الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
559. لَا يُغْنِي حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ
احتیاط تقدیر سے بچا نہیں سکتی
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 859
859 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْبَغْدَادِيُّ، أبنا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْأَشْعَثَ، قَالَ: ثنا بَعْضُ أَصْحَابِنَا، قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ، عَنْ عَطَّافِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُغْنِي حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ، وَالدُّعَاءُ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ، وَإِنَّ الْبَلَاءَ يَنْزِلُ فَيَلْقَاهُ الدُّعَاءُ فَيَعْتَلِجَانِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احتیاط تقدیر سے بچا نہیں سکتی اور دعا اس مصیبت کے لیے نفع مند ہے جو نازل ہو چکی ہے اور جو ابھی نازل نہیں ہوئی اور بے شک مصیبت نازل ہوتی ہے تو دعا اس کا مقابلہ کرتی ہے پھر قیامت تک ان کی کشتی ہوتی رہتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 859]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه حاكم: 1/492، المعجم الاوسط: 2498، تاريخ مدينة السلام: 9/464»
زکریا بن منظور ضعیف ہے۔
زکریا بن منظور ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 861
861 - وأنا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، نا ابْنُ بُنْدَارٍ، نا مَكْحُولٌ، نا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّهَاوِيُّ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ، وَعَبَّادُ بْنُ مُوسَى، قَالَا: نا زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ، عَنْ عَطَّافِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَنْفَعُ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ، وَالدُّعَاءُ يَنْفَعُ مِنَ الْقَدَرِ، وَإِنَّ الدُّعَاءَ لَيَتَلَقَّى الْبَلَاءَ فَيَعْتَلِجَانِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احتیاط تقدیر سے بچا نہیں سکتی اور دعا تقدیر کے لیے نفع مند ہے اور بے شک دعا مصیبت سے مقابلہ کرتی ہے پھر قیامت تک ان کی کشتی ہوتی رہتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 861]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، دیکھئے حدیث نمبر 859
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف