🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. باب الوصاة بالجار
ہمسایہ کے متعلق تاکید
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 75
75/102 عن أبي شريح الخزاعي، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليحسن إلى جاره، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل خيراً أو ليصمت".
سیدنا ابوشریح خزاعی رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اﷲ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کرے اور جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ مہمان کی عزت کرے اور جو اﷲ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 75]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6476، 6019، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 48، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3748، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1967، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3672» الإرواء: 2525
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 573
573/741 عن أبي شريح العدوي قال: سمعت أذناي، وأبصرت عيناي، حين تكلم النبي صلى الله عليه وسلم فقال:"من كان يؤمن بالله واليوم الآخر، فليكرم جاره، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر، فليكرم ضيفه جائزته". قال: وما جائزته يا رسول الله؟ قال:"يوم وليلة والضيافة ثلاثة أيام، فما كان وراء ذلك فهو صدقة عليه، [ولا يحل له أن يثوي عنده حتى يُحرجَه/743] . ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر، فليقل خيراً أو ليصمت".
ابوشریح عدوی سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میرے دونوں کانوں نے سنا اور میری آنکھوں نے دیکھاجب نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ اپنے ہمسایہ کی تکریم کرے اور جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اسے چاہیے کہ اپنے مہمان کو عطیہ دے کر اس کی عزت کرے۔ (کسی نے)کہا: اے اللہ کے رسول! اس کے عطیہ سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: ”ایک دن رات، مستحب مہمان نوازی تین دن تک ہے، اور جو اس کے بعد ہو گی وہ مہمان پر صدقہ ہو گی اور اس کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ اس کے پاس ہی رک جائے یہاں تک کہ اسے تنگی میں ڈال دے جو اللہ پر اور قیامت پر ایمان رکھتا ہو اس کو چاہیے کہ اچھی بات بولے ورنہ خاموش رہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 573]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6019، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 48، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3748، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1967، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3672» 0
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں