صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
7. باب جواز الانصراف من الصلاة عن اليمين والشمال:
باب: نماز پڑھ کے دائیں بائیں دونوں طرف مڑنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 708 ترقیم شاملہ: -- 1640
وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ السُّدِّيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا ، كَيْفَ أَنْصَرِفُ إِذَا صَلَّيْتُ عَنْ يَمِينِي أَوْ عَنْ يَسَارِي؟ قَالَ: أَمَّا أَنَا، " فَأَكْثَرُ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْصَرِفُ عَنْ يَمِينِهِ ".
ابوعوانہ نے (اسماعیل بن عبدالرحمان) سدی سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: جب میں نماز پڑھ لوں تو اپنا رخ کیسے موڑوں، اپنی دائیں طرف یا اپنی بائیں طرف سے؟ انہوں نے کہا: میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زیادہ تر دائیں طرف سے رخ پھیرتے دیکھا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1640]
سدی بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”جب میں نماز پڑھ لوں تو کیسے پھروں؟ اپنے دائیں یا بائیں؟“ انہوں نے کہا: ”میں نے تو زیادہ تر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دائیں طرف پھرتے دیکھا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1640]
ترقیم فوادعبدالباقی: 708
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 708 ترقیم شاملہ: -- 1641
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ عَن السُّدِّيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " كَانَ يَنْصَرِفُ عَنْ يَمِينِهِ ".
سفیان بن عینیہ نے سدی سے اور انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی دائیں طرف سے رخ پھیرا کرتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1641]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ”اپنی دائیں طرف پھرا کرتے تھے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1641]
ترقیم فوادعبدالباقی: 708
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة