الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
19. باب قنوت الوتر
وتر میں دعائے قنوت کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 274
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنَ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، كَانَ يَقُولُ: مَنْ صَلَّى مِنَ اللَّيْلِ فَلْيَجْعَلْ آخِرَ صَلاتِهِ وِتْرًا، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِذَلِكَ، إِذَا كَانَ الْفَجْرُ فَقَدْ ذَهَبَتْ صَلاةُ اللَّيْلِ وَالْوِتْرِ، فَإِنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَوْتِرُوا قَبْلَ الْفَجْرِ" .
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: جو رات کو نماز پڑھے، وہ وتر کوسب سے آخر میں ادا کرے، کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی حکم دیا ہے، جب فجر طلوع ہو جاتی ہے، تو وتر سمیت رات کی نماز کا وقت ختم ہو جاتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: فجر سے پہلے پہلے وتر پڑھ لیا کریں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 274]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده حسن: سنن الترمذي: 469، المستدرك على الصحيحين للحاكم: 1/302، شرح مشكل الآثار للطحاوي: 4498، اس حدیث کو امام ابوعوانہ رحمہ اللہ (2326) اور امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (1091) نے صحیح کہا ہے، امام حاکم رحمہ اللہ (1/302) نے اس کی سند کو صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
حدیث نمبر: 275
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، كَانَ يَقُولُ: " مَنْ صَلَّى مِنَ اللَّيْلِ فَلْيَجْعَلْ آخِرَ صَلاتِهِ وِتْرًا قَبْلَ الصُّبْحِ" كَذَلِكَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُهُمْ قَالَ ابْنُ يَحْيَى: يَأْتِيهِ حَجَّاجٌ نَسَقًا وَاحِدًا.
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: جو رات کو نماز پڑھے، وہ وتر کو سب سے آخر میں صبح ہونے سے پہلے ادا کرے، کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں یہی حکم دیا کرتے تھے۔ ابن یحیٰی کہتے ہیں: حجاج نے ان دونوں روایات کو ایک ہی انداز میں بیان کیا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 275]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح مسلم: 751/152»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح