صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. باب: {وعلى الذين يطيقونه فدية} :
باب: اور جو لوگ اس کی طاقت رکھتے ہوں ان پر فدیہ ہے۔
حدیث نمبر: 1949
حَدَّثَنَا عَيَّاشٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" قَرَأَ فِدْيَةٌ طَعَامُ مَسَاكِينَ"، قَالَ: هِيَ مَنْسُوخَةٌ.
ہم سے عیاش نے بیان کیا، ان سے عبدالاعلیٰ نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے (آیت مذکور بالا) «فديه طعام مسكين» پڑھی اور فرمایا یہ منسوخ ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الصوم/حدیث: 1949]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے ﴿فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ﴾ [سورة البقرة: 184] پڑھا اور فرمایا کہ یہ آیت منسوخ ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الصوم/حدیث: 1949]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 4506
حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى , حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ , عَنْ نَافِعٍ , عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا:" أَنَّهُ قَرَأَ: 0 فِدْيَةٌ طَعَامُ مَسَاكِينَ 0 , قَالَ: هِيَ مَنْسُوخَةٌ".
ہم سے عیاش بن ولید نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالاعلیٰ نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے بیان کیا، ان سے نافع نے اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ انھوں نے یوں قرآت کی «فدية» بغیر تنوین «طَعام مساكين» بتلایا کہ یہ آیت منسوخ ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الصوم/حدیث: 4506]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے ﴿فِدْيَةٌ طَعَامُ مَسَاكِينَ﴾ [سورة البقرة: 184] پڑھا ہے اور فرمایا کہ ”یہ آیت منسوخ ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الصوم/حدیث: 4506]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة