الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
موطا امام مالك رواية ابن القاسم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
کچا پھل بیچنے کی ممانعت
اطراف الحدیث — موطا امام مالك رواية ابن القاسم حدیث نمبر 497 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 497
سنن دارمی: 2591
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1312
صحیح ابن حبان: 4991
مسند امام شافعی: 1417
الجامع الكامل: 5749
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5798M1
حدیث نمبر: 497
235- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن بيع الثمار حتى يبدو صلاحها، نهى البائع والمشتري.
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دکاندار اور گاہک دونوں کو پھلوں کے پکنے سے پہلے بیچنے اور خریدنے سے منع کیا ہے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 497]
تخریج الحدیث: «235- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 618/2 ح 1340، ك 31 ب 8 ح 10) التمهيد 13/15، الاستذكار:1153، و أخرجه البخاري (2194) ومسلم (1534/49) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 3367
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا، نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کو ان کی پختگی ظاہر ہونے سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا ہے، خریدنے والے اور بیچنے والے دونوں کو منع کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3367]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ ”پھلوں کو ان کی صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے فروخت کر دیا جائے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فروخت کرنے والے اور خریدنے والے دونوں کو منع کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3367]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الزکاة 58 (1486)، البیوع 82 (2183)، 85 (2194)، 87 (2199)، صحیح مسلم/البیوع 13 (1534)، سنن الترمذی/البیوع 15 (1226)، سنن النسائی/البیوع 26 (4526)، سنن ابن ماجہ/التجارات 32 (2214)، (تحفة الأشراف: 8302، 8355)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/البیوع 8 (10)، مسند احمد (2/7، 8، 16، 46، 56، 59، 61، 80، 123)، سنن الدارمی/البیوع 21 (2597) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (2194) صحيح مسلم (1534)
حدیث نمبر: 3368
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يَزْهُوَ، وَعَنِ السُّنْبُلِ حَتَّى يَبْيَضَّ، وَيَأْمَنَ الْعَاهَةَ نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور کو پکنے سے پہلے بیچنے سے منع فرمایا ہے اور بالی کو بھی یہاں تک کہ وہ سوکھ جائے اور آفت سے مامون ہو جائے بیچنے والے، اور خریدنے والے دونوں کو منع کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3368]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”اس بات سے منع کیا ہے کہ کھجوروں کو زرد یا سرخ ہونے سے پہلے فروخت کر دیا جائے، یا غلے کو جبکہ وہ بالیوں میں ہو حتیٰ کہ سفید ہو جائے اور آفت زدگی سے محفوظ ہو جائے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”ایسے معاملے سے فروخت کرنے والے اور خریدار دونوں کو منع فرمایا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب البيوع /حدیث: 3368]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/البیوع 13 (1535)، سنن الترمذی/البیوع 15 (1227)، سنن النسائی/البیوع 38 (4555)، (تحفة الأشراف: 7515)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/5) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1535)
حدیث نمبر: 3467
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ رَجُلٍ نَجْرَانِيٍّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلًا أَسْلَفَ رَجُلًا فِي نَخْلٍ، فَلَمْ تُخْرِجْ تِلْكَ السَّنَةَ شَيْئًا، فَاخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: بِمَ تَسْتَحِلُّ مَالَهُ ارْدُدْ عَلَيْهِ مَالَهُ؟ ثُمَّ قَالَ: لَا تُسْلِفُوا فِي النَّخْلِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهُ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک شخص سے کھجور کے ایک خاص درخت کے پھل کی بیع سلف کی، تو اس سال اس درخت میں کچھ بھی پھل نہ آیا تو وہ دونوں اپنا جھگڑا لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیچنے والے سے فرمایا: ”تم کس چیز کے بدلے اس کا مال اپنے لیے حلال کرنے پر تلے ہوئے ہو؟ اس کا مال اسے لوٹا دو“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھجوروں میں جب تک وہ قابل استعمال نہ ہو جائیں سلف نہ کرو“۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3467]
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دوسرے سے ایک کھجور کے پھل کی بیع سلم (بیع سلف) کر لی لیکن اس سال اس پر کوئی پھل نہ آیا تو وہ اپنا جھگڑا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (کھجور والے سے) فرمایا: ”تم کیونکر اس کا مال حلال سمجھتے ہو؟ اس کا مال اسے واپس کر دو۔“ پھر فرمایا: ”کھجور (یا باغ) کی بیع سلف مت کرو یہاں تک کہ پھل استعمال کے قابل ہو جائے۔“ (خاص درخت یا خاص باغ مراد ہے)۔ [سنن ابي داود/كتاب الإجارة /حدیث: 3467]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/التجارات 61 (2284)، (تحفة الأشراف: 8595)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/البیوع 21 (49)، مسند احمد (2/25، 49، 51، 58، 144) (ضعیف)» (اس کی سند میں ایک راوی رجل نجرانی مبہم ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (2284)
رجل نجراني : مجهول (عون المعبود 293/3)
وأبو إسحاق عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 124
إسناده ضعيف
ابن ماجه (2284)
رجل نجراني : مجهول (عون المعبود 293/3)
وأبو إسحاق عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 124
حدیث نمبر: 2591
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا، نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پکنے سے پہلے پھلوں کی بیع سے منع فرمایا۔ بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو اس بیع سے منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2591]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده قوي، [مكتبه الشامله نمبر: 2597] »
اس روایت کی سند قوی اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2194] ، [مسلم 1534] ، [أبويعلی 5415] ، [ابن حبان 4981، وغيرهم]
اس روایت کی سند قوی اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2194] ، [مسلم 1534] ، [أبويعلی 5415] ، [ابن حبان 4981، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 2590)
پھلوں کے پکنے کا مطلب یہ ہے کہ ان میں سرخی یا زردی پیدا ہو جائے اور پکنے کی صلاحیت نمایاں ہونے لگے، اس وقت ان کی خرید و فروخت جائز ہے اس سے پہلے نہیں۔
قسطلانی رحمہ اللہ نے کہا: ہر چیز میں اس کے پکنے کی صلاحیت کے ظہور «حَتَّي يَبْدُوَ صَلَاحُهَا» سے مراد اس میں وہ صفت پیدا ہو جائے جو غالب طور پر مطلوب ہوتی ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کچے پھل اور میوے بیچنا منع ہے، جب پکنے کے آثار پیدا ہو جائیں تب ہی پھلوں کا بیچنا درست ہے کیوں کہ ہو سکتا ہے کچے میوے میں یا پھل میں کوئی بیماری پیدا ہو جائے اور مشتری کو نقصان اٹھانا پڑے۔
پھلوں کے پکنے کا مطلب یہ ہے کہ ان میں سرخی یا زردی پیدا ہو جائے اور پکنے کی صلاحیت نمایاں ہونے لگے، اس وقت ان کی خرید و فروخت جائز ہے اس سے پہلے نہیں۔
قسطلانی رحمہ اللہ نے کہا: ہر چیز میں اس کے پکنے کی صلاحیت کے ظہور «حَتَّي يَبْدُوَ صَلَاحُهَا» سے مراد اس میں وہ صفت پیدا ہو جائے جو غالب طور پر مطلوب ہوتی ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کچے پھل اور میوے بیچنا منع ہے، جب پکنے کے آثار پیدا ہو جائیں تب ہی پھلوں کا بیچنا درست ہے کیوں کہ ہو سکتا ہے کچے میوے میں یا پھل میں کوئی بیماری پیدا ہو جائے اور مشتری کو نقصان اٹھانا پڑے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده قوي
حدیث نمبر: 1312
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا، نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ منع کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کے بیچنے سے یہاں تک کہ انکی پختگی اور بہتری کا یقین ہو جائے، منع کیا بائع کو اور مشتری کو۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1312]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1486، 2183، 2194، 2199، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1534، والنسائي فى «المجتبيٰ» برقم: 4523، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3367، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1226، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2214، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4525، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 10»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 4991
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلاحُهَا نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”پھل کی صلاحیت نمودار ہونے سے پہلے اسے فروخت کرنے سے منع کیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”فروخت کرنے والے اور خریدار (دونوں کو) منع کیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 4991]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1486، 2183، 2194، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1534، ومالك فى (الموطأ) برقم: 2289، وابن الجارود فى "المنتقى"، 658، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4981، 4989، 4991، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3931، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3367، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2597، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2214، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10675، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2993، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4629» «رقم طبعة با وزير 4970»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1355)، «أحاديث البيوع»: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 1417
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُوَ صَلَاحُهَا، نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ.
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پختہ ہونے سے پہلے پھلوں کو بیچنے سے منع فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو منع کیا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1417]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، البيوع، باب بيع التمار قبل أن يبدو صلاحها (2194)، ومسلم، البيوع، باب تحريم بيع الرطب بالتمر الا في العرايا (1534).»
حدیث نمبر: 5749
5749. عن ابن عمر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن بيع الثمار حتى يبدو صلاحها، نهى البائع والمشتري.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في البيوع (10) عن نافع، عن ابن عمر فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 5798M1
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ بَيْعِ الثِّمَارِ حَتَّى يَبْدُو صَلَاحُهَا، نَهَى الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِي»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھلوں کی خرید و فروخت سے منع فرمایا یہاں تک کہ ان کی پختگی ظاہر ہو جائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیچنے والے اور خریدنے والے (دونوں) کو منع فرمایا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5798M1]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5427)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2025، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1525، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1291، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4597، 4599، 4600، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3496، 3497، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2227، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1929، 2275، 2434، 2580، 3336، 3471، 3486، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10871، 10872، 10873، 10874، 10875، 10876، 10877، 10878، 10915، 11392، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11284، وأخرجه شرح السنة برقم: 2087، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5772»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5427)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2025، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1525، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1291، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4597، 4599، 4600، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3496، 3497، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2227، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1929، 2275، 2434، 2580، 3336، 3471، 3486، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10871، 10872، 10873، 10874، 10875، 10876، 10877، 10878، 10915، 11392، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 11284، وأخرجه شرح السنة برقم: 2087، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5772»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف