الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1045. حَدِيثُ أَبِي جَبِيرَةَ الضَّحَّاكِ بْنِ الضَّحَّاكِ عَنْ عُمُومَةٍ لَهُ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 16644
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبَّادٌ يَعْنِي ابْنَ رَاشِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سَلِيطٍ، أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ قَاعِدٌ عَلَى بَابِ مَسْجِدِهِ مُحْتَبٍ، وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ لَهُ قِطْرٌ، لَيْسَ عَلَيْهِ ثَوْبٌ غَيْرُه، وَهُوَ يَقُولُ:" الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لَا يَظْلِمُهُ، وَلَا يَخْذُلُهُ"، ثُمَّ أَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ يَقُولُ:" التَّقْوَى هَاهُنَا التَّقْوَى هَاهُنَا".
بنو سلیط کے ایک آدمی سے مروی ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مسجد کے دروازے پر گوٹ مار کر بیٹھے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر ایک موٹا (قطری) کپڑا تھا جس کے علاوہ کوئی اور کپڑا نہ تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہے، وہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”تقویٰ یہاں ہوتا ہے، تقویٰ یہاں ہوتا ہے۔“ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 16644]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 23229
حَدَّثَنَا أَبو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا عَبادٌ يَعْنِي ابنَ رَاشِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بنِي سَلِيطٍ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ قَاعِدٌ عَلَى باب مَسْجِدِهِ مُحْتَب، وَعَلَيْهِ ثَوْب لَهُ قُطْنٌ لَيْسَ عَلَيْهِ ثَوْب غَيْرُهُ، وَهُوَ يَقُولُ: " الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ، لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَخْذُلُهُ"، ثُمَّ أَشَارَ بيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ يَقُولُ:" التَّقْوَى هَاهُنَا، التَّقْوَى هَاهُنَا" .
بنوسلیط کے ایک آدمی سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گذرے اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مسجد کے دروازے پر گوٹ مار کر بیٹھے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سوتی کپڑا اوڑھ رکھا تھا جس کے علاوہ کوئی اور کپڑا نہ تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ مسلمان، مسلمان کا بھائی ہوتا ہے وہ نہ اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ اسے بےیارو مددگار چھوڑتا ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا تقویٰ یہاں ہوتا ہے تقویٰ یہاں ہوتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23229]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن