صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1ق. باب في تفسير آيات متفرقة
باب: متفرق آیات کی تفسیر کے بیان میں۔
ترقیم عبدالباقی: 3024 ترقیم شاملہ: -- 7546
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَهَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، قَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: أَخْبَرَنَا، وقَالَ الْآخَرَانِ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عُمَيْسٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ بْنِ سُهَيْلٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، قَالَ: قَالَ لِي ابْنُ عَبَّاسٍ : تَعْلَمُ، وَقَالَ هَارُونُ: تَدْرِي آخِرَ سُورَةٍ نَزَلَتْ مِنَ الْقُرْآنِ نَزَلَتْ جَمِيعًا؟، قُلْتُ: نَعَمْ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ سورة النصر آية 1، قَالَ: صَدَقْتَ، وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي شَيْبَةَ تَعْلَمُ أَيُّ سُورَةٍ، وَلَمْ يَقُلْ آخِرَ،
ابوبکر بن ابی شیبہ، ہارون بن عبداللہ اور عبدبن حمید نے ہمیں حدیث بیان کی، عبدنے کہا: ہمیں خبر دی اور دوسروں نے کہا: ہمیں حدیث بیان کی، جعفر بن عون نے انہوں نے کہا: ہمیں ابوعمیس نے عبدالمجید بن سہیل سے خبر دی۔ انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ عتبہ سے روایت کی کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ قرآن مجید کی آخری سورت جو یکبارگی مکمل نازل ہوئی کون سی ہے؟ میں نے کہا: جی ہاں۔ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّہِ وَالْفَتْحُ انہوں نے فرمایا: تم نے سچ کہا۔ اور ابن ابی شیبہ کی روایت میں ہے: تم جانتے ہو کہ کون سی سورت ہے اور "آخری" (کا لفظ) نہیں کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب التفسير/حدیث: 7546]
عبیداللہ بن عبداللہ بن منبہ رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ (ہارون نے کہا: «تَدْرِي») قرآن مجید کی آخری مکمل سورت کون سی نازل ہوئی؟ میں نے کہا: جی ہاں، ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ [سورة النصر: 1] ہے، انہوں نے فرمایا: تم نے سچ کہا۔ اور ابن ابی شیبہ کی روایت میں «آخِرِ سُورَةٍ» کی جگہ «أَيُّ سُورَةٍ» (کون سی سورت) ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب التفسير/حدیث: 7546]
ترقیم فوادعبدالباقی: 3024
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 3024 ترقیم شاملہ: -- 7547
وحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْسٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَقَالَ: آخِرَ سُورَةٍ، وَقَالَ عَبْدِ الْمَجِيدِ وَلَمْ يَقُلْ ابْنِ سُهَيْلٍ.
ابومعاویہ نے کہا: ہمیں ابوعمیس نے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی اور کہا: "آخری سورت" اور انہوں نے (راوی کا نام لیتے ہوئے) عبدالمجید (سے مروی) کہا: اور ابن سہیل (عبدالمجید بن سہیل) نہیں کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب التفسير/حدیث: 7547]
امام صاحب ایک اور استاد سے یہی روایت بیان کرتے ہیں، اس میں «آخِرِ سُورَةِ» ”آخری سورت“ کا لفظ ہے اور عبدالمجید کے باپ سہیل کا نام نہیں ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب التفسير/حدیث: 7547]
ترقیم فوادعبدالباقی: 3024
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة