🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب بر الوالد المشرك
مشرک باپ سے بھلائی کرنا
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20
20/26 (صحيح) عن ابن عمر قال: رَأَى عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حُلَّةً سِيَرَاءَ (2) تُبَاعُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ابْتَعْ هَذِهِ، فَالْبَسْهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَإِذَا جَاءَكَ الْوُفُودُ. قَالَ:"إِنَّمَا يَلْبَسُ هَذِهِ مَنْ لا خلاق له". فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا بِحُلَلٍ، فَأَرْسَلَ إِلَى عُمَرَ بِحُلَّةٍ، فَقَالَ: كَيْفَ أَلْبَسُهَا وَقَدْ قلتَ فِيهَا مَا قُلْتَ. قَالَ:"إِنِّي لَمْ أُعْطِكَهَا لِتَلْبَسَهَا، وَلَكِنْ تَبِيعَهَا أَوْ تَكْسُوَهَا". فَأَرْسَلَ بِهَا عُمَرُ إِلَى أَخٍ لَهُ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اﷲ عنہ نے ایک ریشمی جبہ دیکھا جو بیچا جا رہا تھا تو کہا: یا رسول اﷲ! اس کو خرید لیں اور جمعہ کے دن یا جب کوئی وفد آئے اسے پہنا کیجیے۔ فرمایا: ”اس قسم کا لباس وہ لوگ پہنتے ہیں جن کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہیں۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ان میں سے کچھ حلے لائے گئے، ایک حلہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ کو بھیج دیا۔ تو عمر نے کہا: میں اس کو کیسے پہنوں جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بارے میں جو فرمانا تھا فرما چکے ہیں؟ فرمایا: ”میں نے اس لیے تمہیں نہیں دیا کہ تم خود پہن لو بلکہ اس لیے دیا ہے کہ تم فروخت کر کے فائدہ اٹھا لو یا عورتوں کو پہنا دو۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ نے یہ جبہ مکہ میں اپنے بھائی کی طرف بھیج دیا اور ابھی وہ مسلمان نہیں ہوئے تھے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 20]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏ البخاري، الأدب، باب صلة الأخ المشرك: 5981 و مسلم: 2068، صحيح أبى داؤد: 987
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 52
52/71 عن ابن عمر: رأى عمر حلة سيراء (1) فقال: يا رسول الله! لو اشتريت هذه، فلبستها يوم الجمعة، وللوفود إذا أتوك. فقال: يا عمر! إنما يلبس هذه من لا خلاق له". ثم أهدي النبي صلى الله عليه وسلم منها حلل، فأهدى إلى عمر منها حلة. فجاء عمر إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله! بعثت إلي هذه، وقد سمعتك قلت فيها ما قلت! قال:"إني لم أهدها لك لتلبسها. إنما أهديتها إليك لتبيعها، أو لتكسوها". فأهداها عمر لأخ له من أمه مشرك.
سیدنا ابن عمر رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ ایک بار سیدنا عمر رضی اﷲ عنہ نے ایک حلہ دیکھا جس میں ریشم کی کچھ ملاوٹ کی گئی تھی تو انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر آپ یہ حلہ خرید لیں تو اسے جمعہ کے دن یا جب کوئی وفود آپ کے پاس آئیں اسے پہن لیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! اسے تو صرف وہی لوگ پہنتے ہیں جن کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہیں ہے۔“ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان ہی حلوں میں سے کچھ حلے دیے گئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک حلہ سیدنا عمر رضی اﷲ عنہ کو بھیج دیا۔ تو سیدنا عمر رضی اﷲ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اﷲ! آپ نے میری طرف یہ بھیج دیا۔ حالانکہ میں اس کے بارے میں آپ سے سن چکا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں یہ تحفہ اس لیے نہیں دیاکہ تم اسے پہن لو، بلکہ یہ تحفہ اس لیے دیا ہے کہ تم اسے فروخت کر لو یا اس کو پہنا دو یا کسی کو دے دو۔“ تو سیدنا عمر رضی اﷲ عنہ نے یہ اپنے سوتیلے بھائی کو دے دیا جو مشرک تھے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 52]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 886، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2068، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1076، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1382» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں