صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
39. باب استحباب الرمل في الطواف والعمرة وفي الطواف الاول في الحج:
باب: حج اور عمرہ کے پہلے طواف میں رمل کرنے کا استحباب۔
ترقیم عبدالباقی: 1262 ترقیم شاملہ: -- 3051
وحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانٍ الْجُعْفِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: " رَمَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْحَجَرِ إِلَى الْحَجَرِ ثَلَاثًا، وَمَشَى أَرْبَعًا ".
ہمیں ابن مبارک نے حدیث بیان کی، ہمیں عبید اللہ نے نافع سے خبر دی (کہا:) انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے خبر دی، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود سے حجر اسود تک تین چکر وں میں رمل کیا، اور (باقی) چار میں چلے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3051]
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود سے حجر اسود تک تین چکروں میں رمل کیا، اور چار چکروں میں معمول کے مطابق چلے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3051]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1262
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1262 ترقیم شاملہ: -- 3052
وحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ أَخْضَرَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ : " رَمَلَ مِنَ الْحَجَرِ إِلَى الْحَجَرِ "، وَذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ.
سلیم بن اخضر نے عبید اللہ بن عمر سے مذکورہ بالا سند کے ساتھ حدیث بیان کی کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے حجر اسود سے حجر اسود تک رمل کیا، اور بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3052]
نافع بیان کرتے ہیں، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حجر اسود سے حجر اسود تک رمل کیا اور بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کیا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3052]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1262
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة