🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
475. ‏(‏242‏)‏ بَابُ التَّهْلِيلِ وَالثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ بَعْدَ السَّلَامِ‏.‏
سلام پھیرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء اور «‏‏‏‏لَا إِلٰهَ إِلَّا الله» ‏‏‏‏ پڑھنے کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 740
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، حَدَّثَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، يَخْطُبُ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ، وَهُوَ يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمَ فِي دُبُرِ الصَّلاةِ، يَقُولُ:" لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، لا نَعْبُدُ إِلا إِيَّاهُ، أَهْلَ النِّعْمَةِ وَالْفَضْلِ وَالثَّنَاءِ الْحَسَنِ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ"
جناب ابوزبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو اس منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیر لیتے تو نماز کے بعد یہ کلمات پڑھتے، «‏‏‏‏لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ لاَ نَعْبُدُ إِلَّا إیَّاہُ أَهْلُ النِّعْمَةِ وَالْفَضْلِ وَالثَّنَاءِ الْحَسَنِ، لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ» ‏‏‏‏ ”اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، ہم صرف اُسی کی عبادت کرتے ہیں جو نعمتوں والا، سارے فضل و کرم کا مالک اور بہترین حمد و ستائش کا حقدار ہے۔ اللہ کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں ہے، ہم خالص اُسی کی عبادت کرنے والے ہیں، اگرچہ کافروں کو بُرا ہی لگے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 740]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 594، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 740، 741، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2008، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1338، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1506، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3064، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16355»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 741
نا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْعَسْقَلانِيُّ ، نا آدَمُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي إِيَاسَ ، نا أَبُو عُمَرَ الصَّنْعَانِيُّ وَهُوَ حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَكِّيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ عِنْدَ انْقِضَاءِ صَلاتِهِ قَبْلَ أَنْ يَقُومَ:" لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمَلَكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ، وَلا نَعْبُدُ إِلا إِيَّاهُ، لَهُ النِّعْمَةُ وَالْفَضْلُ وَالثَّنَاءُ الْحَسَنُ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ"
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نماز مکمّل ہونے پر اُٹھنے سے پہلے یہ دعا پڑھتے تھے، «‏‏‏‏لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ، وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ وَلاَ نَعْبُدُ إِلاَّ إِيَّاهُ، لَهُ النِّعْمَةُ وَالْفَضْلُ وَالثَّنَاءُ الْحَسَنُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ» ‏‏‏‏ ”اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے، وہ اکیلا ہے اس کوئی اس شریک نہیں، ساری بادشاہی اور تمام تعریفیں اس کے لئے ہیں اور وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے، اللہ کی توفیق و مدد کے بغیر (‏‏‏‏نیکی کرنے کی) طاقت نہیں اور ہم صرف اُسی کی عبادت کرتے ہیں سب احسانات اور فضل و کرم اور عمدہ تعریف و توصیف کا حقدار وہی ہے۔ اللہ کے سوا کوئی لائق بندگی نہیں ہم اسی کے لئے عبادت کو خالص کرنے والے ہیں اگرچہ کافروں کو بُرا ہی لگے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 741]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 594، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 740، 741، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2008، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1338، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1506، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3064، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16355»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں