🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. باب فضل صلاة الجماعة وبيان التشديد في التخلف عنها:
باب: نماز باجماعت کی فضیلت اور اس کے ترک پر ندامت اور اس کے فرض کفایہ ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 650 ترقیم شاملہ: -- 1477
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " صَلَاةُ الْجَمَاعَةِ، أَفْضَلُ مِنْ صَلَاةِ الْفَذِّ، بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً ".
مالک نے نافع سے اور انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: باجماعت نماز پڑھنا اکیلے کی نماز سے ستائیس درجے افضل ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1477]
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: باجماعت نماز ادا کرنا اکیلے نماز پڑھنے سے ستائیس گناہ افضل ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1477]
ترقیم فوادعبدالباقی: 650
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 650 ترقیم شاملہ: -- 1478
وحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي الْجَمَاعَةِ، تَزِيدُ عَلَى صَلَاتِهِ وَحْدَهُ سَبْعًا وَعِشْرِينَ ".
یحییٰ نے عبیداللہ سے حدیث بیان کی، کہا: مجھے نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے خبر دی، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: آدمی کی جماعت کے ساتھ نماز اس کی اکیلے پڑھی گئی ستائیس نمازوں سے بڑھ کر ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1478]
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی کی جماعت کے ساتھ نماز، اس کے اکیلے پڑھنے سے ستائیس گناہ بہتر ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1478]
ترقیم فوادعبدالباقی: 650
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 650 ترقیم شاملہ: -- 1479
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ . ح، قَالَ: وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَا: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ: بِضْعًا وَعِشْرِينَ، وقَالَ أَبُو بَكْرٍ فِي رِوَايَتِهِ: سَبْعًا وَعِشْرِينَ دَرَجَةً.
ابوبکر بن ابی شیبہ نے ہمیں حدیث سنائی، کہا: ہمیں ابواسامہ اور (محمد بن عبداللہ) ابن نمیر نے حدیث سنائی، نیز ابن نمیر نے (کہا:) ہمیں میرے والد نے حدیث سنائی، ان (دونوں) (ابواسامہ اور ابن نمیر) نے کہا: ہمیں عبیداللہ نے اسی سند کے ساتھ یہی حدیث بیان کی۔ ابن نمیر نے اپنے والد سے روایت کردہ حدیث میں «بضعا وعشرین» (بیس سے زائد) کے الفاظ روایت کیے اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں ستائیس درجے کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1479]
امام صاحب اپنے دو اساتذہ سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔ ابن نمیر نے اپنے باپ سے بضعا و عشرین کہا اور ابو بکر بن ابی شیبہ نے اپنی روایت میں بضعاًکی بجائے سبعاً کہا یعنی بضع کی تعیین کر دی کہ اس سے مراد سات ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1479]
ترقیم فوادعبدالباقی: 650
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 650 ترقیم شاملہ: -- 1480
وحَدَّثَنَاه ابْنُ رَافِعٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، أَخْبَرَنَا الضَّحَّاكُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: بِضْعًا وَعِشْرِينَ.
ضحاک نے نافع سے، انہوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، فرمایا: بیس سے زائد۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1480]
امام صاحب مذکورہ بالا روایت ایک اور استاد سے ان الفاظ میں نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بِضْعًا وَّ عِشْرِیْنَ بیس سے کچھ زائد فرمایا۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1480]
ترقیم فوادعبدالباقی: 650
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں