صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
65. باب جواز ركوب البدنة المهداة لمن احتاج إليها:
باب: بوقت ضرورت قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کا جواز۔
ترقیم عبدالباقی: 1324 ترقیم شاملہ: -- 3214
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، حدثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، سُئِلَ عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ، فقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا ".
ابن جریج سے روایت ہے (انہوں نے کہا) مجھے زبیر نے خبر دی کہا میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا ان سے ہدی پر سواری کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے: ”جب اس (پر سوار ہونے) کی ضرورت ہو تو اور سواری ملنے تک معروف (قابل قبول) طریقے سے اس پر سواری کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3214]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے ہدی پر سوار ہونے کا مسئلہ پوچھا گیا، انہوں نے جواب دیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب لاچار ہو جاؤ، تو سواری ملنے تک عرف و دستور کے مطابق سوار ہو جاؤ۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3214]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1324
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1324 ترقیم شاملہ: -- 3215
وحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حدثنا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ ، حدثنا مَعْقِلٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا عَنْ رُكُوبِ الْهَدْيِ، فقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " ارْكَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ حَتَّى تَجِدَ ظَهْرًا ".
ہمیں معقل نے ابوزبیر سے حدیث بیان کی کہا: میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے ہدی (بیت اللہ کی طرف بھیجے گئے ہدیہ قربانی) پر سواری کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”دوسری سواری ملنے تک اس پر معروف طریقے سے سوار ہو جاؤ۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3215]
ابوزبیر کہتے ہیں، میں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کے بارے میں سوال کیا، انہوں نے جواب دیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جب تک سواری نہ ملے تو دستور و عرف کے مطابق سوار ہو جاؤ۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3215]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1324
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة