الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
950. حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 21355
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رِبْعِيَّ بْنَ حِرَاشٍ يُحَدِّثُ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ظَبْيَانَ ، رَفَعَهُ إِلَى أَبِي ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " ثَلَاثَةٌ يُحِبُّهُمْ اللَّهُ، وَثَلَاثَةٌ يُبْغِضُهُمْ اللَّهُ، أَمَّا الثَّلَاثَةُ الَّذِينَ يُحِبُّهُمْ اللَّهُ فَرَجُلٌ أَتَى قَوْمًا فَسَأَلَهُمْ بِاللَّهِ وَلَمْ يَسْأَلْهُمْ بِقَرَابَةٍ بَيْنَهُمْ فَمَنَعُوهُ فَتَخَلَّفَ رَجُلٌ بِأَعْقَابِهِمْ فَأَعْطَاهُ سِرًّا لَا يَعْلَمُ بِعَطِيَّتِهِ إِلَّا اللَّهُ وَالَّذِي أَعْطَاهُ، وَقَوْمٌ سَارُوا لَيْلَتَهُمْ حَتَّى إِذَا كَانَ النَّوْمُ أَحَبَّ إِلَيْهِمْ مِمَّا يُعْدَلُ بِهِ نَزَلُوا فَوَضَعُوا رُؤُوسَهُمْ فَقَامَ يَتَمَلَّقُنِي وَيَتْلُو آيَاتِي، وَرَجُلٌ كَانَ فِي سَرِيَّةٍ فَلَقَوْا الْعَدُوَّ فَهُزِمُوا فَأَقْبَلَ بِصَدْرِهِ حَتَّى يُقْتَلَ أَوْ يَفْتَحَ اللَّهُ لَهُ، وَالثَّلَاثَةُ الَّذِينَ يُبْغِضُهُمْ اللَّهُ الشَّيْخُ الزَّانِي، وَالْفَقِيرُ الْمُخْتَالُ، وَالْغَنِيُّ الظَّلُومُ" .
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تین قسم کے آدمی اللہ کو محبوب ہیں اور تین قسم کے آدمیوں سے اللہ کو نفرت ہے، جن تین آدمیوں سے اللہ محبت کرتا ہے ان میں سے ایک تو وہ آدمی ہے جو کچھ لوگوں کے پاس آیا اور ان سے اللہ کے نام پر سوال کیا، آپس کی کسی رشتہ داری کے واسطے سے سوال نہیں کیا، لیکن انہوں نے اسے کچھ نہ دیا تو ان میں سے ایک آدمی پیچھے رہ گیا اور اس نے چپکے سے اسے اس طرح دے دیا کہ اس کے عطیے کا علم اللہ کے سوا اور اس شخص کے سوا جسے اس نے دیا کسی کو نہ ہو، دوسرے وہ لوگ جو رات بھر چلتے رہے یہاں تک کہ جب نیند انہیں ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہوگئی جو اس کے برابر ہوسکتی ہے تو انہوں نے پڑاؤ کیا اور سر رکھ کر سو گئے لیکن ان میں سے ایک آدمی کھڑا ہو کر (اللہ فرماتا ہے) میری منت سماجت کرنے اور میری آیات کی تلاوت کرنے لگا، اور تیسرا وہ آدمی جو کسی لشکر میں تھا، وہ دشمن سے ملے اور انہیں شکست ہوگئی لیکن وہ سینہ تان کر آگے بڑھا یہاں تک کہ شہید ہوجائے یا اللہ اسے فتح عطاء فرما دے، اور جن تین آدمیوں سے اللہ نفرت کرتا ہے وہ بوڑھا زانی، متکبر فقیر اور ظالم مالدار ہیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21355]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة زيد بن ظبيان، وقد توبع
حدیث نمبر: 21356
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ ثَلَاثَةً وَيُبْغِضُ ثَلَاثَةً يُبْغِضُ الشَّيْخَ الزَّانِيَ، وَالْفَقِيرَ الْمُخْتَالَ، وَالْمُكْثِرَ الْبَخِيلَ، وَيُحِبُّ ثَلَاثَةً رَجُلٌ كَانَ فِي كَتِيبَةٍ، فَكَرَّ يَحْمِيهِمْ حَتَّى قُتِلَ، أَوْ يَفْتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَرَجُلٌ كَانَ فِي قَوْمٍ فَأَدْلَجُوا فَنَزَلُوا مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ، وَكَانَ النَّوْمُ أَحَبَّ إِلَيْهِمْ مِمَّا يُعْدَلُ بِهِ، فَنَامُوا وَقَامَ يَتْلُو آيَاتِي وَيَتَمَلَّقُنِي، وَرَجُلٌ كَانَ فِي قَوْمٍ فَأَتَاهُمْ رَجُلٌ يَسْأَلُهُمْ بِقَرَابَةٍ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَهُ فَبَخِلُوا عَنْهُ، وَخَلَفَ بِأَعْقَابِهِمْ فَأَعْطَاهُ حَيْثُ لَا يَرَاهُ إِلَّا اللَّهُ وَمَنْ أَعْطَاهُ" ..
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ تین قسم کے آدمیوں سے محبت کرتا ہے اور تین سے نفرت کرتا ہے، وہ بوڑھے زانی، متکبر فقیر اور بخیل مالدار سے نفرت کرتا ہے، اور تین آدمیوں سے محبت کرتا ہے، ایک وہ آدمی جو کسی دستے میں تھا اور وہ ان کی حفاظت کے لئے پلٹ کر حملہ آور ہوا یہاں تک کہ شہید ہوگیا یا اللہ نے اسے فتح عطاء فرما دی، دوسرا وہ آدمی جو کچھ لوگوں کے ساتھ تھا، وہ رات بھر چلتے رہے اور رات کے آخری حصے میں پڑاؤ کیا اور نیند انہیں ہر اس چیز سے زیادہ محبوب تھی جو اس کے برابر ہوسکتی ہے، چنانچہ وہ سو گئے اور وہ آدمی کھڑا ہو کر (اللہ فرماتا ہے) میری آیات کی تلاوت اور میری منت سماجت کرنے لگا، اور تیسرا وہ آدمی جو کچھ لوگوں کے ساتھ تھا، ان کے پاس ایک آدمی آیا اور اپنی اور ان کی آپس کی رشتہ داری کے واسطے سے ان سے سوال کیا لیکن انہوں نے اسے دینے میں بخل کیا، تو وہ آدمی ان کے پیچھے رہ گیا اور اسے اس طرح دیا کہ اللہ کے سوا اور اس شخص کے سوا جسے اس نے دیا کوئی اسے نہ دیکھ سکا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21356]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد منقطع، ربعي بن حراش لم يسمع من أبى ذر