الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. باب في أَوَّلِ زُمْرَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ:
سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے مومنین کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 2842
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَنَّهُ قَالَ: "يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَبْعُونَ أَلْفًا مِنْ أُمَّتِي بِغَيْرِ حِسَابٍ". فَقَالَ عُكَّاشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَدَعَا، فَقَالَ آخَرُ: ادْعُ اللَّهَ لِي، فَقَالَ:"سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حدیث بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں سے ستر ہزار آدمی بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے“، سیدنا عکاشہ رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! دعا کردیجئے اللہ تعالیٰ مجھے ان لوگوں میں سے کر دے، آپ نے دعا فرما دی، ایک دوسرے شخص نے کہا: میرے لئے بھی دعا فرمادیجئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عکاشہ تم پر سبقت لے گئے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2842]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2849] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5811] ، [مسلم 216] ، [ابن حبان 7244] ، [أبويعلی 2842] و [أبوعوانه 140/1]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5811] ، [مسلم 216] ، [ابن حبان 7244] ، [أبويعلی 2842] و [أبوعوانه 140/1]
وضاحت: (تشریح حدیث 2841)
دوسرے دعا کی درخواست کرنے والے صحابی سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے دعا کی درخواست کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے عکاشہ کی دعا قبول ہو چکی، مطلب یہ تھا کہ دعا کی قبولیت کی گھڑی نکل چکی، یہ کامیابی و سعادت سیدنا عکاشہ رضی اللہ عنہ کی قسمت میں تھی جو ان کو حاصل ہوگئی، ایسا کہنے کی الله تعالیٰ کی طرف سے یقیناً آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر ملی ہوگی۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2858
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ أَوَّلَ زُمْرَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى أَحْسَنِ كَوْكَبٍ إِضَاءَةً فِي السَّمَاءِ". فَقَامَ عُكَّاشَةُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ:"اللَّهُمَّ اجْعَلْهُ مِنْهُمْ". ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ:"سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کا سب سے پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہوگا ان کے چہرے چودہویں کے چاند کی طرح روشن ہوں گے، پھر جو گروہ اس کے بعد داخل ہوگا وہ آسمان میں سب سے زیادہ روشن ستارے کی طرح ہوں گے“، اس وقت سیدنا عکاشہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ سے دعا فرما دیجئے کہ اللہ مجھے ان میں سے بنا دے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ عکاشہ کو ان میں سے کر دے“، پھر دوسرے صحابی کھڑے ہوئے اور درخواست کی یا رسول اللہ! میرے لئے بھی دعا فرما دیجئے الله تعالیٰ مجھے بھی ان میں سے کر دے، فرمایا: ”عکاشہ تم پر سبقت لے گئے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2858]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2865] »
اس روایت کی سند حسن ہے، لیکن حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3245] ، [مسلم 2834] ، [أبويعلی 6084] ، [ابن حبان 7420] ، [الحميدي 1177]
اس روایت کی سند حسن ہے، لیکن حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3245] ، [مسلم 2834] ، [أبويعلی 6084] ، [ابن حبان 7420] ، [الحميدي 1177]
وضاحت: (تشریح حدیث 2857)
صحیحین میں سیدنا عکاشہ رضی اللہ عنہ کی سبقت کا ذکر نہیں ہے، جنتیوں کی دوسری صفات وہاں بیان کی گئی ہیں کہ ان کے دلوں میں بغض و حسد نہ ہوگا، نہ بیمار ہوں گے، نہ لعاب و بلغم آئے گا، وغیرہ وغیرہ۔
سیدنا عکاشہ رضی اللہ عنہ کی سبقت کا ذکر پیچھے (2842) نمبر پرگذر چکا ہے ان جنتیوں میں جو ستر ہزار بلا حساب و کتاب جنّت میں داخل ہوں گے، یہاں اس حدیث میں بھی ذکر ہے، ہو سکتا ہے یہ دو مواقع پر ایسا ذکر ہوا ہو، یا بعض رواۃ نے کہیں مختصر بیان کیا کہیں مفصل، اور یہ سیدنا عکاشہ بن محصن اسدی رضی اللہ عنہ بڑے جلیل القدر صحابی ہیں، جنگِ بدر میں ان کی تلوار ٹوٹ گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک چھڑی دی جو ان کے ہاتھ میں تلوار ہوگئی، انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں 45 سال کی عمر میں وفات پائی۔

قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن والحديث متفق عليه