صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
2. باب لا زكاة على المسلم في عبده وفرسه:
باب: غلام اور گھوڑے پر زکوٰۃ نہیں۔
ترقیم عبدالباقی: 982 ترقیم شاملہ: -- 2273
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " ليس على الْمُسْلِمِ فِي عَبْدِهِ وَلَا فَرَسِهِ صَدَقَةٌ ".
عبداللہ بن دینار نے سلیمان بن یسار سے، انہوں نے عراک بن مالک سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کے ذمے نہ اس کے غلام میں صدقہ (زکاۃ) ہے اور نہ اس کے گھوڑے میں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2273]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان پر اس کے غلام اور گھوڑے میں زکاۃ نہیں ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2273]
ترقیم فوادعبدالباقی: 982
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 982 ترقیم شاملہ: -- 2274
وحَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ عَمْرٌو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ زُهَيْرٌ يَبْلُغُ بِهِ: " لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِ فِي عَبْدِهِ وَلَا فَرَسِهِ صَدَقَةٌ "،
عمرو الناقد اور زہیر بن حرب نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے حدیث سنائی، انہوں نے کہا: ہمیں ایوب بن موسیٰ نے مکحول سے حدیث بیان کی، انہوں نے سلیمان بن یسار سے، انہوں نے عراک بن مالک سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔۔۔ عمرو نے کہا: (ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے) نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی اور زہیر نے کہا: انہوں نے اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا یعنی آپ سے بیان کیا۔۔۔ ”مسلمان پر اس کے غلام اور گھوڑے میں صدقہ نہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2274]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مسلمان پر اس کے غلام میں زکاۃ نہیں ہے اور نہ ہی گھوڑے پر زکاۃ ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2274]
ترقیم فوادعبدالباقی: 982
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 982 ترقیم شاملہ: -- 2275
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ . ح وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ . ح وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، كُلُّهُمْ، عَنْ خُثَيْمِ بْنِ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.
خثیم بن عراک بن مالک نے اپنے والد (عراک بن مالک) سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی (مذکورہ بالا حدیث) کے مانند بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2275]
مصنف نے اپنے کئی دوسرے اساتذہ سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مذکورہ بالا روایت بیان کی ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2275]
ترقیم فوادعبدالباقی: 982
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 982 ترقیم شاملہ: -- 2276
وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، وَهَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ، وأحمد بن عيسى ، قَالُوا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَيْسَ فِي الْعَبْدِ صَدَقَةٌ، إِلَّا صَدَقَةُ الْفِطْرِ ".
مخرمہ نے اپنے والد (بکیر بن عبداللہ) سے، انہوں نے عراک بن مالک سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا کہ آپ نے فرمایا: ”(مالک پر) غلام (کے معاملے) میں صدقہ فطر کے سوا کوئی صدقہ نہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2276]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتےہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غلام پر صرف صدقہ الفطر لازم ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2276]
ترقیم فوادعبدالباقی: 982
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة