الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 9066
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا ذَوَّادٌ أَبُو الْمُنْذِرِ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: مَا هَجَّرْتُ، إِلَّا وَجَدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي، قَالَ: فَصَلَّى , ثُمَّ قَالَ:" اشِكَنْبْ دَرْدْ؟". قَالَ: قُلْتُ: لَا، قَالَ:" قُمْ فَصَلِّ، فَإِنَّ فِي الصَّلَاةِ شِفَاءً" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں جب بھی دوپہر کے وقت نکلا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز ہی پڑھتے ہوئے پایا (ایک دن میں حاضر ہوا تو) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز سے فارغ ہو کر فارسی میں پوچھا کہ تمہارے پیٹ میں درد ہو رہا ہے؟ میں نے کہا کہ نہیں فرمایا کھڑے ہو کر نماز پڑھو کیونکہ نماز میں شفاء ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9066]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف ذوّاد وليث
حدیث نمبر: 9240
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ذَوَّادُ بْنُ عُلْبَةَ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهَجِّرُ، قَالَ: فَصَلَّيْتُ، ثُمَّ جِئْتُ فَجَلَسْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ:" يَا أَبَا هُرَيْرَةَ , اشِكَنَْبْ دَرْدْ؟". قَالَ: قُلْتُ: لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: " صَلِّ فَإِنَّ فِي الصَّلَاةِ شِفَاءً" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کے وقت تشریف لے گئے میں نے نماز پڑھی پھر آکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فارسی میں پوچھا کہ تمہارے پیٹ میں درد ہو رہا ہے؟ میں نے کہا کہ نہیں فرمایا کھڑے ہو کر نماز پڑھو کیونکہ نماز میں شفاء ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9240]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف ذوّاد وليث