الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. (57) بَابُ الْأَمْرِ بِالِاسْتِطَابَةِ بِالْأَحْجَارِ،
پتھروں (ڈھیلوں) سے استنجا کرنے کے حکم کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 74
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ: قَالَ لَهُ بَعْضُ الْمُشْرِكِينَ وَكَانُوا يَسْتَهْزِئُونَ بِهِ: إِنِّي أَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ حَتَّى الْخِرَاءَةَ، قَالَ سَلْمَانُ :" أَجَلْ أُمِرْنَا أَنْ لا نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ، وَلا نَسْتَنْجِيَ بِأَيْمَانِنَا، وَلا نَكْتَفِيَ بِدُونِ ثَلاثَةِ أَحْجَارٍ، لَيْسَ فِيهَا رَجِيعٌ وَلا عَظْمٌ" . غَيْرُ أَنَّ الدَّوْرَقِيَّ، قَالَ: قَالَ بَعْضُ الْمُشْرِكِينَ لِسَلْمَانَ
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اُن سے کسی مُشرک نے کہا، اور مُشرک ان سے مذاق کیا کرتے تھے، میں تمہارے ساتھی (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھتا ہوں کہ وہ تمہیں (ہر چیز) سکھاتے ہیں حتیٰ کہ قضائےحاجت کا طریقہ کار بھی۔ سیدنا سلمان نے فرمایا کہ جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حُکم دیا ہے کہ (قضائے حاجت کرتے وقت) ہم قبلہ کی طرف مُنہ نہ کریں، نہ اپنے دائیں ہا تھ سے استنجا کر یں،اور نہ تین ڈھیلوں سے کم پر اکتفا کر یں، اُن میں گوبر اور ہڈی نہ ہو۔ دورقی کی روا یت میں الفاظ اس طرح ہیں «قَالَ بَعضُ المُشرِکِینَ لِسَلمَانَ» ”کسی مشرک نے حضرت سلمان رضی اللہ عنہ سے کہا۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الاستنجاء بالأحجار/حدیث: 74]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 262، وابن الجارود فى "المنتقى"، 32، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 74، 81، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 41، وأبو داود فى (سننه) برقم: 7، والترمذي فى (جامعه) برقم: 16، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 316، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 433، والدارقطني فى (سننه) برقم: 144، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24199»
حدیث نمبر: 81
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الأَشَجِّ ، نا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: قَالَ الْمُشْرِكُونَ: لَقَدْ عَلَّمَكُمْ صَاحِبُكُمْ حَتَّى يُوشِكُ أَنْ يُعَلِّمَكُمُ الْخِرَاءَةَ، قَالَ: أَجَلْ نَهَانَا أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ، أَوْ نَسْتَنْجِيَ بِأَيْمَانِنَا، أَوْ بِالْعَظْمِ، أَوْ بِالرَّجِيعِ، وَقَالَ:" لا يَكْتَفِي أَحَدُكُمْ دُونَ ثَلاثَةِ أَحْجَارٍ"
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مشرکوں نے کہا کہ تمہیں تمہارے ساتھی نے (ہر ادب) سکھایا ہے حتیٰ کہ ممکن ہے کہ تمہیں قضائے حاجت کے (آداب) بھی سکھائے۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (قضائے حاجت کرتے وقت) قبلہ کی طرف مُنہ کرنے سے یا اپنے دائیں ہاتھ سے استنجا کرنے سے، یا ہڈی یا گوبر سے استنجا کرنے سے منع کیا ہے۔“ اور فرمایا ہے کہ ”تم میں سے کوئی شخص تین سے کم ڈھیلوں کو کافی نہ سمجھے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الاستنجاء بالأحجار/حدیث: 81]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 262، وابن الجارود فى "المنتقى"، 32، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 74، 81، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 41، وأبو داود فى (سننه) برقم: 7، والترمذي فى (جامعه) برقم: 16، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 316، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 433، والدارقطني فى (سننه) برقم: 144، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24199»