صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
15. باب في الشرب من زمزم قائما:
باب: زم زم کھڑے ہو کر پینے کا بیان میں۔
ترقیم عبدالباقی: 2027 ترقیم شاملہ: -- 5280
وحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ زَمْزَمَ فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ ".
ابوعوانہ نے عاصم سے، انہوں نے شعبی سے، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زم زم کا پانی پلایا تو آپ نے کھڑے کھڑے پیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5280]
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زم زم پلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پی لیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5280]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2027
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2027 ترقیم شاملہ: -- 5281
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " شَرِبَ مِنْ زَمْزَمَ مِنْ دَلْوٍ مِنْهَا وَهُوَ قَائِمٌ ".
سفیان نے عاصم سے، انہوں نے شعبی سے، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمزم کا پانی، اس کے ایک ڈول سے کھڑے کھڑے پیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5281]
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زم زم کے کنویں کے ڈول سے پیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5281]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2027
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2027 ترقیم شاملہ: -- 5282
وحَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ . ح وحَدَّثَنِي يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ سَالِمٍ ، قَالَ إِسْمَاعِيلُ: أَخْبَرَنَا، وقَالَ يَعْقُوبُ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، وَمُغِيرَةُ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " شَرِبَ مِنْ زَمْزَمَ وَهُوَ قَائِمٌ ".
ہشیم نے کہا: ہمیں عاصم احول اور مغیرہ نے شعبی سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمزم کا پانی پیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5282]
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زم زم کے کنویں سے کھڑے ہو کر پیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5282]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2027
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2027 ترقیم شاملہ: -- 5283
وحَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، سَمِعَ الشَّعْبِيَّ ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ زَمْزَمَ فَشَرِبَ قَائِمًا وَاسْتَسْقَى وَهُوَ عِنْدَ الْبَيْتِ ".
معاذ نے کہا: ہمیں شعبہ نے عاصم سے حدیث بیان کی، انہوں نے شعبی کو سنا، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمزم پلایا تو آپ نے کھڑے کھڑے پیا، آپ نے (اس وقت) پانی مانگا تھا (جب) آپ بیت اللہ کے پاس تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5283]
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زم زم سے پلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کے پاس پانی طلب فرمایا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5283]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2027
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2027 ترقیم شاملہ: -- 5284
وحَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ كِلَاهُمَا، عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَفِي حَدِيثِهِمَا فَأَتَيْتُهُ بِدَلْوٍ.
محمد بن جعفر اور وہب بن جریر دونوں نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کی۔ دونوں کی حدیث میں ہے: میں ڈول لے کر آپ کے پاس آیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5284]
امام صاحب اپنے دو اساتذہ سے شعبہ ہی کی سند سے بیان کرتے ہیں اور اس روایت میں یہ ہے، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ڈول لے کر آیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأشربة/حدیث: 5284]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2027
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة