🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند عمر بن عبد العزيز سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

1. بَابُ إِرْشَادَاتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَا يَتَعَلَّقُ بِالطَّاعُونِ وَالنَّهْيِ عَنْ الدُّخُولِ أَوِ الْخُرُوجِ فِي مَكَانِ الْوَبَاءِ
باب طاعون کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور وبا کی جگہ میں جانے یا نکلنے کی ممانعت
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 72
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ الأَبْطَحِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ، وَذُكِرَ الطَّاعُونُ عِنْدَهُ، فَقَالَ:" رِجْزٌ أُوقِعَ، أَوْ عُذِّبَ بِهِ أُمَّةٌ مِنَ الأُمَمِ، وَبَقِيَ مِنْهُ بَقَايَا، فَإِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضٍ فَلا تَدْخُلُوا عَلَيْهَا، وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلا تَفِرُّوا مِنْهُ" ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَقَالَ: هَكَذَا حَدَّثَنِيهِ عَامِرُ بْنُ سَعْدٍ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، انہوں نے کہا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے طاعون کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”طاعون ایک عذاب ہے جو نازل کیا گیا یا اس سے تم سے پہلی امتوں میں سے ایک امت کو عذاب دیا گیا اور اس کی کچھ باقیات ہیں، جب تم سنو کسی جگہ طاعون کی وبا پھیلی ہے تو وہاں مت جاؤ، اور جب اس جگہ (ملک) پہ وبا پچھلے جہاں تم رہتے ہو تو وہاں سے بھاگ کر مت جاؤ۔ محمد بن منکدر نے کہا میں نے یہ حدیث عمر بن عبد العزیز کو بیان کی تو انہوں نے کہا مجھے یہ حدیث اسی طرح عامر بن سعد رحمہ اللہ نے بیان کی۔ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن عامر بن سعد/حدیث: 72]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، أحاديث الانبياء، باب 3473، صحيح مسلم، السلام، باب الطاعون والطيرة والكمانة ونحوها 2218»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 73
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ ، ثنا أَبِي ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ رباحِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ عِنْدَ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الطَّاعُونَ رِجْزٌ أُنْزِلَ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، أَوْ عَلَى بَنِي إِسْرَائِيلَ، فَإِذَا وُجِدَ بِأَرْضٍ فَلا تَدْخُلُوهَا، وَإِذَا وُجِدَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِهَا فَلا تَخْرُجُوا مِنْهَا" .
اسامه بن زيد رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”طاعون ایک عذاب ہے جو تم سے پہلے لوگوں یا بنی اسرائیل پر نازل ہوا، جب کسی ملک میں طاعون پھیل جائے تم وہاں مت جاؤ اور جب کسی ملک میں پھیلے اور تم وہاں رہتے ہو تو وہاں سے مت نکلو۔“ [مسند عمر بن عبد العزيز/عمر بن عبد العزيز عن عامر بن سعد/حدیث: 73]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، أحاديث الانبياء، باب 3473، صحيح مسلم، السلام، باب الطاعون والطيرة والكمانة ونحوها 2218»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں