدلس وقد عنعن
حدیث نمبر: 5313
(حديث مرفوع) قالَ: قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ : مَالِكٌ ، وحَدَّثَنِي حَمَّادٌ الْخَيَّاطُ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الَّذِي تَفُوتُهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی نماز عصر فوت ہو جائے گویا اس کے اہل خانہ اور مال تباہ برباد ہو گیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5313]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 552، م : 626 .
حدیث نمبر: 5455
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقول:" مَنْ تَرَكَ الْعَصْرَ حَتَّى تَفُوتَهُ، فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ"، وقَالَ شَيْبَانُ: يَعْنِي: غُلِبَ عَلَى أَهْلِهِ وَمَالِهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی نماز عصر فوت ہو جائے گویا اس کے اہل خانہ اور مال تباہ و برباد ہو گیا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5455]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، م :626.
حدیث نمبر: 5467
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ تَرَكَ الْعَصْرَ مُتَعَمِّدًا حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص جان بوجھ کر نماز عصر چھوڑ دے گویا اس کے اہل خانہ اور مال تباہ و برباد ہو گیا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5467]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح ، م :626 ، وهذا إسناد ضعيف ، حجاج مدلس ، وقد عنعن .
حدیث نمبر: 5780
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ فَاتَتْهُ صَلَاةُ الْعَصْرِ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی نماز عصر فوت ہو جائے، گویا اس کے اہل خانہ اور مال تباہ و برباد ہو گیا۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5780]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م:626.