🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. باب جواز اشتراط المحرم التحلل بعذر المرض ونحوه:
باب: محرم کا شرط لگانا کہ بیماری یا کسی اور عذر کی بناء پر میں احرام کھول دوں گا۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1207 ترقیم شاملہ: -- 2902
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ، فَقَالَ لَهَا: " أَرَدْتِ الْحَجَّ؟ "، قَالَتْ: وَاللَّهِ مَا أَجِدُنِي إِلَّا وَجِعَةً، فَقَالَ لَهَا: " حُجِّي وَاشْتَرِطِي، وَقُولِي: اللَّهُمَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي "، وَكَانَتْ تَحْتَ الْمِقْدَادِ.
ابواسامہ نے ہشام سے انہوں نے اپنے والد (عروہ بن زبیر) سے انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اور انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا (بن عبدالمطلب) کے ہاں تشریف لے گئے اور دریافت کیا: تم حج کا ارادہ رکھتی ہو؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم میں خود کو بیماری کی حالت میں پاتی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: حج (کی نیت) کرو اور شرط کرلو اور یوں کہو: اللہم مَحِلِّي حيث حبستني اے اللہ! میں وہاں احرام کھول دوں گی جہاں تو مجھے روک دے گا۔ وہ حضرت مقداد رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2902]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے گئے اور ان سے پوچھا: کیا تو نے حج کا ارادہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اللہ کی قسم! میں تو اپنے آپ کو بیمار پاتی ہوں، (میں بیمار ہوں)۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: حج کا ارادہ کر لے اور شرط لگا لے اور یوں کہہ لے: «اللَّهُمَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي» اے اللہ! میں اس جگہ حلال ہو جاؤں گی، جہاں تو مجھے روک لے گا۔ وہ حضرت مقداد رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2902]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1207
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1207 ترقیم شاملہ: -- 2903
وحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ وَأَنَا شَاكِيَةٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " حُجِّي وَاشْتَرِطِي أَنَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي "،
زہری نے عروہ سے انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لے گئے انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں حج کرنا چاہتی ہوں جبکہ میں بیمار (بھی) ہوں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم حج کے لیے نکل پڑو اور یہ شرط کرلو کہ (اے اللہ!) میں اسی جگہ احرام کھول دوں گی جہاں تو مجھے روک دے گا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2903]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ضباعہ بنت زبیر بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے پاس گئے تو انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں حج کرنا چاہتی ہوں، جبکہ میں بیمار ہوں۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم حج کرو اور یہ شرط لگا لو: «مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي» میں وہیں حلال ہو جاؤں گی (احرام کھول دوں گی) جہاں تو مجھے روک لے گا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2903]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1207
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1207 ترقیم شاملہ: -- 2904
وحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا مِثْلَهُ.
معمر نے ہشام بن عروہ سے انہوں نے اپنے والد (عروہ بن زبیر) سے انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی (گزشتہ حدیث) کے مطابق حدیث روایت کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2904]
امام صاحب یہی حدیث اپنے ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2904]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1207
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں