الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مسکرانا
اطراف الحدیث — شمائل ترمذي حدیث نمبر 232 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
شمائل ترمذی: 232
سنن ابوداود: 2602
سنن ترمذی: 3446
الفتح الربانی: 2304
صحیح ابن حبان: 2698
السنن الكبرى للبيهقي: 10317
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 586
11 تا 12
حدیث نمبر: 10317
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ رَبِيعَةَ أَنَّهُ شَهِدَ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حِينَ رَكِبَ فَلَمَّا وَضَعَ رِجْلَهُ فِي الرِّكَابِ، قَالَ:" بِاسْمِ اللهِ، فَلَمَّا اسْتَوَى، قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ، ثُمَّ قَالَ: {سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ} [الزخرف: ١٤] ، ثُمَّ حَمِدَ ثَلَاثًا وَكَبَّرَ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، ثُمَّ ضَحِكَ فَقِيلَ لَهُ: مَا يُضْحِكُكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ مِثْلَ مَا فَعَلْتُ وَقَالَ مِثْلَ مَا قُلْتُ، ثُمَّ ضَحِكَ فَقُلْنَا: مَا يُضْحِكُكَ يَا نَبِيَّ اللهِ؟ قَالَ:" الْعَبْدُ" أَوْ قَالَ:" عَجِبْتُ لِلْعَبْدِ إِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، يَعْلَمُ أَنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا هُوَ".
سیدنا علی بن ربیعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس تھے جس وقت وہ سوار ہوئے۔ جب انہوں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو فرمانے لگے: «بِسْمِ اللّٰهِ» ”اللہ کے نام کے ساتھ“، جب سواری پر بیٹھ گئے تو کہنے لگے: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“، پھر کہا: ﴿سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ * وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ﴾ [سورة الزخرف: 13-14] ”اللہ پاک ہے جس نے اسے ہمارے لیے مسخر کر دیا حالانکہ ہم اس سے ملنے والے نہ تھے اور یقیناً ہم اپنے رب کی طرف پلٹنے والے ہیں“، پھر تین بار «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“ اور تین بار «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہا۔ پھر کہا: «لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ، ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» ”تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں، میں نے اپنی جان پر ظلم کر لیا ہے تو مجھے معاف کر دے، تیرے علاوہ گناہ معاف کرنے والا کوئی نہیں“، پھر مسکرائے۔ کہا گیا: اے امیر المومنین! آپ رضی اللہ عنہ کو کس چیز نے ہنسا دیا؟ کہنے لگے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، انہوں نے ایسا ہی کیا جیسے میں نے کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے ہی کہا جیسے میں نے کہا، پھر مسکرائے، ہم نے کہا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کو کس چیز نے ہنسا دیا؟ فرمایا: ”بندے نے (یا فرمایا: میں نے) تعجب کیا بندے کے کہنے سے کہ صرف تو ہی معبود ہے، میں نے اپنی جان پر ظلم کر لیا ہے، مجھے معاف کر دے، تیرے علاوہ گناہوں کو معاف کرنے والا کوئی نہیں، جبکہ بندہ جانتا ہے کہ صرف وہی گناہ معاف کرتا ہے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10317]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه ابوداود 2603۔ الترمذي 3446»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 586
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْأَسَدِيِّ ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا أُتِيَ بِدَابَّةٍ، فَوَضَعَ رِجْلَهُ فِي الرِّكَابِ، قَالَ: بِسْمِ اللهِ، فَلَمَّا اسْتَوَى عَلَيْهَا، قَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ، ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ ثُمَّ كَبَّرَ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: سُبْحَانَكَ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي، فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، ثُمَّ اسْتَضْحَكَ، فَقُلْتُ: مِمَّ اسْتَضْحَكْتَ؟ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمًا مِثْلَ مَا قُلْتُ، ثُمَّ اسْتَضْحَكَ، فَقُلْتُ: مِمَّ اسْتَضْحَكْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: تَعَجَّبَ رَبُّنَا مِنْ قَوْلِ عَبْدِهِ: سُبْحَانَكَ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ، قَالَ: عَلِمَ عَبْدِي أَنَّ لَهُ رَبًّا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ.
علی بن ربیعہ الاسدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کے پاس ایک سواری لائی گئی، جب انہوں نے اپنا پاؤں رکاب میں رکھا تو «بِسْمِ اللَّهِ» ”اللہ کے نام کے ساتھ“ کہا، پھر جب اس کی پشت پر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے تو «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“ کہا، پھر یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ﴾ ”پاک ہے وہ ذات جس نے اسے ہمارے بس میں کر دیا حالانکہ ہم اسے قابو میں لانے والے نہ تھے، اور یقیناً ہم اپنے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں“، پھر تین مرتبہ اللہ اکبر کہا، پھر یہ دعا پڑھی: «سُبْحَانَكَ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» ”پاک ہے تو اے اللہ! بے شک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، پس تو مجھے معاف فرما دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا“، اس کے بعد وہ مسکرا دیے، تو میں نے عرض کیا: آپ کس وجہ سے مسکرائے؟ انہوں نے فرمایا: ”بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایک دن اسی طرح کیا تھا جس طرح میں نے کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے تھے، تو میں نے عرض کیا تھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کس بات پر مسکرائے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”ہمارا رب اپنے بندے کے اس قول پر تعجب فرماتا ہے (اپنی شان کے لائق، بلاکیف) کہ: «سُبْحَانَكَ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ» ”پاک ہے تو، بے شک میں نے اپنی جان پر ظلم کیا، پس تو مجھے معاف فرما دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کر سکتا“، اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے یہ جان لیا کہ یقیناً اس کا ایک رب ہے جو گناہوں کو معاف کرتا ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 586]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3446، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2602، وأخرجه مسند أحمد برقم: 755، وأخرجه مسند البزار برقم: 773، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19480، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2527، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 177، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2697، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 581»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3446، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2602، وأخرجه مسند أحمد برقم: 755، وأخرجه مسند البزار برقم: 773، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19480، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2527، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 177، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2697، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 581»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات