🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
271.  باب من كره الدعاء بالبلاء 
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 526
526/677 عن أنس ؛ أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يكثر أن يدعو بهذا الدعاء:"اللهم (3) آتنا في الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار". قال: شعبة: فذكرته لقتادة فقال: كان أنس يدعوا به، ولم يرفعه (4) .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے: «اللهم آتنا فى الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار» ”اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھلائی دے، آخرت میں بھلائی دے، اور عذاب جہنم سے محفوظ رکھ۔“ شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ روایت عبادہ کے سامنے پیش کی تو انہوں نے کہا کہ انس رضی اللہ عنہ یہ دعا کرتے تھے اور انہوں نے اس کو مرفوعاً بیان نہیں کیا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 526]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6389، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2690، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 151، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3487» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 563
563/727 عن أنس قال: قال رجل عند النبي صلى الله عليه وسلم: اللهم [إن] لم تعطني مالاً فأتصدق به، فابتلني ببلاء يكون- أو قال: - فيه أجر. فقال:" سبحان الله، لا تطيقه! ألا قلت: اللهم آتنا في الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار؟".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص نے کہا: اے اللہ! تو اگر مجھے مال نہ دے جس کا میں صدقہ کروں تو مجھے کسی ایسی آزمائش میں گرفتار کر دے جس میں میرے لیے اجر ہو۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ”سبحان اللہ، تم اس بات کی طاقت نہیں رکھتے، تم نے یوں کیوں نہیں کہا: اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔‏‏‏‏“ ایک روایت میں ان سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ وہ داخل ہوئے۔ میں نے حمید سے کہا کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم داخل ہوئے انہوں نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس گئے جو بیمار ی سے لاچار ہو چکا تھا گویا کہ وہ چوزہ ہے جس کے پر اکھاڑے گئے، تو اس سے فرمایا:”تم اللہ سے کسی چیز کی دعا کرو یا کچھ مانگو۔“ تو وہ آدمی کہنے لگا: یا اللہ جو تو نے مجھے قیامت کو عذاب کرنا ہے وہ دنیا میں ہی کر لے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سبحان اللہ، تم اس کی طاقت نہیں رکھتے“ یا کہا: ”تم سب اس کی استطاعت نہیں رکھتے، تم نے یوں کیوں نہ کہا: «اللهم آتنا فى الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار» اور آپ نے اس کے حق میں دعا کی تو اللہ نے شفا دی۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 563]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: حسن صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه و رواه مسلم برقم: 2688، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3487» انظر صحيح أبى داؤد: 1359، دون قول الرجل
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں