سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. باب فِي حَصَى الْمَسْجِدِ
باب: مسجد کی کنکریوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 460
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو بَكْرٍ يَعْنِي الصَّاغَانِيَّ، حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ أَبُو بَدْرٍ: أُرَاهُ قَدْ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ الْحَصَاةَ لَتُنَاشِدُ الَّذِي يُخْرِجُهَا مِنَ الْمَسْجِدِ".
ابوبدر کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنکری اس شخص کو قسم دلاتی ہے جو اس کو مسجد سے نکالتا ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 460]
جناب ابوصالح، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابوبدر (سند کے ایک راوی) نے کہا، میرا خیال ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً بیان کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی کنکریوں کو مسجد سے نکالتا ہے تو وہ اسے اللہ کا واسطہ دیتی ہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 460]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12837) (ضعیف)» (اس میں ”قاضی شریک“ ضعیف راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ضعيف
قال الدار قطني: ’’رفعه وھم من أبي بدر ‘‘ (الترغيب والترهيب 1 / 205) وأبو بدر شك في رفعه والصواب موقوف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 30
ضعيف
قال الدار قطني: ’’رفعه وھم من أبي بدر ‘‘ (الترغيب والترهيب 1 / 205) وأبو بدر شك في رفعه والصواب موقوف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 30
حدیث نمبر: 459
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَوَكِيعٌ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ" إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا أَخْرَجَ الْحَصَى مِنَ الْمَسْجِدِ يُنَاشِدُهُ".
ابوصالح کہتے ہیں کہ کہا جاتا تھا: جب آدمی کنکریوں کو مسجد سے نکالتا ہے تو وہ اسے قسم دلاتی ہیں (کہ ہمیں نہ نکالو)۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 459]
جناب ابوصالح رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ ”کہا جاتا تھا جب کوئی آدمی مسجد سے کنکریاں باہر نکالتا ہے تو یہ اسے اللہ کا واسطہ دیتی ہیں (کہ ہمیں مت نکالو)۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 459]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12837) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مقطوع
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الأعمش عنعن (تقدم: 14)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 30
إسناده ضعيف
الأعمش عنعن (تقدم: 14)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 30