الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
546. (313) بَابُ نَسْخِ الْكَلَامِ فِي الصَّلَاةِ، وَحَظْرِهِ بَعْدَمَا كَانَ مُبَاحًا
نمازمیں کلام کے منسوخ ہونے اور اس کے جائز ہونے کے بعد ممنوع ہونے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 857
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، بِمِثْلِ حَدِيثِ بُنْدَارٍ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" كَانَ يُكَلِّمُ الرَّجُلُ صَاحِبَهُ فِي الصَّلاةِ بِالْحَاجَةِ، عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى نَزَلَتْ وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ سورة البقرة آية 238، فَأُمِرْنَا بِالسُّكُوتِ"
جناب اسماعیل بن ابی خالد نے بندار کی سابقہ حدیث کی طرح روایت کی ہے مگر انہوں نے یہ الفاظ بیان کئے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں کوئی شخص اپنے ساتھی سے نماز میں ضروری بات کر لیتا تھا۔ حتیٰ کہ یہ آیت نازل ہو گئی «وَقُومُوا لِلَّهِ قَانِتِينَ» [ سورة البقرة: 238 ] ”اور اللہ کے لئے با ادب کھڑے رہا کرو۔“ تو ہمیں خاموشی اختیار کرنے کا حُکم دے دیا گیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الكلام المباح فى الصلاة والدعاء والذكر، ومسألة الرب عز وجل وما يضاهي هذا ويقاربه/حدیث: 857]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1200، 4534، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 539، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 856، 857، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2245، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1218، وأبو داود فى (سننه) برقم: 949، والترمذي فى (جامعه) برقم: 405، 2986، 2986 م، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 408، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3394، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19586»
حدیث نمبر: 858
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى نا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كُنَّا نُسَلِّمُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَهُوَ يُصَلِّي بِمِثْلِهِ، وَقَالَ: فَرَدَّ عَلَيْنَا، فَقَالَ:" إِنَّ فِي الصَّلاةِ لَشُغْلا" قُلْتُ لإِبْرَاهِيمَ: كَيْفَ تُسَلِّمُ أَنْتَ؟ قَالَ: أَرُدُّ فِي نَفْسِي
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں سلام کیا کرتے تھے۔ گزشتہ حدیث کے مثل بیان کیا۔ اور فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سلام کا جواب دیا (بعد میں حُکم تبدیل ہوگیا) اور فرمایا: ” بیشک نماز میں مشغولیت ہوتی ہے۔“ (اس لئے سلام کا جواب نماز کی حالت میں کلام کے ساتھ نہ دیا کرو) میں نے ابراہیم سے کہا کہ آپ کیسے سلام (کا جواب دیتے) ہیں؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ میں اپنے دل میں جواب دے دیتا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الكلام المباح فى الصلاة والدعاء والذكر، ومسألة الرب عز وجل وما يضاهي هذا ويقاربه/حدیث: 858]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1199، 1216، 3875، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 538، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 855، 858، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2243، 2244، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1219، وأبو داود فى (سننه) برقم: 923، 924، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1019، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2944، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1290، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3633»