صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
9. باب وجوب غسل الرجلين بكمالهما:
باب: وضو میں مکمل پاؤں دھونے کے واجب ہونے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 242 ترقیم شاملہ: -- 573
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " رَأَى رَجُلًا لَمْ يَغْسِلْ عَقِبَيْهِ، فَقَالَ: وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ ".
ربیع بن مسلم نے محمد بن زیاد سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا جس نے اپنی ایڑی نہیں دھوئی تھی تو آپ نے فرمایا: ”(ان) ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 573]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا، اس نے اپنے پاؤں کے پچھلے حصے (ایڑیاں) نہیں دھوئے تھے، تو آپ نے فرمایا: ”ایڑیوں کے لیے (خشک رہ جانے کی بنا پر) آگ کا عذاب ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 573]
ترقیم فوادعبدالباقی: 242
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (14371)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 242 ترقیم شاملہ: -- 574
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، " أَنَّهُ رَأَى قَوْمًا يَتَوَضَّئُونَ مِنَ الْمِطْهَرَةِ، فَقَالَ: أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: وَيْلٌ لِلْعَرَاقِيبِ مِنَ النَّارِ ".
شعبہ نے محمد بن زیاد سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کچھ لوگوں کو وضو کے برتن سے وضو کرتے دیکھا تو کہا: وضو اچھی طرح کرو میں نے حضرت ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ”(ان) ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 574]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو لوٹے سے وضو کرتے دیکھا، تو کہا: ”وضو مکمل کرو! کیونکہ میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ایڑیوں کے لیے آگ کے باعث تباہی و ہلاکت ہے۔““ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 574]
ترقیم فوادعبدالباقی: 242
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في (صحيحه) في الوضوء، باب: غسل الاعقاب برقم (165) مطولا - والنسائي في ((المجتبي)) 78/1 في الطهارة، باب: ايجاب غسل الرجلين - انظر ((التحفة)) برقم (14381)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 242 ترقیم شاملہ: -- 575
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ سُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ ".
سہیل کے والد ابوصالح نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 575]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایڑیوں کے لیے آگ سے عذاب ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 575]
ترقیم فوادعبدالباقی: 242
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (12602)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة